Mon, 24 Sep 2018 17:26:46
من کی فوج نے اتوار کے روز البیضا صوبے میں قانیہ کے محاذ پر باغی حوثی ملیشیا کے ساتھ شدید معرکہ آرائی کے بعد نئے ٹھکانوں پر کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔
View more
Mon, 24 Sep 2018 17:11:38
امریکا میں چین سے درآمد کی جانے والی 200 ارب ڈالر کی اشیا پر 10% ٹیکس لاگو ہو گیا ہے۔ اس کے نتیجے میں عالمی نمو کے لیے خطرات میں اضافہ ہو گا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے اس ٹیکس کو پیر کے روز عائد کیا۔ توقع ہے کہ چین فوری جواب کے طور پر امریکا سے ہر سال درآمد کی جانے والی 60 ارب ڈالر کی مصنوعات پر 5 یا 10% ٹیکس عائد کر دے گا۔دنیا کی دو بڑی معیشتوں کے درمیان تجارتی جنگ شدّت اختیار کرتی جا
View more
Mon, 24 Sep 2018 17:01:04
روس کی وزارت دفاع نے انکشاف کیا ہے کہ ایران کی ہمنوا فورسز اپنے بھاری ہتھیاروں کے ساتھ گولان کے پہاڑی علاقے سے اْتر کر شام کے اندر مشرق میں 140 کلومیٹر کی دْوری پر چلی گئی ہیں۔وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ تقریبا 1050 عسکری اہل کار مذکورہ علاقے سے انخلا کے بعد اتنی مسافت پر چلے گئے ہیں جو اسرائیل کے لحاظ سے محفوظ شمار کی جاتی ہے۔
View more
Mon, 24 Sep 2018 16:53:28
ترکی کے صدر رجب طیب ایردوآن کا کہنا ہے کہ انقرہ اور ماسکو مل کر شام میں اْن شدت پسند گروپوں کا تعیّن کریں گے جن کو اِدلب صوبے میں غیر فوجی علاقے سے باہر کیا جائے گا۔روسی اخبار Kommersant میں تحریر کیے گئے اپنے ایک مضمون میں ایردوآن نے کہا کہ سمجھوتے کے تحت شامی اپوزیشن اْن علاقوں کو برقرار رکھے گی جہاں وہ اس وقت موجود ہے۔
View more
Mon, 24 Sep 2018 16:37:37
چیف جسٹس وفاقی شرعی عدالت شیخ نجم الحسن نے ریمارکس دیے ہیں کہ سود کا خاتمہ آئینی تقاضا ہے۔ وفاقی شرعی عدالت میں سود کے خاتمے کے لیے کیس کی سماعت ہوئی۔ چیف جسٹس شیخ نجم الحسن کی سربراہی میں پانچ رکنی لارجر بینچ نے کیس کی سماعت کی۔
View more
Mon, 24 Sep 2018 16:30:23
پیپلزپارٹی کے رہنما سید خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ منی بجٹ دیکھ کر لگتا ہے کہ عمران خان صرف غریبوں پر ٹیکس لگانے کے لیے برسر اقتدار آئے ہیں۔ پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے سابق اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ عمران خان نے عوام کوسہانے خواب دکھائے کہ دودھ کی ندیاں بہا دوں گا، لیکن منی بجٹ کو دیکھ کر لگتا ہے کہ وہ صرف عمران خان صرف غریبوں پر ٹیکس لگانے کے لیے برسرِ اقتدار آئے ہیں،
View more
Mon, 24 Sep 2018 11:07:25
مالدیپ میں صدر کے عہدہ کے لئے اتوار کو ہوئے متنازعہ انتخابات میں اپوزیشن امیدوار ابراہیم محمد سولیح نے جیت حاصل کرلی۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق طویل عرصہ سے رکن پارلیمان سولیح کی جیت کا اعلان یہاں واقع ان کی پارٹی کے مہم ہیڈکوارٹر میں کیا گیا۔ رپورٹوں کے مطابق نصف شب تک ہوئی 92فیصد ووٹوں کی گنتی کے بعد سولیح نے 58.3فیصد حاصل کرلئے ہیں۔
View more
Mon, 24 Sep 2018 10:57:48
راجدھانی میں رفتار کا قہر تھمنے کا نام نہیں لے رہا ہے۔ دہلی میں سڑک حادثوں میں روز بروز اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ دہلی کی سڑکیں کتنی جان لیوا ثابت ہورہی ہیں، یہ ان اعدادوشمار کو دیکھنے کے بعد صاف پتہ چلتا ہے۔
View more
Sun, 23 Sep 2018 19:54:41
حکمران انادرمک کے ممبر اسمبلی ایس کروناس کو حال میں ایک جلسہ عام میں مبینہ طور پر کچھ اشتعال انگیز تبصرہ کرنے کے لئے اتوار کو یہاں گرفتار کیا گیا
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy