Sat, 21 Nov 2020 19:04:07
چین کے صدر شی جِن پِھنگ نے وسطی چین کے صوبہ ہوبے کے ووہان میں جمعہ کے روز شروع ہونے والی چائنہ 5جی پلس صنعتی انٹرنیٹ کانفرنس کو مبارکبادی خط ارسال کیا ہے۔
View more
Sat, 21 Nov 2020 18:46:11
صحافیوں کے حقوق کے لیے کام کرنے والی عالمی تنظیم، کمیٹی ٹو پروٹیکٹ جرنلسٹس (سی پی جے) نے انسانی حقوق کی کارکن و قانون دان امل کلونی سمیت دیگر چار صحافیوں کو سال 2020 کے گوین ایفل اور پریس فریڈم ایوارڈز دے دیئے۔کورونا کی وبا کے باعث رواں سال ایوارڈز تقریب ورچوئل منعقد کی گئی
View more
Sat, 21 Nov 2020 18:06:45
آذربائیجان کی فوج نیگورنو-کاراباخ میں آرمینیا کی جانب سے واپس کیے گئے پہلے علاقے ضلع اغدام میں داخل ہوگئی۔خبر ایجنسی اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق آذربائیجان کا کہنا تھا کہ روس کی ثالثی میں ہونے والے معاہدے کے تحت آرمینیائی علیحدگی پسندوں کی جانب سے نیگورنو-کاراباخ میں ضلع اغدام کا قبضہ واپس کیا گیا جہاں آذربائیجان کی فورسز داخل ہوگئی ہیں۔
View more
Sat, 21 Nov 2020 17:57:32
جرمنی کی پولیس نے اعلان کیا ہے کہ اس نے ایک ڈاکٹر سے کرونا کے دو مریضوں کو موت کے گھاٹ اتارے جانے کے واقعے کی تحقیقات شروع کی ہیں۔
View more
Sat, 21 Nov 2020 17:52:35
امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو بین الاقوامی دورے کے دوسرے مرحلے پر اسرائیل کے بعد متحدہ عرب امارات پہنچ گئے ہیں۔ کل جمعہ کے روز امارات آمد پر انہوں نے کہا کہ ہم امن معاہدوں کی رفتار کو تیزی سے آگے بڑھانا چاہتے ہیں۔
View more
Sat, 21 Nov 2020 17:23:18
ایک سینئر امریکی عہدے دار نے جمعہ کو اس بات کی تصدیق کی ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سعودی عرب کے زیر اہتمام ورچوئل جی 20 سربراہی اجلاس میں شرکت کا ارادہ رکھتے ہیں۔ویڈیو ٹیکنالوجی کے ذریعے جی 20 سمٹ کا 15 واں اجلاس سعودی دارالحکومت ریاض میں ہفتہ اور اتوار کو کرونا بحران کی روشنی میں منعقد ہو گا
View more
Sat, 21 Nov 2020 17:10:08
سعودی فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے جمعے کی شام ٹیلی فون پر ترکی کے صدر رجب طیب ایردوآن سے بات چیت کی۔
بات چیت میں سعودی عرب کی میزبانی میں ہونے والے جی ٹوئنٹی اجلاس کے سلسلے میں کی گئی کوششوں کی رابطہ کاری پر تبادلہ خیال ہوا۔ اس کے علاوہ دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات زیر بحث آئے۔
View more
Sat, 21 Nov 2020 17:04:03
پاکستان اور افغانستان نے دوطرفہ سیکیورٹی معاملات کو بہتر بنانے کے لیے انٹیلی جنس شیئرنگ پر اتفاق کیا ہے اور اس ضمن میں کمیٹیوں کے قیام کی منظوری بھی دی ہے۔ تاہم افغان امور کے ماہرین کہتے ہیں کہ دونوں ملکوں کے درمیان پیش رفت کے لیے اعتماد سازی کی مکمل بحالی ضروری ہے جس کے لیے کچھ وقت لگے گا۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy