ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کاروار سے کنداپور تک نیشنل ہائی وے پر 400 کروڑ روپوں کی لاگت سے تعمیر ہونگے 5 انڈر پاس

کاروار سے کنداپور تک نیشنل ہائی وے پر 400 کروڑ روپوں کی لاگت سے تعمیر ہونگے 5 انڈر پاس

Sun, 05 Apr 2026 12:29:02    S O News
کاروار سے کنداپور تک نیشنل ہائی وے پر 400 کروڑ روپوں کی لاگت سے تعمیر ہونگے 5 انڈر پاس

کاروار،  5 / اپریل (ایس او نیوز) نیشنل ہائی وے 66 پر کاروار سے کنداپور تک پانچ انڈر پاس تعمیر کرنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے جس پر 400 کروڑ روپوں سے زائد خرچ کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔ اس منصوبے کے تحت گوا - کاروار کی سرحد سے کنداپور تک پانچ انڈر پاس اور ایک سروس روڈ تعمیر کرنے کے علاوہ پچاس مقامات پر اسٹریٹ لائٹس لگائی جائیں گی۔
    
بتایا جاتا ہے رکن اسمبلی ستیش سئیل اور ضلع پولیس سپرنٹنڈنٹ دیپن کے اصرار پر اس منصوبے میں اتر کنڑا کے گوکرن جانے کے راستے پر مادنگیری کراس کو شامل کیا گیا ہے جہاں اکثر جان لیوا حادثات پیش آتے رہتے ہیں۔ نیشنل ہائی وے اور اسٹیٹ ہائی وے کو ایک دوسرے سے جوڑنے والے اس مقام پر ہلکی موٹر گاڑیوں کے لئے انڈر پاس تعمیر کرنے کی تفصیلی رپورٹ تیار ہو رہی ہے اور جلد ہی یہاں انڈر پاس کی تعمیر کا کام شروع ہونے کی توقع ہے۔ خیال رہے کہ مادنگیری میں فلائی اوور تعمیر کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے مقامی لیڈروں کی طرف سے کئی مرتبہ احتجاجی مظاہرے کیے گئے تھے۔ اب چونکہ یہاں انڈر پاس تعمیر کرنے کا منصوبہ بن گیا ہے، اس سے یہاں کے عوام کو راحت مل گئی ہے۔ 
    
پروجیکٹ ڈائریکٹر شیوا کمار کے مطابق  بقیہ چار انڈر پاس اورسروس روڈ کی تعمیر کنداپور تعلقہ میں ہوگی۔ جس میں تراسی، سنگم سرکل، تلّور اور ہیماڈی شامل ہیں۔ اسٹریٹ لائٹس کو روڈ سیفٹی آڈٹنگ میں انتہائی ضروری قرار دئے گئے اور حادثات والے مقامات پر لگایا جائے گا۔     


Share: