Sun, 19 Mar 2017 12:08:00
اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ اسرائیل نے اپنے جدید ترین میزائل شکن نظام کے ذریعے پہلی مرتبہ ایک شامی میزائل مار گرایا ہے۔ایرو سسٹم نامی اس میزائل شکن نظام کو طویل رینج کے بلیسٹک میزائل روکنے کے لیے بنایا گیا ہے۔
View more
Sun, 19 Mar 2017 12:05:36
نیویارک میں خفیہ ادارے کے ایک اہلکار کی گاڑی میں سے بظاہر وہ لیپ ٹاپ چوری کر لیا گیا جس میں ٹرمپ ٹاور سے متعلق منصوبے اور دیگر حساس معلومات موجود تھیں۔
View more
Sun, 19 Mar 2017 12:01:19
پیرس کے بین الاقوامی اورلی ایئر پورٹ پر سکیورٹی پر تعینات فوجیوں نے ایک مشتبہ حملہ آور کو گولی مار کر ہلاک کر دیا ہے۔ اس واقعے کے بعد اس ہوائی اڈے کو خالی کرا لیا گیا جبکہ وہاں آنے والی فضائی ٹریفک کا رخ بھی موڑ دیا گیا۔
View more
Sun, 19 Mar 2017 11:59:19
ٹرمپ انتظامیہ نے چھ مسلم اکثریتی ملکوں کے شہریوں پر امریکہ میں داخلے پر عارضی پابندی کے نظرثانی شدہ حکم نامے کو ایک وفاقی جج کی طرف سے معطل کیے جانے کے خلاف اپیل دائر کر دی ہے۔
View more
Sun, 19 Mar 2017 11:56:14
جرمن اکانومی منسٹر برگیٹے سیپریس نے کہا ہے کہ اگر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پروٹیکشنزم پر مبنی پالیسیوں سے جرمنی کو ہدف بنانے کی کوشش کی تو برلن حکومت بھی واشنگٹن کے خلاف جوابی ایکشن لے سکتی ہے۔
View more
Sun, 19 Mar 2017 11:49:41
جرمن شہر بادن بادن میں جی20 ممالک کے وزرائے خزانہ کا اجلاس جاری ہے۔ ترقی یافتہ اور ترقی پذیر ملکوں کے وزرائے خزانہ کو عالمی تجارت کے معاملے پر یکساں موقف اپنانے میں مشکلات کا سامنا ہے۔
View more
Sun, 19 Mar 2017 11:41:39
پاکستانی کرٹ ٹیم کے سابق کپتان اور آل راؤنڈر محمد حفیظ کا کہنا ہے کہ سپاٹ فکسنگ میں ملوث کھلاڑیوں پر تا حیات پابندی عائد کر دینی چاہے۔لاہور میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا سپاٹ فکسنگ کا حصہ بننا غلطی نہیں جرم ہے۔
View more
Sun, 19 Mar 2017 11:37:05
جنوبی افریقہ نے ویلنگٹن میں ہونے والے دوسرے میچ میں نیوزی لینڈ کو آٹھ وکٹوں سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی اہم برتری حاصل کر لی ہے۔
View more
Sun, 19 Mar 2017 11:32:05
جنوبی کینرا اور اڈپی ضلع کے بعض مقامات پر اچانک ہونے والی بے موسم کی برسات کی وجہ سے لوگوں نے گرمی سے تھوڑی محسوس کی ہے۔ کئی جگہوں پر بادلوں کی گرج اور بجلیوں کی کڑک کے ساتھ برسات ہونے کی اطلاعات ملی ہیں۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy