Wed, 28 Nov 2018 19:47:07
تلنگانہ میں برسراقتدار تلنگانہ راشٹر سمیتی پر حملہ کرتے ہوئے کانگریس صدر راہل گاندھی نے کہا کہ یہ آر ایس ایس اور بی جے پی کی ’بی ٹیم‘ ہے۔یہاں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کانگریس صدر راہل گاندھی نے کہاکہ ٹی آر ایس، تلنگانہ راشٹر سمیتی نہیں ہے بلکہ یہ تلنگانہ قومی سنگھ پریوار ہے۔
View more
Wed, 28 Nov 2018 19:41:44
مدھیہ پردیش انتخابات کے درمیان لوک سبھا اسپیکر سمترا مہاجن نے رام مندر مسئلے میں تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ جب تک مندر نہیں بن جاتا یہ مسئلہ ختم نہیں ہونے والا ہے۔
View more
Wed, 28 Nov 2018 19:39:16
وزیر اعظم نریندر مودی نے ملک میں کسانوں کی حالت زار کے لئے کانگریس اور اس کی پیشرو حکومتوں کو ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے راہل گاندھی پر حملہ بولا۔انہوں نے کہا کہ جسے مونگ اور مسور میں فرق نہیں پتہ وہ کسانوں کی بات کر رہا ہے۔اس کے ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ اگر ولبھ بھائی پٹیل ملک کے پہلے وزیر اعظم ہوتے تو کسانوں کی یہ حالت نہیں ہوتی۔
View more
Wed, 28 Nov 2018 19:26:51
ہندوستانی کپتان وراٹ کوہلی آسٹریلیا کے خلاف چار ٹیسٹ میچوں کی اہم سیریز سے پہلے آئی سی سی ٹیسٹ بلے بازی رینکنگ میں ٹاپ پربنے ہوئے ہیں جبکہ جنوبی افریقہ کے کیگسو ربادا پھر دنیا کے نمبر ایک ٹیسٹ بولر بن گئے ہیں۔آئی سی سی کی بدھ کو یہاں جاری رینکنگ کے مطابق کوہلی کے 935 پوائنٹس ہیں۔
View more
Wed, 28 Nov 2018 19:20:43
خراب دور سے گزرنے کے بعد فارم میں واپس آئے شکھر دھون آسٹریلیا سیریز کے لئے ہندوستان کی ٹیسٹ ٹیم میں جگہ نہیں ملنے سے شروع میں دکھی تھے لیکن اب وہ اس سے نکل گئے ہیں۔ابھی حال ہی میں ختم ٹی 20 سیریز میں مین آف دی سیریز چنے گئے دھون نے کہاکہ میں تھوڑا سا اداس تھا لیکن میں آگے بڑھ گیا ہوں اور ذہنی طور پر اچھی حالت میں ہوں۔
View more
Wed, 28 Nov 2018 18:50:45
کرتارپورکاریڈورموضوع پرمثبت رویہ اپنانے کے بعد بھی ہندوستان نے پاکستان کے ساتھ دو طرفہ بات چیت کو لے کراپنے رخ میں کوئی تبدیلی نہیں کی ہے۔ وزیرخارجہ سشما سوراج نے پھردوہرایا کہ دہشت گردی اوربات چیت ساتھ ساتھ نہیں چل سکتے۔
View more
Wed, 28 Nov 2018 18:36:07
ہرین پانڈیا قتل معاملے میں ۱۲؍ مسلم نوجوانوں کو قتل کرنے کے الزامات سے باعزت بری کرنے والے ہائی کورٹ کے فیصلہ کے خلاف سی بی آئی کی جانب سے سپریم کورٹ میں داخل اپیل پرآج سماعت عمل میں آئی جس کے دوران یونین آف انڈیا اور سی بی آئی نمائندگی کرتے ہوئے اٹارنی جنرل آف انڈیا تشار مہتا نے بحث شروع کی جو آج نا مکمل رہی، کل عدالت پھر سے بحث کی سماعت کریگی، استغاثہ کی بحث کے بعد جمعیۃ علماء کے وکلاء بحث کا جو
View more
Wed, 28 Nov 2018 17:56:16
مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال سمیت کئی مقامات پر ای وی ایم میں خرابی کی وجہ سے پولنگ دیر سے شروع ہونے کی اطلاعات ہیں۔ ریاست کے ضلع ستنا سے اب تک ای وی ایم مشینوں کے خراب ہونے کی سب سے زیادہ اطلاعات مل رہی ہیں۔ وہیں ضلع بھنڈ میں ایک پولنگ مرکز کی ای وی ایم مشین خراب ہونے سے ممبر اسمبلی نریندر سنگھ کشواہا کو بغیر ووٹنگ کے لوٹنا پڑا۔
View more
Wed, 28 Nov 2018 17:13:51
ایودھیا معاملے کی سماعت میں تاخیرکولے کر وزیراعظم نریندر مودی کے متنازع بیان کے بعد اب راشٹریہ سیوم سیوک سنگھ (آرایس ایس) کے سنئیر رکن کی جانب سے متنازع بیان سامنے آیا ہے جس میں سپریم کورٹ کے جج پر تنقید کی گئی ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy