Tue, 19 Sep 2017 01:22:06
یہاں جنگل سے شہر کی طرف آنے والے ایک کافی لمبے اور تگڑے آژدھے کو مقامی لوگوں نے پکڑ لیا، جب وہ ایک مکان کے باہر غالباً مرغیوں کے شکار کے لئے پہنچا تھا۔ گیارہ فٹ لمبا اور کافی تگڑا اژدھا بعد میں محکمہ جنگلات کے حوالے کیا گیا جنہوں نے اسے دور جنگل لے جاکر چھوڑ دیا۔
View more
Mon, 18 Sep 2017 23:17:58
انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ہیومن رائٹس واچ نے کہا ہے کہ روہنگیا مسلمانوں کے خلاف جاری تشدد کے باعث میانمار کو ہتھیاروں کی فراہمی پر پابندی عائد کی جائے۔
View more
Mon, 18 Sep 2017 23:11:51
برطانوی پولیس نے لندن میں میٹرو ٹرین پر بم حملہ کرنے والے مشتبہ ملزم کی شناخت جاری کردی ہے۔ اس کا نام یحییٰ فاروق ہے،اس کی عمر اکیس سال ہے اور یہ شامی مہاجر ہے۔
View more
Mon, 18 Sep 2017 23:04:05
2011ء میں ایک سیاہ فام امریکی ڈرائیور انتھونی لامار اسمتھ کو فائرنگ کر کے ہلاک کرنے والے پولیس افسر کو ایک عدالت کی طرف سے بری کر دیے جانے کے بعد سینٹ لوئس میں پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپیں ہوئی ہیں۔
View more
Mon, 18 Sep 2017 22:56:17
برطانوی پولیس نے کہا ہے کہ اس نے اتوار کے روز لندن ٹرین بم دھماکے میں ملوث ایک اور مشتبہ شخص کو گرفتار کیا ہے۔ اس دھماکے کے نتیجے میں کم از کم 20 افراد زخمی ہوئے تھے۔ دھماکے کے بعد لندن پولیس نے انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت ایک 21 سالہ شخص کو گرفتار کیا تھا۔
View more
Mon, 18 Sep 2017 22:46:22
ہسپانوی پیراملٹری نیشنل پولیس نے کاتالونیا کی آزادی کے لیے مجوزہ ریفرنڈم کے حق میں چھاپے گئے ایک ملین سے زائد پوسٹر، فلائر اور پیمفلٹ قبضے میں لے لیے ہیں۔
View more
Mon, 18 Sep 2017 22:42:53
تیونس کی حکومت نے ملکی صدر کی سفارش پر مسلمان خواتین کی غیرمسلموں سے شادی پر عائد پابندی ختم کر دی ہے۔ تیونسی صدر کا کہنا ہے کہ اْن کے ملک کو ایک جدید ریاست کی صورت اختیار کرنے میں امتیازی رویے ختم کرنے ہوں گے۔
View more
Mon, 18 Sep 2017 22:38:36
جرمن پارلیمانی انتخابات سے ایک ہفتہ قبل کرائے جانے والے ایک جائزے کے نتائج کافی حد تک حیران کن سامنے آئے ہیں۔ اس جائزے کے مطابق مسلم اور مہاجرین مخالف جماعت ’اے ایف ڈی‘ تیسری بڑی جماعت کے طور پر سامنے آ سکتی ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy