Tue, 21 Mar 2017 12:43:27
گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لیبیا کے ساحلوں کے قریب سمندر میں تین ہزار سے زیادہ مہاجرین کو بچا لیا گیا ہے۔ اطالوی نیوز ایجنسی اَنسا کے مطابق پچیس مختلف آپریشنز کے دوران بحیرہ روم سے مجموعی طور پر تین ہزار تین سو پندرہ مہاجرین کو بچا لیا گیا۔
View more
Tue, 21 Mar 2017 12:40:40
لاطینی امریکی ملک پیرْو میں موسمیاتی مظہر ’ال نینیو‘ کی تباہ کاریاں جاری ہیں۔ اس ملک کے قدرتی آفات سے تحفظ کے قومی مرکز کے مطابق وہاں رواں سال کے آغاز سے اب تک سیلاب اور زمینی تودے گرنے کے نتیجے میں کم از کم75افراد ہلاک اور ہزاروں بے گھر ہو چکے ہیں۔
View more
Tue, 21 Mar 2017 12:37:52
امریکہ کے تفتیشی ادارے ایف بی آئی اور نیشنل سکیورٹی ایجنسی (این ایس اے) کے سربراہان روس اور ڈونلڈ ٹرمپ کی انتخابی مہم کے درمیان ممکنہ روابط کے بارے میں کانگریس کے سامنے شواہد پیش کریں گے۔
View more
Tue, 21 Mar 2017 12:34:25
گزشتہ ہفتے کے روز فرانسیسی دارالحکومت پیرس کے اورلی ایئرپورٹ پر حملہ کرنے والا شخص شراب اور منشیات کے زیرِ اثر تھا۔ یہ بات کل اتوار کے روز جاری ہونے والی اس شخص کی لاش کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں بتائی گئی ہے۔
View more
Tue, 21 Mar 2017 12:31:55
افریقی ملک گھانا میں کنٹامپو کی معروف آبشار میں ایک بڑے درخت کے گرنے سے کم از کم 20 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔
View more
Tue, 21 Mar 2017 12:16:33
شام کے جنگ سے تباہ حال شہر درعا میں قائم فلسطینی پناہ گزین کیمپ جو درعا کیمپ ہی کے نام سے مشہور میں بمباری کے نتیجے میں 70 فی صد مکانات مکمل طور پر تباہ ہوچکے ہیں جس کے نتیجے میں کیمپ میں مقیم دو تہائی آبادی مکان کی چھت سے محروم کھلے آسمان تلے زندگی گذارنے پر مجبور ہے۔
View more
Tue, 21 Mar 2017 12:10:46
ہندوستان اور آسٹریلیا کے درمیان یہاں کھیلا گیا بارڈر۔گواسکر ٹرافی کا تیسرا ٹیسٹ میچ ڈرا ہو گیا۔ پیٹر ہیڈسکامب اور شان مارش کی جوڑی نے میچ کے آخری دن مضبوط دکھائی دے رہی ہندوستانی ٹیم کے جیت کے خوابوں پر پانی پھیر دیا۔
View more
Tue, 21 Mar 2017 12:07:30
راجر فیڈرر نے اسٹین واورنکا کو 6۔4، 7۔5 سے شکست دے کر ریکارڈ کی برابری کرتے ہوئے پانچویں باراے ٹی پی انڈین ویلز ماسٹرز ٹینس ٹورنامنٹ کا خطاب جیتا۔
View more
Tue, 21 Mar 2017 12:04:24
دہلی میں اگلے ماہ ہونے والے میونسپل کارپوریشن انتخابات کی وجہ سے انڈین پریمیئر لیگ 2107 میں کھیلے جانے والے کچھ میچوں کے وقت میں تبدیلی کی گئی ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy