Sun, 22 Jul 2018 01:19:33
کانگریس نے آج کہا کہ اس کے صدر راہل گاندھی کے گلے ملنے کے خیر سگالی کے جذبے کو فطری طور پر قبول نہیں کرنے کاجواب وزیر اعظم نریندر مودی کوملک کے عوام کو دینا ہوگا۔کانگریس لیڈر جے ویر شیرگل نے یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر میں نامہ نگاروں کے سوالوں پر کہا کہ کانگریس محبت اور خیر سگالی میںیقین رکھتی ہے۔جمعہ کو لوک سبھا میں عدم اعتماد کی تحریک پربحث میں اپنی تقریر کے بعد مسٹر گاندھی کا مسٹر مودی کے پاس جانا اس
View more
Sun, 22 Jul 2018 01:14:33
وزیر اعظم نریندر مودی نے آج یہاں کسان ریلی میں کسانوں کو بدحالی سے نکالنے کا عزم دہراتے ہوئے کہا کہ بدعنوانی کی دلدل میں پھنسی سابقہ حکومت کی وجہ سے استحصال کا شکار کسانوں کی حالت سدھارنے کے سمت میں حکومت تیزی سے کام کررہی ہے۔مسٹر مودی نے کہا میرا گناہ یہی ہے کہ میں بدعنوانی کے خلاف لڑ رہا ہوں۔ خاندانی سیاست کے خلاف پوری طاقت سے کھڑا ہوں۔ ہم نے عہد کیا ہے کہ جن لوگوں نے یہاں کے لوگوں کو اٹھارہویں
View more
Sun, 22 Jul 2018 01:11:16
ہندی فلموں کے مشہور نغمہ نگار ، ہیندی اور اُردو ادب کی معروف شخصیت پدم بھوشن گوپال داس نیرج کا جمعرات کے روز دہلی کے اسپتال میں انتقال ہو گیا ، اُن کے مردہ جسم کو ہفتہ کے روز تاج نگری واقع بلکیشر میں اُن کی اہلیہ منورما مرحوم کی دہائش پر عوام کے لئے خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے رکھا گیاتھا، اس کے بعد نیرج کی آ خری رسم ادائیگی علی گڈھ میں ہونا طے کیا گیاتھا
View more
Sun, 22 Jul 2018 01:01:35
ایک طرف ملک کی عدالت عظمیٰ کی جانب سے ماب لنچنگ کے سلسلے میں قانون سازی کی ہدایت جاری کی جاتی ہے جس کی مخالفت کرتے ہوئے حکومت کی جانب سے کہاجاتاہے کہ قانون بنانے کی ضرورت نہیں ہے اوراس معاملے کوجتنا زیادہ پھیلایاجارہاہے اتنی حقیقت نہیں ہے،مگر دوسری جانب ایسے انسانیت سوز اور ملک کی جمہوریت کو سبوتاژکرنے والے واقعات میں کوئی کمی بھی نہیں آرہی ہے
View more
Sun, 22 Jul 2018 00:32:12
جموں وکشمیرنیشنل پنتھرس پارٹی کے بانی پروفیسربھیم سنگھ نے 26 اکتوبر، 2018 کو تاریخی اجلاس منعقد کرنے کامنصوبہ بنایا ہے، جس دن جموں و کشمیر کے مہاراجہ ہری سنگھ نے الحاق نامہ پر دستخط کئے اور جس دن 27 اکتوبر کو ہندستان کے گورنر جنرل لارڈ ماؤنٹبیٹن نے الحاق نامہ کو منظوری دی تھی
View more
Sat, 21 Jul 2018 01:50:55
اُڈپی شرورمٹھ کے سوامی لکشمی ورتیرتھ سوامی جی کی مشتبہ حالات میں ہوئی موت پر انہیں قتل کیے جانے کاشبہ ظاہر کیاگیاتھا جس کے نتیجہ میں اڈپی ضلع ایس پی نے اس معاملہ کی ہر زاویہ سے جانچ کے لیے پولیس کی 7ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں ۔ شرور علاقہ میں یہ افواہیں بھی اڑائی جارہی ہیں کہ سوامی جس کثرت سے شراب نوشی کیاکرتے تھے اور ان کے چند عورتوں کے ساتھ بھی ناجائز تعلقات تھے ۔ دوعورتوں کے درمیان ان کے تعلقات کو
View more
Sat, 21 Jul 2018 01:21:24
وزیر اعظم نریندر مودی کل شاہ جہاں پور میں کسان بہبود ریلی سے خطاب کریں گے۔ اس دوران وہ کسانوں کے لیے کئی اعلانات کر سکتے ہیں۔ وزیر اعظم کے سرکاری پروگرام کے مطابق مودی کل دہلی سے بریلی واقع اتر ترشول ہوائی اڈے پر اتریں گے اور وہاں سے ہیلی کاپٹر سے دوپہر 12 بج کر 20 منٹ پر روضہ واقع اجتماع گاہ پہنچیں گے۔ مودی تقریبا ایک گھنٹے تک کسان کی ریلی سے خطاب کرنے کے بعد واپس بریلی ہوتے ہوئے دہلی لوٹ جائیں گ
View more
Sat, 21 Jul 2018 01:18:30
وزیر اعظم نریندر مودی اگلے ہفتے 23 سے 27 جولائی تک روانڈا، یوگنڈا اور جنوبی افریقہ کے دورے پر جائیں گے۔ جنوبی افریقہ کے دورے کے دوران وہ برکس کانفرنس میں بھی حصہ لیں گے جس میں بین الاقوامی امن اور سلامتی سمیت کئی عالمی مسائل پر بات چیت متوقع ہے۔وزارت خارجہ کے سکریٹری نے صحافیوں کو بتایا کہ 23 جولائی سے 27 جولائی تک تین ممالک کے اپنے دورے میں وزیر اعظم سب سے پہلے دو دن کے تاریخی دورہ پر روانڈا جائی
View more
Sat, 21 Jul 2018 01:16:14
طویل انتظار اور بار بار تاریخ مقرر کرنے کے بعد بالآخر امریکہ اور بھارت کے درمیان پہلی مذاکرات چھ ستمبر کو نئی دہلی میں ہونی طے ہوئی ہے۔امریکہ نے ناگزیر وجوہات کا حوالہ دیتے ہوئے گزشتہ ماہ مذاکرات ملتوی کر دی تھی۔ مذاکرات بھارت اور امریکہ کے وزیر اور وزرائے دفاع کے درمیان ہونے والی براہ راست بات چیت ہے۔چھ ستمبر کو ہونے والی اس بات چیت میں حصہ لینے کے لئے امریکہ کے وزیر خارجہ مائیک پومپو اور وزیر دف
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy