Wed, 12 Apr 2017 22:26:11
شہر کے شیواجی نگر علاقہ میں براڈوے روڈ پر زیر تعمیر برہت بنگلور مہانگر پالیکے سوپر اسپیشالٹی اسپتال کے کام کو تیزی سے تکمیل کی طرف آگے بڑھایا جارہاہے، عنقریب اس پراجکٹ کو پورا کرکے عوام کیلئے کھول دیاجائے گا۔
View more
Wed, 12 Apr 2017 22:21:01
مرکیرہ کے دیدالی قبائلی قریہ میں اس وقت کشیدگی پھیل گئی جب بائیک پر سوار افراد نے گزشتہ شب فائرنگ کردی۔ تاہم اس واقعہ میں کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے کیوں کہ بائیک سواروں کی جانب سے فائرنگ کے موقع پر کوئی بھی قبائلی وہاں پر موجود نہیں تھا۔
View more
Wed, 12 Apr 2017 22:16:51
منڈیا رورل پولیس اور جانوروں کے حقوق کی جدوجہد کرنے والی بنگلورو کی تنظیم نے منڈیا کے تعلقات کے کبن ہلی کی چاول کی ایک مل سے 76مویشیوں کو بچالیا۔ ایک سیاسی کارکن نے کیرالا کے مذبح کو فروخت کرنے کیلئے ان جانوروں کو یہاں رکھا تھا۔
View more
Wed, 12 Apr 2017 22:11:11
دو مزدور جو خشک بورویل کو دوبارہ کھودنے کے دوران 40فیٹ کے گہرے گڑھے میں گرگئے تھے ' زندہ اس وقت دفن ہوگئے جب وہ کرناٹک کے گدگ ضلع کے رون تعلقہ کے ساوڑی گاوں میں زمین کھود رہے تھے ۔
View more
Wed, 12 Apr 2017 22:08:07
کرناٹک کی ریاستی کابینہ نے جون میں اسمبلی کا مانسون سیشن منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ وزیر قانون و اسمبلی امور ٹی بی جئے چندرا نے یہ بات بتائی۔ کابینہ کی میٹنگ کے بعد اس کی روئیداد سے میڈیا کو واقف کرواتے ہوئے انہو ں نے کہا کہ اس سیشن کی مدت کے بارے میں بعدازاں فیصلہ کیاجائے گا۔
View more
Wed, 12 Apr 2017 22:03:25
ریاست کی سیاست میں مرکزتوجہ بننے والے ننجنگڈھ اور گنڈل پیٹ اسمبلی حلقوں کے ضمنی چناؤ کے نتائج کل جمعرات کو سامنے آئیں گے۔ کل دوپہر تک دونوں حلقوں سے نتائج سامنے آنے کی توقع ظاہر کی گئی ہے۔یہاں 9؍ اپریل کو پولنگ ہوئی تھی۔
View more
Wed, 12 Apr 2017 21:06:14
دریائے نیتراوتی کے کنارے کپڑے دھونے اور نہانے میں مصروف خواتین اور بچے اچانک کڑکنے والی بجلی کی زد میں آگئے جن میں سے دو خواتین اور ایک بچی ہلاک ہوگئیں جبکہ دوسری ایک بچی شدید زخمی ہونے کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔
View more
Wed, 12 Apr 2017 14:30:50
شدید خشک سالی اور گرمی سے بدحال ریاستی عوام کیلئے آج حکومت نے مصیبتوں کو دوبالا کرنے والا بجلی کاجھٹکا دے دیا۔کرناٹکا الیکٹریسٹی ریگولیٹری کمیشن نے بجلی کے نرخوں میں اضافہ کیلئے بجلی کمپنیوں کی مانگ کو مکمل طور پر تسلیم کرتے ہوئے یکم اپریل کی بلنگ سے اضافہ کو لاگو کرنے کا اعلان کردیا۔
View more
Wed, 12 Apr 2017 14:20:04
ریاست بھر میں شدت کی گرمی میں اضافہ دن بہ دن بے تحاشہ حدود کو پار کرتا جارہاہے، درجہ حرارت میں اضافہ کا پہلا نشانہ کلبرگی کے ایک ساکن کو آج بننا پڑا۔ یہاں کے تاریخی قلعہ کے قریب چلچلاتی دھوپ میں لوگوں سے بھیک مانگنے والا آج دھوپ کے سبب قلعہ کے قریب ہی فوت ہوگیا۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy