Thu, 13 Feb 2020 19:38:51
نارکوٹکس کنٹرول بیورو نے ایک کروڑوں کے منشیات ریکٹ کا پردہ فاش کیا ہے۔اس ریکٹ کو آن لائن ادویات فروخت کرنے کی آڑ میں طویل وقت سے چلایا جا رہا تھا۔21 سالہ دیپو لکھنؤ کے عام باغ میں واقع ایک گھر سے اس پورے دھندے کو آپریٹ کر رہا تھا۔دیپو ایک ریٹائرڈ پی سی ایس افسر کا بیٹا ہے اور لکھنؤ کے ایک کالج سے ہوٹل مینجمنٹ کا کورس کیا ہے۔
View more
Thu, 13 Feb 2020 19:36:15
کانگریس کی خاتون یونٹ نے ایل پی جی کی قیمت میں اضافہ کے خلاف جمعرات کو وزارت پٹرولیم کے باہر مظاہرہ کیا اور بعد میں وزیر پٹرولیم دھرمیندر پردھان کو میمورنڈم سونپ کر بڑھا دام فوری واپس لینے کا مطالبہ کیا۔آل انڈیا خواتین کانگریس کی صدر سشمیتا دیو کی قیادت میں تنظیم کے بہت سے عہدیداروں اور دہلی اسمبلی انتخابات میں کانگریس کی امیدار رہے کچھ لیڈروں نے وزارت کے باہر مظاہرہ کیا۔
View more
Thu, 13 Feb 2020 19:28:18
کانگریس پارٹی کے سابق صدر راہل گاندھی نے رسوئی گیس کی قیمت میں بڑے اضافہ کو لے کر بی جے پی پر نشانہ لگایا ہے۔راہل نے یو پی اے حکومت کے وقت کی ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں اسمرتی ایرانی سلنڈر لے کر سڑک پر احتجاجی مظاہرہ کرتے دیکھاجاسکتاہے۔راہل نے لکھاکہ میں بی جے پی کے ان ارکان سے متفق ہوں جو ایل پی جی سلنڈر کی قیمت میں 150 روپے کے بڑی اضافہ کی مخالفت کر رہے ہیں۔
View more
Thu, 13 Feb 2020 19:24:50
انٹرنیٹ اب ہتھیار اور منشیات کے سیاہ کاروبار کا اڈہ بنتا جا رہا ہے۔سائبر کریمنل اس کے لئے ڈارک ویب کا استعمال کر رہے ہیں۔سائبر کرائم کرنے کے لئے یہ مجرمین کا پسندیدہ اڈہ بن چکا ہے۔حال میں ڈارک ویب سے منسلک ایک کیس لکھنؤ میں سامنے آیا۔اس میں سائبر مجرمین کروڑوں روپے کا گلوبل منشیات ریکیٹ چلا رہے تھے۔ان سائبرمجرمین کے اڈے سے پولیس کو 12 ہزار ساکوٹرپک گولیاں ملے ہیں۔ان گولیاں کو یہ ادویات اور دیکھ بھ
View more
Thu, 13 Feb 2020 18:36:40
دہلی اسمبلی انتخابات میں بڑی فتح حاصل کرنے کے بعد عام آدمی پارٹی کے حوصلے بلند ہیں۔اروند کیجریوال کی قیادت میں عام آدمی پارٹی اب ملک کی توسیع کی منصوبہ بنا رہی ہے۔اسی سلسلے میں پارٹی پہلی بار آئندہ بہار اسمبلی انتخابات میں قسمت آزماتی نظر آئے گی۔عام آدمی پارٹی کی بہار یونٹ کے صدر شتروگھن ساہو کا کہنا ہے کہ انہیں تیاریوں کی ہدایات ملی ہیں۔وہیں راجیہ سبھا ممبر پارلیمنٹ سنجے سنگھ نے بھی اس کی جانب اش
View more
Thu, 13 Feb 2020 18:34:05
نربھیا گینگ ریپ اور قتل کے مجرم پھانسی کی سزا ٹالنے کے لئے مسلسل پینترے بازی کر رہے ہیں۔اب مجرم ونے شرما نے صدر کی جانب سے رحم کی درخواست مسترد کئے جانے کے عمل پر سوال اٹھانے کے ساتھ ہی ذہنی حالت خراب ہونے کی دلیل دے کر پھانسی سے معافی کا مطالبہ کیا ہے۔سپریم کورٹ نے صدر کی جانب سے رحم کی درخواست مسترد کرنے کے خلاف مجرم ونے شرما کی درخواست پر فیصلہ جمعہ کے لئے محفوظ رکھ لیا ہے۔
View more
Thu, 13 Feb 2020 18:20:06
آج سے یوپی اسمبلی کا بجٹ سیشن شروع ہوتے ہی سی اے اے -این آرسی اور این پی آر کے معاملے پر اپوزیشن اراکین اسمبلی نے ہنگامہ کیا۔ایس پی-بی ایس پی کے اراکین اسمبلی نے پوسٹر بینر کے ساتھ مخالفت کی۔اپوزیشن اراکین اسمبلی نے ویل میں آکر نعرے بازی کی۔وہیں کانگریس کے ممبران اسمبلی نے اسمبلی کے گیٹ پر مظاہرہ کیا۔
View more
Thu, 13 Feb 2020 12:39:20
آسام حکومت نے ریاست میں حکومتی امداد یافتہ سبھی مدرسوں اور سنسکرت اسکولوں کو بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور بتایا ہے کہ ان سبھی مذہبی اسکولوں کو ہائی اسکول اور ہائر سیکنڈری اسکولوں میں بدلا جائے گا۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق حکومت اس کام کو ایک ماہ کے اندر مکمل کرے گی۔البتہ جو مدرسے یا اسکول غیر سرکاری اداروں اور سماجی تنظیموں کے ذریعہ چل رہے ہیں، وہ اپنے طریقے سے چلتے رہیں گے۔
View more
Thu, 13 Feb 2020 12:36:41
سپریم کورٹ نے ایک اہم فیصلے میں سیاسی پارٹیوں کو جمعرات کو ہدایت دی کہ وہ مجرمانہ پس منظر والے امیدواروں کی فہرست اور منتخب ہونے کا سبب اپنی اپنی ویب سائٹس پر اپ لوڈ کریں۔ جسٹس آر ایف نریمن اور جسٹس ایس روندر بھٹ کی بنچ نے بی جے پی لیڈر اشونی کمار اپادھیائے اور رام بابو شرما کی توہین عدالت کی درخواست پر یہ حکم دیا۔ عدالت نے ان ہدایات پر عمل نہ کئے جانے پر الیکشن کمیشن کو اس بات کی اجازت دی ہے کہ و
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy