Thu, 23 Mar 2017 11:16:02
امریکہ اور جنوبی کوریا کے حکام کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا کا بدھ کو کیا جانے والا میزائل تجربہ ’ناکام‘ ہو گیا ہے۔امریکہ کی پیسفیک کمانڈ کے ایک ترجمان نے کہا کہ بظاہر یہ میزائل ملک کے مشرقی حصہ سے داغے جانے کے چند سیکنڈ کے اندر ہی پھٹ گیا۔
View more
Thu, 23 Mar 2017 11:13:02
شمالی شام میں امریکی قیادت میں ہونے والے ایک فضائی حملے میں کم از کم تینتیس افراد ہلاک ہو گئے۔ برطانیہ میں قائم سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس کے مطابق اس حملے کا نشانہ صوبے الرَقہ میں دہشت گردگروپ ’اسلامک اسٹیٹ‘ کے زیرِ قبضہ قصبے المنصورہ کے قریب ایک اسکول کو بنایا گیا،
View more
Thu, 23 Mar 2017 11:06:05
بیلجیئم کے دارالحکومت برسلز میں دہشت گرد گروپ داعش کی طرف سے کیے گئے حملوں کو بدھ بائیس مارچ کے روز ایک برس مکمل ہو گیا ہے۔ اس سلسلے میں برسلز میں خصوصی تقریبات منعقد کی جا رہی ہیں۔
View more
Thu, 23 Mar 2017 10:58:25
یہاں پر ہونے والے مدرسے کے استاد ریاض (۳۴سال) کے بہیمانہ قتل کے پس منظر میں امن و امان کی بگڑتی صورتحال کو قابو میں رکھنے کے لئے ڈسٹرکٹ کلکٹر جیون بابونے ایک ہفتے تک کے لئے امتناعی احکامات کی دفعہ ۱۴۴ نافذ کرنے کا حکم جاری کردیا ہے۔
View more
Thu, 23 Mar 2017 10:48:23
انجمن حامئ مسلمین سے جاری پریس ریلیز کے مطابق انجمن گرلزڈگری کالج مورخہ 18مارچ کوشمس الدین سرکل کے قریب قدیم مصبا گارڈن میں اپنی نو تعمیر شدہ عمارت میں منتقل کی گئی ہے۔
View more
Thu, 23 Mar 2017 10:42:12
مسلم نوجوان کی طرف سے رام رتھ کو چپل دکھانے کا الزام لگا کر کمٹہ میں جو احتجاجی بند منایا گیا تھا، اس میں بعض بی جے پی لیڈران کے غائب رہنے کی رپورٹ موصول ہوئی ہے۔جس کے تعلق سے پارٹی کے اندر چہ میگوئیاں چل رہی ہیں۔
View more
Thu, 23 Mar 2017 10:38:09
کمٹہ میں رام نومی کے جلوس کے دوران رام رتھ کو چپل دکھانے کا الزام لگاکر ہندو نوجوانوں نے حذیف نامی ایک مسلم نوجوان کی جو پیٹائی کی تھی اور شہر کے فرقہ وارانہ ماحول کو بگاڑنے کی کوشش کی تھی اس کے خلاف مقامی مسلم جماعت اور مسلم قیادت نے ڈپٹی کمشنر اور پولیس کے اعلیٰ افسران سے ملاقات کرکے شرپسندوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا تھا۔
View more
Wed, 22 Mar 2017 12:24:03
ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ نے دیودھر ٹرافی 2017 کے لئے انڈیا ریڈ اور انڈیا بلیو ٹیم کا اعلان کر دیا ہے۔ چوٹ کی وجہ سے ٹیم انڈیا سے باہر چل رہے روہت شرما کو انڈیا بلیو کا کپتان بنایا گیا ہے۔
View more
Wed, 22 Mar 2017 12:21:24
نیوزی لینڈ کے خلاف 25 مارچ سے ہیملٹن میں شروع ہونے والے سیریز کے تیسرے اور آخری ٹیسٹ میچ سے پہلے جنوبی افریقہ کرکٹ سلیکشن کمیٹی نے اپنے ایک اور تیز بالر کو ٹیم سے باہر کر دیا ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy