Sun, 10 Jul 2016 18:37:04
سات بار کے ڈبلیوڈبلیوی عالمی ہیوی ویٹ چمپئن البٹرے ڈیل ریو نے آج کہا کہ انہوں نے ٹی این اے کے ساتھ اس وجہ سے معاہدہ نہیں کیا کیونکہ وہ پہلوانوں کو ڈبلیوڈبلیوی جیسی رقم ادا نہیں کر سکتی
View more
Sun, 10 Jul 2016 18:33:39
اسپین میں بیل فائٹنگ کے ایک مقابلے کے دوران بیل کے حملے میں 29سالہ فائٹر وکٹر باریو ہلاک ہو گئے ہیں۔رنگ کے اندر فائٹر کی ہلاکت کا یہ رواں صدی میں پیش آنے والا پہلا واقعہ ہے
View more
Sun, 10 Jul 2016 18:29:48
میچ کے بعد پریس سے خطاب کے دوران انھوں نے امریکہ میں ہونے والے واقعات پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔گذشتہ روز انگلینڈ میں ساتویں بار خواتین کا ومبلڈن سنگلز ٹائٹل جیتنے والی امریکی ٹینس کھلاڑی سرینا ولیمز نے اپنے ملک میں افریقی امریکیوں کے قتل اور ڈیلس میں ہونے والے تشدد پر اظہار افسوس کیا ہے۔
View more
Sun, 10 Jul 2016 18:26:55
فرانس میں پہلے سے ہی فوجی تعینات ہیں جبکہ فائنل سے قبل پانچ ہزار سے زیادہ پولیس اہلکار تعینات کیے جا رہے ہیں۔فرانس اور پرتگال کے درمیان فٹبال کے یورو 2016کیفائنل کے لیے پیرس اور اس کے گرد و نواح میں اہم مقامات پر پانچ ہزار سے زیادہ فرانسیسی پولیس اہلکار تعینات کیے جا رہے ہیں
View more
Sun, 10 Jul 2016 18:22:05
امریکی ریاست ٹیکسس کے شہر ڈیلس میں پولیس نے ایک نامعلوم دھمکی آمیز کال موصول ہونے کے بعد اپنے ہیڈکوارٹر کی سکیورٹی کو مزید سخت کر دیا ہے
View more
Sun, 10 Jul 2016 18:07:52
لندن کے میئر صادق خان کا کہنا ہے کہ انھیں معروف سماجی شخصیت عبدالستار ایدھی کی موت سے انتہائی دکھ پہنچا ہے کیونکہ ایدھی کی زندگی ہم سب کے لیے قابل تقلید ہے
View more
Sun, 10 Jul 2016 18:00:44
قیام امن ہماری ترجیح ہے تاہم اس کے حصول کے لیے لازم ہے کہ ہم اس جنگ کو سمجھیں جو ہم پر مسلط کی گئی ہے: افغان صدر اشرف غنی نے کہا ہے کہ افغانستان میں قیام امن کے لیے خطے کے دیگر ممالک تو مدد کر رہے ہیں تاہم پاکستان اب بھی اچھے اور برے دہشت گردوں کی تمیز روا رکھے ہوئے ہے
View more
Sun, 10 Jul 2016 17:57:47
آسٹریلیا میں برسراقتدار کنزرویٹو اتحاد گذشتہ ہفتے ہونے والے وفاقی انتخابات میں لیبر رہنما بل شارٹن کی شکست تسلیم کرنے کے بعد فاتح قرار پائے ہیں
View more