برلن،11مئی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)جرمن الیکٹرانک کمپنی سیمنز نے بڑے پیمانے پر ملازمتیں ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اس ادارے کے مطابق اگلے برسوں کے دوران جرمنی میں تقریباً سترہ سو ملازمتیں ختم کر دی جائیں گی۔ اس کے علاوہ ملازمت کے تقریباً ایک ہزار مواقع اس ادارے کے باہر کی کسی دوسری کمپنی کو دے دیے جائیں گے۔ اس بیان میں مزید بتایا گیا کہ اس اقدام سے سب سے متاثر سیمنز کا آئی ٹی کا شعبہ ہو گا۔ بتایا گیا ہے کہ متاثر ہونے والے افراد کو کمپنی کے دیگر محکموں میں جگہ دی جائے گی۔