واشنگٹن،11مئی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)یورپی کمیشن کو امید ہے کہ جرمن معیشت رواں برس1.6فیصد سے جبکہ 2018ء4 میں 1.9فیصد سے ترقی کرے گی۔ برسلز میں حکام نے اس بارے میں اعداد و شمار پیش کرتے ہوئے بتایا کہ یورپ کی اقتصادیات میں گزشتہ پانچ برسوں سے تیزی آ رہی ہے اور تمام رکن ریاستوں اس سے فائدہ اٹھا رہی ہیں۔ اس رپورٹ میں توقع ظاہر کی ہے کہ یہ سلسلہ اگلے برسوں میں بھی اسی طرح جاری رہے گا۔ یورپی کمیشن نے مزید بتایا یورو زون کے انیس رکن ممالک میں 2017ء میں اقتصادی نمو تقریباً 1.7 فیصد اور 1.8 فیصد رہے گی۔