Sun, 29 Jun 2025 11:13:33
اتراکھنڈ کے اُترکاشی ضلع کے بڑکوٹ تحصیل علاقے میں جمعہ کو سلائی بینڈ کے پاس بادل پھٹنے کے بعد افرا تفری مچ گئی۔ واقعہ کے بعد علاقے میں تباہی جیسے حالات ہیں۔ یہاں 9 مزدوروں کے لاپتہ ہونے کی خبر ہے۔ راحت و بچاؤ کام کے لیے ایس ڈی آر ایف، پولیس اور محکمہ محصولات کی ٹیمیں موقع پر موجود ہیں اور سرچ آپریشن جاری ہے۔
View more
Sun, 29 Jun 2025 11:09:34
مدھیہ پردیش میں او بی سی طبقہ کو 27 فیصد ریزرویشن دینے کے مطالبہ پر ایک بار پھر کانگریس اور بی جے پی آمنے سامنے ہے۔ اس تعلق سے کانگریس پارٹی نے ایک پریس کانفرنس کر بی جے پی پر سنگین الزامات عائد کیے ہیں۔
View more
Sun, 29 Jun 2025 11:06:24
اتر پردیش کے ضلع غازی پور میں دفاعی جائیدادوں سے مبینہ غیرقانونی قبضے ہٹانے کے لیے محکمہ دفاعی اسٹیٹ نے بلڈوزر کاررائی کی، جس میں درجنوں غریب خاندانوں کے گھر منہدم کر دیے گئے۔ اس معاملے پر سماجوادی پارٹی کے قومی صدر اکھلیش یادو نے شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
View more
Sun, 29 Jun 2025 08:50:27
بہار اسمبلی انتخابات سے قبل الیکشن کمیشن کی جانب سے ووٹر لسٹ کی خصوصی اور سخت نظرثانی (Special Intensive Revision - SIR) کے اعلان پر سیاسی ہنگامہ برپا ہو گیا ہے۔
View more
Sat, 28 Jun 2025 19:54:06
دہلی کو چھوڑ کر ملک کی تمام ریاستوں میں بارش ہو رہی ہے۔ اتراکھنڈ میں موسلادھار بارش کی وجہ سے کیدارناتھ ہائی وے ایک بار پھر منکٹیہ علاقے میں لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے بند ہوگیا ہے۔ سڑک پر پتھر اور ملبہ مسلسل گر رہا ہے۔
View more
Sat, 28 Jun 2025 18:27:25
دہلی اور آس پاس کے علاقوں میں آج دوپہر کے بعد موسم نے اچانک کروٹ لی، جس سے گرمی اور اُمس سے پریشان عوام کو بڑی راحت ملی۔ دوپہر تقریباً 3 بجے کے قریب اچانک سیاہ بادل چھا گئے، آندھی چلی، اور پھر کئی علاقوں میں موسلادھار بارش کا سلسلہ شروع ہو گیا۔
View more
Sat, 28 Jun 2025 18:21:39
کانگریس کے جنرل سکریٹری انچارج شعبہ مواصلات جے رام رمیش نے ملک کی اقتصادی صورتحال پر گہری تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہندوستان کی معیشت ایک ضد پر اڑی ہوئی ہے اور آگے بڑھنے کا نام نہیں لے رہی۔ ان کے مطابق تیز اقتصادی ترقی نہ صرف ضروری ہے بلکہ مکمل طور پر ممکن بھی ہے لیکن حکومت کی پالیسیوں نے سرمایہ کاری کے ماحول کو شدید متاثر کیا ہے۔
View more
Sat, 28 Jun 2025 18:18:18
کانگریس صدر اور راجیہ سبھا میں قائد حزب اختلاف ملکارجن کھرگے نے ہفتہ کے روز ایک ویڈیو پوسٹ کے ذریعے مرکز کی نریندر مودی حکومت پر شدید اقتصادی تنقید کی۔ انہوں نے اپنی ایکس پوسٹ میں کہا کہ بچت بند ہو چکی ہے، گھریلو اخراجات بے قابو ہو چکے ہیں اور یہ سب کچھ حکومت کے دعووں والے ’امرت کال‘ کا اصل نتیجہ ہے۔
View more
Sat, 28 Jun 2025 18:13:58
پنجاب حکومت نے جیل کے کام کاج میں سدھار لانے کے لیے افسروں کے خلاف سخت کارروائی کی ہے۔ بدعنوانی کے معاملے میں بھگونت مان حکومت نے الگ الگ جیلوں کے 25 افسروں کو معطل کر دیا ہے۔ معطل کیے گئے افسروں میں 3 ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ اور 2 اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ سمیت 25 جیل اہلکار شامل ہیں۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy