Mon, 20 Mar 2017 10:46:57
28 دسمبر2005 کو انڈین انسٹی ٹیوٹ آف سائنس میں شوٹ آؤٹ معاملہ کی پچھلے 11سال سے تحقیقات جاری تھیں حال ہی میں اس سلسلے میں مشتبہ ملزم حبیب میاں کی گرفتاری عمل میں آئی تھی شہر کی پولیس نے اسے چار دنوں کیلئے اپنی حراست میں لیا تھا اوراب اس سے پولیس پوچھ گچھ کررہی ہے۔
View more
Mon, 20 Mar 2017 10:39:14
شہرمیں ٹریفک قوانین بہت سخت ہیں اس کے باوجود بہت سارے لوگ روزانہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کررہے ہیں حالانکہ اس سلسلہ میں ٹریفک پولیس ان لوگوں پرجرمانہ بھی عائد کرتی ہے۔
View more
Mon, 20 Mar 2017 10:35:49
گرمی کی چھٹیوں کے دنوں میں عام طورپرلوگ بہت زیادہ سفرکرتے ہیں۔ اس لئے بسوں اورریل گاڑیوں میں بہت زیادہ بھیڑ ہوجاتی ہے۔
View more
Mon, 20 Mar 2017 10:31:26
بی جے پی کے ریاستی صدر بی ایس یڈ یورپا نے آج یہاں وزیراعلیٰ سدارامیا پر یہ الزام عائد کیاہے کہ ننجنگڈھ اور گنڈل پیٹ کے ضمنی انتخابات میں پارٹی کے امیدوار کو ہرحالت میں کامیاب کرنے کے لئے وہ ووٹروں میں رقم تقسیم کررہے ہیں۔
View more
Mon, 20 Mar 2017 10:25:19
شہر کے ہنسے مارنہلی سے قریب کوڈ گلہٹی دیہات کے سروے نمبر103میں ہزار کروڑ روپئے مالیت کی زمین پر غیرقانونی قبضہ جات کئے جانے کا بی جے پی بنگلور شہری ضلع کے ترجمان این آر رمیش کے الزام غلط ثابت ہوا ہے۔
View more
Sun, 19 Mar 2017 23:12:10
اترپردیش میں نئے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ منتخب کرکے بی جے پی نے اپنے اصل ایجنڈہ پر عمل کرنے کا واضح اشارہ کردیا ہے جس سے یہ ثابت ہوگیا ہے کہ بی جے پی اپنے ہندتو کے منصوبے پر عمل کررہی ہے۔ اس کا اظہار معروف عالمِ دین اور ممبر پارلیمنٹ مولانا اسرار الحق قاسمی نے یوپی انتخابات کے نتائج اور بھگوائی فرقہ پرست ذہنیت کے حامل وزیر اعلیٰ کے انتخاب پراخبار نویسوں کے ذریعے کیے گئے سوال کے جواب میں کیا۔ وا
View more
Sun, 19 Mar 2017 23:00:51
مارکسوادی کمیونسٹ پارٹی (سی پی ایم)نے کٹر ہندوتو شبیہ والے یوگی آدتیہ ناتھ کو اترپردیش کا وزیر اعلی بنائے جانے کی سخت تنقید کرتے ہوئے اسے بی جے پی کا حیران کن فیصلہ قرار دیا ہے۔انہوں نے مودی حکومت کے’ سب کا ساتھ، سب کا وکاس ‘ کے دعوے پر بھی سوال اٹھایا ہے۔سی پی ایم کے پولٹ بیورو نے اتوار کو بیان جاری کر کے کہا کہ اتر پردیش کے وزیر اعلی کے طور پر یوگی آدتیہ ناتھ کی تقرری بی جے پی کا ایک چونکانے وال
View more
Sun, 19 Mar 2017 22:54:33
لکھنؤ میٹرو ریل کارپوریشن (ایل ایم آرسی)نے 26؍مارچ سے میٹرو ٹرین چلانے کی تمام تیاریاں مکمل کر لی ہے۔وہیں صوبے میں میٹرو ٹرین کا آپریشن اب نئی حکومت کے اجازت کے بعد ہی ہوگا۔ایل ایم آرسی کے ایک سینئر افسر نے بتایا کہ لکھنؤ میٹرو ریل کارپوریشن (ایل ایم آرسی)نے 26؍مارچ سے میٹرو ٹرین چلانے کی تیاریاں مکمل کر لی ہے۔وہیں میٹرو کے آپریشن کی تاریخ اب نئی حکومت کو طے کرنا ہے۔قابل ذکر ہے کہ آرڈی ایس او کا
View more
Sun, 19 Mar 2017 18:45:06
یہاں بھٹکل ریلوے اسٹیشن کے قریب واقع ایک نالے سے کل سنیچر کو ایک نامعلوم لاش برآمد ہوئی تھی، جس کی آج شناخت کے بعد نوائط کالونی قبرستان میں تدفین عمل میں آئی ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy