ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
خلیجی خبریں
    کاروار میں 27اگست کو ہوگا ضلعی سطح کا پروکبڈی ٹورنامنٹ؛ بھٹکل کے کھلاڑی بھی شامل

    کاروار میں 27اگست کو ہوگا ضلعی سطح کا پروکبڈی ٹورنامنٹ؛ بھٹکل کے کھلاڑی بھی شامل

    Sun, 06 Aug 2017 19:55:58 
    کاروار کے رکن اسمبلی ستیش سائیل کے بیان کے مطابق گنیش تہوار کے حوالے سے کاروار میں 27اور28اگست کو ضلع سطح کا پروکبڈی ٹورنامنٹ منعقد ہوگا۔ستیش سائیل نے اخباری کانفرنس کے دوران بتایا کہ یہ ٹورنامنٹ ڈسٹرکٹ امیچور کبڈی ایسوسی ایشن کے بینر تلے ہوگا، جس میں ضلع کے تمام تعلقہ جات سے کبڈی کھلاڑیوں کو حصہ لینے کا موقع حاصل رہے گا۔دس دس کھلاڑیوں پر مبنی 8ٹیمیں تشکیل دی جائیں گی
    ہوناور شراوتی ندی میں غرقاب ایک اجنبی شخص کی لاش دستیاب

    ہوناور شراوتی ندی میں غرقاب ایک اجنبی شخص کی لاش دستیاب

    Sun, 06 Aug 2017 19:20:42 
    شراوتی ندی کے کنارے ادیم نگر کے پاس پانی میں غرق ہوکر ہلاک ہونے والے اجنبی شخص کی لاش دستیاب ہوئی ہے۔ لاش کی حالت دیکھنے سے انداز ہ ہوتا ہے کہ اس شخص کی موت دو تین روز قبل ہوئی ہے۔ہوناور پولیس نے لاش کو تحویل میں لینے کے بعد جو تفصیلات بتائی ہیں اس کے مطابق ہلاک ہونے والے شخص کے بدن پر پتلون اور شرٹ ہے۔ عمر 50 سے 55سال کے درمیان ہوسکتی ہے۔ لمبوترا چہرہ ہے۔ سانولا رنگ اورقد5فٹ 7انچ ہے۔گلے میں دھاگہ
    اندرا کینٹین کا افتتاح 16اگست کو ہوگا، غریب کی بھوک مٹانے کے منصوبے میں خدارا رکاوٹ نہ ڈالیں: سدرامیا

    اندرا کینٹین کا افتتاح 16اگست کو ہوگا، غریب کی بھوک مٹانے کے منصوبے میں خدارا رکاوٹ نہ ڈالیں: سدرامیا

    Sat, 05 Aug 2017 22:53:10 
    وزیر اعلیٰ سدرامیا نے کہاکہ برہت بنگلور مہانگر پالیکے کی طرف سے شروع کی جارہی اندرا کینٹین کا افتتاح 16اگست کو عمل میں آئے گا۔ کانگریس نائب صدر راہول گاندھی اس افتتاحی جلسہ میں بطور مہمان خصوصی مدعو کئے گئے ہیں۔ اندرا کینٹین کے ذریعہ غریب ترین افراد، مزدوروں اور ضرورت مندوں کو رعایتی شرح پر کھانے کی فراہمی کی جائے گی۔ آج بی بی ایم پی کی حدود میں مختلف ترقیاتی پروگراموں کا معائنہ کرنے کیلئے سٹی راؤ
    شیوکمار کے ٹھکانوں پر آئی ٹی چھاپے ختم، وقت آنے پر ہر سوال کا جواب دوں گا: وزیر توانائی

    شیوکمار کے ٹھکانوں پر آئی ٹی چھاپے ختم، وقت آنے پر ہر سوال کا جواب دوں گا: وزیر توانائی

    Sat, 05 Aug 2017 22:47:56 
    وزیر توانائی ڈی کے شیوکمار کے مختلف ٹھکانوں پر پچھلے تین دنوں سے جاری انکم ٹیکس کا دھاوا آج ختم ہوگیا۔ انکم ٹیکس کا چھاپہ ختم ہونے کے بعد اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے ڈی کے شیوکمار نے کہاکہ ان کے خلاف اٹھنے والے ہر سوال کا وہ جواب دینے کیلئے تیار ہیں۔ انہوں نے کہاکہ کسی بھی حال میں وہ کانگریس پارٹی کیلئے پیشمانی کا سبب بننا نہیں چاہتے اور نہ ہی کبھی قانون کی حدود کو پارکرنا چاہتے ہیں۔ ان ک
    شہر سے عازمین حج کی پروازیں کل سے ، بکنگ کا آغاز ہوگیا ، حج بھون اور حج ٹرمینل میں 475 رضاکاروں کی ٹیمیں: رومان بیگ،امسال 5900عازمین کی روانگی

    شہر سے عازمین حج کی پروازیں کل سے ، بکنگ کا آغاز ہوگیا ، حج بھون اور حج ٹرمینل میں 475 رضاکاروں کی ٹیمیں: رومان بیگ،امسال 5900عازمین کی روانگی

    Sat, 05 Aug 2017 21:47:50 
    امسال سفر حج بیت اﷲ کیلئے حج بھون بنگلور سے عازمین کی روانگی کیلئے تیاریاں تقریباً مکمل ہوچکی ہیں اور پہلی فلائٹ کے عازمین حج کی بکنگ آج ہوگئی۔ جبکہ پیر کے روز پہلی پرواز سے عازمین حج کا قافلہ سوئے حرم روانہ ہوجائے گا۔ آج ریاستی حج کمیٹی کے ایگزی کیٹیو آفیسر سرفراز احمد نے حج انتظامات کے متعلق میڈیا کے نمائندوں کو بتایاکہ پہلی حج پرواز 7 اور8اگست کی درمیانی شب 3-50 روانہ ہوگی۔ سابقہ روایات سے ہٹ ک
    دارالعلوم دیوبند کے دارالافتا ء نے کہا مسجد میں ویڈیو ریکارڈنگ اور اسے یو ٹیوب اپلوڈنگ کے ذریعے پھیلانا گناہ:مسجد کو ان جیسے قبیح امور سے پاک صاف رکھنا واجب

    دارالعلوم دیوبند کے دارالافتا ء نے کہا مسجد میں ویڈیو ریکارڈنگ اور اسے یو ٹیوب اپلوڈنگ کے ذریعے پھیلانا گناہ:مسجد کو ان جیسے قبیح امور سے پاک صاف رکھنا واجب

    Sat, 05 Aug 2017 02:33:18 
    یو ٹیوب پر سرگرم اسلام کی تبلیغ و اشاعت کرنے والے حضرات متوجہ ہوں آج ایشیا ٹائمز کو دارالعلوم دیوبند کے دارالافتا ء کی ویب سائٹ پر ۳ اکست ۲۰۱۷ کو اپلوڈ کیا گیا ایک سوال کا جواب موصول ہوا ہے جو یقینا ان تمام مبلغین اسلام کے لیے بڑا دھچکا ہے جو اپنے جمعے کے خطبات اور مساجد میں ہونے والی دینی تقریبات اور پروگراموں کی ویڈیو ریکارڈنگ کراتے ہیں اوریو ٹیوب پر اپلوڈ کر کے لاکھوں لوگوں تک پہونچاتے ہیں
    ہمارا سارا لین دین قانون کے دائرہ میں : ڈی کے سریش

    ہمارا سارا لین دین قانون کے دائرہ میں : ڈی کے سریش

    Fri, 04 Aug 2017 21:28:18 
    ریاستی وزیر توانائی ڈی کے شیوکمار کے بھائی ڈی کے سریش نے کہاکہ ان کے ٹھکانوں پر محکمۂ انکم ٹیکس کے چھاپوں کی کارروائی بہت پہلے ہی مکمل ہوچکی ہے ،اس کے باوجود بھی افسران غیر ضروری تاخیر اور ٹال مٹول سے کام لے رہے ہیں۔ ایک اخباری کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ان کے خاندان کے سبھی معاملات اور لین دین قانون کے دائرہ میں ہیں افسران کی طرف سے جو بھی دستاویزات طلب کئے گئے وہ تمام مہیا کرائے جا
    کانگریس قیادت کو شیوکمار کی طرف سے کوئی رقم نہیں ملی: ووہرہ

    کانگریس قیادت کو شیوکمار کی طرف سے کوئی رقم نہیں ملی: ووہرہ

    Fri, 04 Aug 2017 21:23:48 
    آل انڈیا کانگریس کمیٹی نے ان خبرو ں کی تردید کی ہے کہ ریاستی وزیر توانائی ڈی کے شیوکمار نے پارٹی کیلئے فنڈ روانہ کیا ہے۔ الیکٹرانک میڈیا کے بعض حلقوں میں اس دعوے پر کہ شیوکمار کی طرف سے اے آئی سی سی کو کروڑوں روپیوں کی رقم مہیا کرائی گئی ہے، اے آئی سی سی جنرل سکریٹری موتی لال ووہرہ نے سخت تردید کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئی ٹی محکمہ کی طرف سے شیوکمار کے ٹھکانوں پر چھاپوں کے دوران ضبط شدہ دستاویزات ک
    شیوکمار غلط نہیں ہیں تو خوف کیوں؟: شٹر

    شیوکمار غلط نہیں ہیں تو خوف کیوں؟: شٹر

    Fri, 04 Aug 2017 21:17:43 
    ریاستی اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر جگدیش شٹر نے کہاکہ وزیر توانائی شیوکمار کی رہائش گاہ اور دیگر ٹھکانوں پر انکم ٹیکس کے چھاپوں کا سیاسی حالات سے کچھ بھی لینا دینا نہیں ہے۔ اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ڈی کے شیوکمار کو اگر اتنا یقین ہے کہ ان سے کوئی غلطی نہیں ہوئی ہے تو پھر انہیں اس قدر خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔انہوں نے کہاکہ انکم ٹیکس کے چھاپے کوئی نئی بات نہیں ہے