Mon, 28 Jul 2025 20:56:10
مرڈیشور کے اتّرکوپّا بیدکی بیل جنگلاتی علاقے میں غیر قانونی طور پر جاری جوئے کے اڈے پر جہاں مرغوں کی لڑائی جاری تھی، پولس نے چھاپہ مار کر تین افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔ یہ کارروائی اتوار کی شام انجام دی گئی۔
View more
Mon, 28 Jul 2025 20:49:56
عالمی شہرت یافتہ سیاحتی مقام مرڈیشور مندر کے قریب ایک عوامی مقام پر گانجا استعمال کرنے کے الزام میں پولیس نے ایک نوجوان کو گرفتار کر لیا ہے۔
View more
Mon, 28 Jul 2025 20:48:29
مرڈیشور کے ایک ہوٹل میں داخل ہوکر مالک پر حملے اور بعد ازاں پولیس تھانے میں ہنگامہ آرائی کے معاملے میں دو الگ الگ مقدمات درج کیے گئے ہیں۔
View more
Mon, 28 Jul 2025 20:44:06
شری دُرگا پرمیشوری دیوستھان، الویکوڈی میں شری دُرگا دیوی چیریٹیبل ٹرسٹ (رجسٹرڈ) اور شری ماری جاترا مہوتسو سمیتی، بھٹکل کے زیر اہتمام، کے ایم سی اسپتال منی پال کے اشتراک سے مندر ہال میں ایک صحت جانچ کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ کیمپ کا افتتاح مندر کے ٹرسٹی نارائن دیے منے نے کیا۔
View more
Mon, 28 Jul 2025 18:05:13
دکشن کنڑا اور اُڈپی اضلاع کے مختلف علاقوں میں اتوار کے روز تیز ہواؤں کے ساتھ شدید بارش نے تباہی مچائی، جس کے نتیجے میں دو افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے اور املاک کو بھاری نقصان پہنچا۔
View more
Mon, 28 Jul 2025 18:00:35
اتوار کے روز کالوگنڈی پوسٹ آفس کے قریب ایک افسوسناک حادثے میں ایک 67 سالہ خاتون کاملا چیتکار موٹرسائیکل کی زد میں آ کر شدید زخمی ہو گئیں، جنہیں اسپتال لے جایا گیا، مگر وہ جانبر نہ ہو سکیں۔
View more
Mon, 28 Jul 2025 12:33:56
دھرمستھلا میں مبینہ طور پر عصمت دری اور قتل کے بعد سیکڑوں لاشوں کو خفیہ طور پر دفنانے اور ٹھکانے لگانے کی شکایت جس سابق صفائی کرمچاری نے کی تھی اور اب تک جس کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے ، اس شکایت کنندہ سے اسپیشل انویسٹی گیشن ٹیم نے اتوار کے دن بھی کئی گھنٹوں تک پوچھ تاچھ کی اور اس کے بیانات درج کیے ۔
View more
Sun, 27 Jul 2025 21:03:58
اُترکنڑا ضلع میں غیر منظم مزدوروں کو سماجی تحفظ فراہم کرنے کے لیے ضلع انتظامیہ نے ایک اہم قدم اُٹھاتے ہوئے مختلف فلاحی اسکیموں سے استفادہ ممکن بنانے کے لیے اسمارٹ کارڈس کی تقسیم کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔ اس اقدام کا مقصد کرناٹک محکمہ لیبر کی جانب سے جاری اسکیموں کا فائدہ اُن مزدوروں تک پہنچانا ہے جو اکثر قانونی اور سرکاری سہولیات سے محروم رہتے ہیں۔
View more
Sun, 27 Jul 2025 17:07:52
اتر کنڑا ضلع کا بھٹکل جو صاف ستھرے لباس اور رہن سہن والے عوام کے شہر کے طور پر معروف ہے، ادھر پچھلے کچھ برسوں سے سڑکوں کے کناروں پر کچروں کے ڈھیر اور اس سے اٹھنے والی سڑاند کے لئے بدنام ہوتا نظر آ رہا ہے ۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy