Wed, 12 Feb 2020 19:29:54
اعظم گڑھ کے ایک روزہ دورے سے پہلے کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے بدھ کو کہا کہ جمہوریت میں آواز اٹھانا ظلم نہیں ہے۔پرینکا نے ٹویٹ کیاکہ جمہوریت میں آواز اٹھانا ظلم نہیں ہے اور میرا فرض ہے کہ جن کے ساتھ ظلم ہو رہا ہے، میں ان کے ساتھ کھڑی رہوں۔اعظم گڑھ میں پرینکا کے سی اے اے مخالف مظاہرین کے رشتہ داروں سے ملاقات کا امکان ہے۔ضلع کے بلریاگنج میں چار فروری کو نظر ثانی شہریت قانون(سی اے اے) کے خل
View more
Wed, 12 Feb 2020 19:25:41
مرکزی حکومت نے بدھ کو کہا کہ آسام میں این آرسی کا ڈیٹا محفوظ ہے حالانکہ کچھ تکنیکی مسائل سامنے آئے لیکن انہیں جلد ہی حل کر لیا جائے گا۔مرکزی وزارت داخلہ کی یہ وضاحت ان خبروں کے پیش نظر آئی ہے کہ قومی شہری رجسٹر کی آخری فہرست کا ڈیٹا اس کی سرکاری ویب سائٹ سے آف لائن ہو گیا ہے۔وزارت داخلہ کے ایک ترجمان نے کہاکہ این آرسی ڈیٹا محفوظ ہے۔ کلاؤڈ پر کچھ تکنیکی مسائل دیکھے گئے۔انہیں جلد ہی حل کیا جا رہا ہے
View more
Wed, 12 Feb 2020 19:21:29
شیوسینا نے بدھ کو کہا کہ عام آدمی پارٹی کے ان کے کاموں کی بدولت اسے دہلی اسمبلی انتخابات میں شاندار جیت ملی۔ جبکہ بی جے پی کی پولرائزیشن کی کوشش قومی دارالحکومت کے ووٹروں کو راس نہیں آئی۔شیوسینا نے دہلی کے وزیر اعلی اروند کجریوال کی یہ کہتے ہوئے تعریف کی انہوں نے وزرائے اعلی اور مرکزی رہنماؤں سمیت بی جے پی لیڈروں کی فوج کا اکیلے مقابلہ کیا اور تعلیم اور صحت کے شعبے میں اپنی حکومت کی طرف سے کئے گئے
View more
Wed, 12 Feb 2020 19:11:42
دہلی ہائی کورٹ نے قیدیوں کو ووٹ کا حق دینے کی درخواست کرنے والی ایک مفاد عامہ کی عرضی (پی آئی ایل) یہ کہتے ہوئے مسترد کر دی کہ یہ سہولیات قانون کے تحت دستیاب ہے اور اسے قانون کے ذریعے چھینا جا سکتا ہے۔چیف جسٹس ڈی این پٹیل اور جسٹس سی ہری شنکر کی بنچ نے کہا کہ سپریم کورٹ کا نظام ہے کہ ووٹ دینے کا حق کوئی بنیادی حق نہیں ہے اور یہ محض قانون کی طرف سے فراہم کردہ ہے۔بنچ نے کہا کہ ووٹ کا حق عوامی نمائند
View more
Wed, 12 Feb 2020 19:08:50
دہلی اسمبلی انتخابات میں انتخابی مہم کے دوران بی جے پی لیڈروں نے جہاں جہاں آپ کے مخالفین کو نشانہ بنا کر متنازعہ تبصرے کئے ان اسمبلی حلقوں میں پارٹی اپنا تاثر چھوڑنے میں ناکام رہی۔اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے جن 12 اسمبلی سیٹوں پر ریلیوں سے خطاب کیا ان میں صرف تین سیٹوں پر بی جے پی الیکشن جیت سکی۔وہ آپ کے 62 سیٹوں کے مقابلے صرف آٹھ سیٹوں پر انتخاب جیت پائی۔چار دن کے اس مصروف انتخابی م
View more
Wed, 12 Feb 2020 18:42:28
دہلی اسمبلی انتخابات میں عام آدمی پارٹی کی جیت پر کانگریس کے اندر تنازعہ پیدا ہو گیا ہے۔کانگریس پچھلی بار کی طرح اس بار بھی اپنا کھاتہ کھولنے میں ناکام رہی۔لیکن کانگریس لیڈر پھر بھی خوش نظر آ رہے ہیں۔سابق وزیر خزانہ پی چدمبرم نے ٹویٹ کرتے ہوئے بی جے پی کو شکست دینے کے لئے دہلی کو لوگوں سیلیوٹ کیا۔اس پر کانگریس کے ترجمان شرمشٹھا مکھرجی نے ان پر نشانہ لگایا ہے۔چدمبرم نے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ آپ کی
View more
Wed, 12 Feb 2020 18:40:05
مدھیہ پردیش کے امریا ضلع میں افسر سنجے کمار نے اقتصادی تنگی کی وجہ سے کرایہ کے گھر میں پھانسی لگا کر خود کشی کر لی۔خاندان کے مطابق وہ مسلسل نوکری چھوٹنے کاخوف اور بچوں کے مستقبل کو لے کر پریشان تھے۔حالانکہ سنجے کا ایک سوسائڈ نوٹ، جسے بعد میں پولیس نے برآمد کیا اس میں مبینہ طور پر لکھا گیا ہے کہ وہ اپنی زندگی خود ختم کر رہے ہیں، اس کے لیے کوئی اور ذمہ دار نہیں ہے۔نوٹ میں یہ بھی لکھا ہے کہ ان کے بھا
View more
Mon, 10 Feb 2020 20:08:20
کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے تقرریوں اورترقی میں ریزرویشن کے معاملے پر سپریم کورٹ کے ایک فیصلے کو لے کر پیر کو نریندر مودی حکومت پر نشانہ لگایا اور الزام لگایا کہ ریزرویشن کو ختم کرنے کی منشا رکھنا بی جے پی اور آر ایس ایس کے ڈی این اے میں ہے۔گاندھی نے یہ بھی کہا کہ بی جے پی اور آرایس ایس کتنی بھی کوشش کر لے، لیکن کانگریس ایس سی، ایس ٹی اور او بی سی کے ریزرویشن کو ختم نہیں ہونے دے گی۔
View more
Mon, 10 Feb 2020 20:04:57
مغربی بنگال کی ممتا حکومت نے آج اسمبلی میں بجٹ پیش کیا۔اس بجٹ میں خاص بات ہے کہ مغربی بنگال حکومت نے سہ ماہی بنیاد پر 75 یونٹس تک فری بجلی دینے کا اعلان کیا ہے۔مفت بجلی منصوبہ دہلی اسمبلی انتخابات میں شہ سرخیوں میں رہا ہے۔قومی دارالحکومت میں فی مہینہ 200 یونٹ تک بجلی کے استعمال پر کوئی چارج نہیں لگتا ہے۔ مغربی بنگال حکومت نے سہ ماہی بنیاد پر 75 یونٹس تک مفت بجلی دینے کا اعلان کیا۔بجٹ میں اگلے تین
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy