Mon, 03 Feb 2020 18:39:37
نیوزی لینڈ کے خلاف پانچ میچوں کی ٹی 20 بین الاقوامی سیریز میں شاندار کارکردگی کرنے والے ہندوستان کے اوپنر لوکیش راہل پیر کو جاری آئی سی سی ٹی 20 رینکنگ میں دوسرے نمبر پر پہنچ گئے۔راہل نے اس سیریز میں وکٹ کیپر کا کردار ادا کرنے کے علاوہ دو نصف سنچری کے ساتھ 224 رنز بنا کر ٹیم کو 5-0 سے سیریز جتانے میں اہم کردار ادا کیا۔پاکستان کے بابر اعظم رینکنگ میں ٹاپ پر برقرار ہیں جبکہ محدود اوورز کے ہندوستانی
View more
Mon, 03 Feb 2020 18:34:56
چار بار کی چمپئن ہندوستانی ٹیم انڈر 19 ورلڈ کپ کے پہلے سیمی فائنل میں منگل کو روایتی حریف پاکستان سے کھیلے گی تو اس کا مقصد مسلسل تیسرے فائنل میں جگہ بنانے کا ہوگا۔ دونوں ٹیمیں سیمی فائنل تک ناقابل تسخیر رہی ہیں۔ہندوستان نے کوارٹر فائنل میں آسٹریلیا کو اور پاکستان نے افغانستان کو شکست دی۔پاکستان کے کپتان روہیل نذیر نے اس میچ کو لے کر زیادہ جذباتی ہونے سے انکار کیا لیکن یہ حقیقت ہے کہ ٹورنامنٹ میں
View more
Mon, 03 Feb 2020 18:17:12
اتر پردیش کی راجدھانی لکھنؤ میں اتوار کی صبح قریب ساڑھے چھ بجے وشوا ہندو مہا سبھا کے صدر رنجیت بچن کا نامعلوم افراد نے گولی مار کر قتل کر دیا تھا۔اس قتل سے منسلک ایک سی سی ٹی وی سامنے آیا تھا، جس میں دو مشتبہ نوجوان نظر آئے تھے۔ پولیس نے اس کیس میں نامعلوم لوگوں کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔
View more
Mon, 03 Feb 2020 18:12:02
جموں و کشمیر کے پلوامہ میں گزشتہ سال 14 فروری کو سی آر پی ایف کے قافلے پر دہشت گردانہ حملے میں 40 جوان شہید ہوئے تھے۔ان میں آگرہ کے رہنے والے مہارت کمار راوت بھی شامل تھے۔ شہادت کے بعد ضلع انتظامیہ، عوامی نمائندوں اور سماج تنظیموں کی طرف سے خاندان کو ہر ممکن مدد دینے کا یقین دلایا تھا۔ اس واقعہ کو ایک سال گزرنے والے ہیں، لیکن تمام یقین دہانی کھوکھلی ثابت ہوئی ہیں،اہل خانہ نے کہا انہیں شہید اسمارک
View more
Mon, 03 Feb 2020 18:01:53
اتر پردیش کے باندہ ضلع میں اتوار کی رات ایک کسان نے اپنے گھر میں پھانسی لگا کر جان دے دی۔ رشتہ داروں کے مطابق مہلوک کسان پر بینک اور ساہوکاروں کا تقریبا 15 لاکھ روپے کے قرض تھا۔
View more
Mon, 03 Feb 2020 17:58:16
جمشید پور میں وزیر صحت بنا ّگپتا کے استقبال کا جام مریضوں کیلئے آفت بن کر ثابت ہوا۔ نامگے پل پر پانچ ایمبولنس گھنٹوں پھنسی رہیں،بالآخر ایک ایمبولینس میں سرائے کیلا کے مریض کی مبینہ طورپر موت ہو گئی۔ مریض کو ایم جی ایم سے گنگا میموریل ہسپتال لے جایا جا رہا تھا، لواحقین اور ایمبولنس ڈرائیور گڑگڑاتے رہے، لیکن جشن میں مگن کسی لیڈر یا کارکن نے ایک نہیں سنی۔ بناّ حامیوں اور رشتہ داروں کے درمیان کہا سنی
View more
Mon, 03 Feb 2020 17:55:17
طالبہ کے ساتھ جنسی استحصال کے الزام میں شاہ جہاں پور جیل میں 135 دنوں سے بندمعروف مذہبی پیشوااور سابق مرکزی وزیر مملکت چنمیانند کو الہ آباد ہائی کورٹ ضمانت دے دی۔ چنمیانند گزشتہ 20 ستمبر سے جیل میں بند تھے۔ اس سے قبل رنگداری معاملے میں ملزم متأثرہ طالبہ کو ہائی کورٹ سے ضمانت ملنے کے بعد 11 دسمبر کو شاہ جہاں پور جیل سے رہا کر دیا گیا تھا۔اس سے قبل چنمیاند کیس سے جڑے معاملے کی سماعت 23 جنوری کو ہوئی
View more
Sun, 02 Feb 2020 11:22:34
نئی دہلی: کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے بجٹ 2020-21 کو حکومت کی کھوکھلی باتوں کا ذخیرہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ وزیر خزانہ نے بجٹ پر جو لمبی تقریر پیش کی وہ الجھن پیدا کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے نوجوانوں اور معیشت کی مضبوطی کے لئے اس بجٹ میں کوئی ٹھوس انتظام نہیں کیا گیا ہے۔
View more
Sun, 02 Feb 2020 11:18:48
لکھنؤ: بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے مرکزی حکومت کی جانب سے سنیچر کو پارلیمنٹ میں پیش کئے جانے والے بجٹ کو ملک کے 130 کروڑ شہریوں کے لئے مایوس کن قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ چند سرمایہ داروں اور امرا کو چھوڑ کر اس بجٹ میں ملک کے غریب، ایماندار اور محنت کش عوام کے مسائل کا کوئی حل پیش نہیں کیا گیا ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy