Tue, 15 Oct 2019 19:59:49
شہر کے تھانہ سی بی گنج علاقے کے ایک گاؤں میں دو سال کی بچی کے ساتھ پڑوسی نے مبینہ طور پر عصمت دری کی۔پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔سینئر پولیس سپرنٹنڈنٹ شیلندر پانڈے نے منگل کو بتایا کہ گاؤں کے رہائشی ایک شخص کی دو سالہ بیٹی پیر کی شام گھر کے باہر کھیل رہی تھی۔
View more
Tue, 15 Oct 2019 19:56:27
پہلے سوکھا اور اب زیادہ بارش کی وجہ سے بندیل کھنڈ کے کسان خودکشی کر رہے ہیں۔کئی سال سے بندیل کھنڈ میں پڑ رہے سوکھے کی وجہ سے کسان خودکشی کر رہے تھے، لیکن اس سال بے موسم بارش کی وجہ سے بندیل کھنڈ میں خریف کی فصل برباد ہوگئی۔جس سے کسانوں میں زبردست مایوسی ہے۔
View more
Tue, 15 Oct 2019 19:51:03
مدھیہ پردیش کے اندور میں آبکاری محکمہ کے اسسٹنٹ کمشنر آلوک کھرے کے کئی ٹھکانوں پر منگل کو لوک آیکت کی ٹیم نے چھاپہ ماری کی۔ابتدائی تحقیقات میں ہی دو مقامات پر 57 ایکڑ کے فارم ہاؤس سمیت کروڑوں کی جائیداد کا انکشاف ہوا ہے۔ٹیم مزید تفتیش میں لگی ہوئی ہے۔لوک آیکت کے ذرائع سے ملی معلومات کے مطابق اسسٹنٹ آبکاری کمشنر آلوک کھرے کے پاس آمدنی سے زیادہ جائیداد ہونے کی شکایت ملی تھی۔
View more
Tue, 15 Oct 2019 19:46:25
بی جے پی کے قومی ایگزیکٹو چیئرمین جے پی نڈا اور وزیر اعلی دیویندر فڑنویس نے منگل کو مہاراشٹر اسمبلی انتخابات کے لئے منشورجاری کیا۔بھارتیہ جنتا پارٹی کے منشور میں مہاتما جیوتبا پھلے، ساوتری بائی پھلے اور ویر ساورکر کو ’بھارت رتن‘ایوارڈ دینے کی پارٹی کا مطالبہ ہے۔اس دوران جے پی نڈا نے کہاکہ دیویندر فڑنویس نے مہاراشٹر کی سیاسی ثقافت میں اصل تبدیلی کی ہے۔
View more
Tue, 15 Oct 2019 19:42:35
پولیس نے مرشدآباد ٹرپل قتل کے اہم ملزم کو منگل کو گرفتار کر لیا۔مرشدآباد کے پولس سپرنٹنڈنٹ مکیش کمار نے بتایا کہ اتپل بیہرا کو ضلع میں ساگردیگھی کے ساہاپور علاقے سے صبح گرفتار کیا گیا۔
View more
Tue, 15 Oct 2019 19:39:21
دہلی حکومت نے قومی دارالحکومت کے اسکولوں سے اس بات کا یقین کرنے کو کہا ہے کہ بچوں کے اسکول بیگ کے وزن کم کرنے سے متعلق ہدایات پرسختی سے عمل کیا جائے۔انسانی وسائل وترقی کی وزارت (ایچ آر ڈی) نے بچوں کو بھاری بیگ کے بوجھ سے بچانے کے لئے 2016 میں ہدایات جاری کئے تھے۔تعلیم ڈائریکٹوریٹ (ڈی او ای) کے ایک سینئر افسر نے کہاکہ ہدایات پر عملدرآمد کے لئے ہم نے اسکولوں کو نئی ہدایات جاری کی ہیں۔
View more
Tue, 15 Oct 2019 19:35:36
جموں و کشمیر سے آرٹیکل 370 ہٹانے کے خلاف خواتین سرینگر میں مظاہرکر رہی تھیں۔مظاہرہ کرنے والوں میں جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلی فاروق عبداللہ کی بیٹی سافیا عبداللہ خان اور بہن ثریا بھی شامل تھیں۔پولیس نے ان دونوں سمیت بہت سی خواتین کو اپنی حراست میں لے لیا ہے۔
View more
Tue, 15 Oct 2019 19:33:03
وزیر اعظم نریندر مودی نے منگل کو ہریانہ کے چرکھی دادری میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 70 سال تک آپ کا پانی پاکستان جاتا رہا۔یہ مودی اس کوروکے گا، میں نے اس پر کام شروع کر دیا ہے۔ساتھ ہی پی ایم مودی نے کہاکہ میں دو دن سے ہریانہ میں ہوں۔ہوا کے رخ کا پتہ چل رہا ہے۔
View more
Tue, 15 Oct 2019 19:28:13
مرکزی وزیر اشونی کمار چوبے جو منگل کو پٹنہ میڈیکل کالج اوراسپتال کا دورہ کر رہے تھے، اسی دوران کسی نے ان کے چہرے پر سیاہی پھینک دی۔اشونی چوبے نے اس واقعہ کے بعد کہاکہ نا صرف میرے اوپر بلکہ صحافیوں کے اوپر بھی سیاہی پھینکی گئی اور اس واقعہ کے پیچھے وہی لوگ ہیں جو پہلے جرائم کی دنیا میں سرگرم تھے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy