Wed, 29 Mar 2017 11:28:53
ریاستی لیجسلیٹیو کونسل میں آج اپوزیشن لیڈر کے ایس ایشورپا نے مسلمانوں کے تئیں اپنے اور اپنی پارٹی کے تعصب کا برہنہ مظاہرہ کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی اگلے انتخابات میں ان مسلمانوں کو ٹکٹ دینے پر غور کرے گی جو بی جے پی دفتر کا کچرا صاف کریں،
View more
Wed, 29 Mar 2017 11:16:12
وزیر اعلیٰ سدرامیا نے کہاکہ برہت بنگلور مہانگر پالیکے کے تمام 198 وارڈوں میں نما کینٹین شروع کرنے کا ریاستی حکومت نے بجٹ میں جو منصوبہ اعلان کیا ہے اسے آنے والے دنوں میں اندرا کینٹین پکارا جائے گا۔
View more
Wed, 29 Mar 2017 11:12:42
ریاستی حکومت نے فی کوئنٹل راگی کیلئے 1770 روپیوں کی قیمت متعین کی ہے، اس کے ساتھ ہی ریاستی حکومت کی طرف سے کاشتکار کو فی کوئنٹل 450 روپیوں کی تائیدی قیمت ، جملہ 2170 روپے کی رقم ادا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
View more
Wed, 29 Mar 2017 10:56:10
ضلع ڈپٹی کمشنر ایس ایس نکول نے کاروار بلدیہ کے صدر اور اراکین کے ساتھ منعقدہ نشست میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کاروار میں مچھلی مارکیٹ اور کمرشیل کامپلیکس کی تعمیر شروع کرنے کے لئے وہاں پر موجوددکانوں کو فوری طور پر خالی کروایا جائے۔
View more
Wed, 29 Mar 2017 05:04:26
وزیر اعلیٰ سدرامیا نے آج ریاست کے کسانوں کے قرضہ جات معاف کرنے سے واضح طور پر انکار کرتے ہوئے کہاکہ ریاستی حکومت نے ریاستی خزانے کو مستحکم کرنے کیلئے مقررہ حدود میں رہ کر قرضہ جات کئے ہیں۔ ان قرضوں کے ذریعہ ریاستی حکومت نے عوام کی فلاح وبہبود کی طرف توجہ دی ہے نہ کہ اس رقم کا اصراف کیاجارہا ہے۔
View more
Wed, 29 Mar 2017 04:57:39
ورلڈ ٹریڈ سینٹر نے عورتوں کی اقتصادی ترقی سے متعلق ایک عالمی کانفرنس ۲۷تا۲۹؍ مارچ کو منعقد کی جس میں دنیا بھر کے ماہرینِ اقتصادیات اور تاجر شریک ہوئے ۔ اس موقع پر مشہور سماجی کارکن محترمہ عظمیٰ ناہید کے خواتین کی فلاح بہبودی اور اقتصادی ترقی کے کاموں سے متاثر ہو کر عالمی ایوارڈ سے نوازا گیا۔
View more
Wed, 29 Mar 2017 03:38:56
یہاں تعلقہ کے صدیق اسٹریٹ میں واقع ایک مکان میں چور چھت سے راستہ بناتے ہوئے گھر کے اندر گھس گئے، تمام الماریاں کھول کر پورا سامان اِدھر اُدھر بکھیر دیا، کپڑوں کو الماریوں سے باہر پھینک دیا، مگر جب کوئی قیمتی چیز نہیں ملی تو خالی ہاتھ لوٹنا پڑا۔ واردات آج منگل کی صبح پیش آئی۔
View more
Tue, 28 Mar 2017 14:08:44
دیہی علاقوں کے کسان اور عوام صحت کا بہت زیادہ خیال رکھیں اکثر دیہی علاقوں کے عوام صحت خراب ہوجانے پر بھی اسپتال کا رُخ نہیں کرتے اس لئے دیہی علاقوں کے عوام عمدہ اشیاء اور صا ف پانی کو استعمال کرتے ہوئے صحت کو تندرست رکھیںیہ بات تعلقہ پنچایتی صدر شنتما نے کہی ۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy