Sun, 19 Mar 2017 21:57:32
لکھنؤ میٹرو ریل کارپوریشن (ایل ایم آرسی)نے 26/مارچ سے میٹرو ٹرین چلانے کی تمام تیاریاں مکمل کر لی ہے۔وہیں صوبے میں میٹرو ٹرین کا آپریشن اب نئی حکومت کے اجازت کے بعد ہی ہوگا۔ایل ایم آرسی کے ایک سینئر افسر نے بتایا کہ لکھنؤ میٹرو ریل کارپوریشن (ایل ایم آرسی)نے 26/مارچ سے میٹرو ٹرین چلانے کی تیاریاں مکمل کر لی ہے۔وہیں میٹرو کے آپریشن کی تاریخ اب نئی حکومت کو طے کرنا ہے۔قابل ذکر ہے کہ آرڈی ایس او کا
View more
Sun, 19 Mar 2017 02:44:16
ریاستی وزیر توانائی اور سینئر کانگریس لیڈر ڈی کے شیوکمار نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ مرکزی ایجنسیوں کی طرف سے ان کے فونس کی ٹیپنگ کی جارہی ہے۔ نہ صرف ان کی بلکہ کانگریس کے وزراء اور اراکین اسمبلی کے فونس بھی ٹیپ کئے جارہے ہیں۔ حال ہی میں انکم ٹیکس افسروں کی طرف سے چن چن کر کانگریسیوں کو نشانہ بنائے جانے کے متعلق اخباری کانفرنس میں تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ محکمہئ انکم ٹیکس کی طرف سے چھاپے کوئی نئی
View more
Sun, 19 Mar 2017 02:29:58
ریاستی وزیر برائے شہری رسد وخوراک یوٹی قادر نے کہاکہ ریاستی حکومت انا بھاگیہ اسکیم کی طرف خصوصی توجہ دے رہی ہے۔ یکم اپریل سے اس اسکیم کے تحت بی پی ایل کارڈوں پر تقسیم ہونے والے چاول کی مقدار میں اضافہ کیا گیا ہے۔ اب پانچ کلو کی بجائے ماہانہ سات کلو چاول دئے جائیں گے۔ وزیر موصوف نے کہاکہ ریاست بھر میں یتیم خانوں، مفت کھانا مہیا کرانے والے مراکز اور دیگر بزرگوں کے گھروں وغیرہ کو حکومت کی طرف سے چاول
View more
Sun, 19 Mar 2017 02:27:04
ریاست میں پولیس نے 500 اور 1000 روپے کے پرانے نوٹوں میں تقریباً 50 لاکھ روپے برآمد کرکے دو افراد کو گرفتار کیا ہے۔پولیس نے بتایا کہ گرفتار لوگوں کی شناخت آنند جیس اور ونایک پرساد کے طور پر ہوئی ہے۔ ان لوگوں کو اس وقت گرفتار کیا گیا جب وہ کمیشن کی بنیاد پر پرانے نوٹوں کو نئے نوٹوں میں تبدیل کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔ ان کے موبائل فون بھی برآمد کر لیے گئے ہیں۔اشوک نگر پولیس نے اس سلسلے میں کیس درج کرک
View more
Sun, 19 Mar 2017 02:22:42
چتردرگ ضلع کے راماپرا گاؤں میں آج ایک لاری، ٹیمپو اورآٹورکشا ٹکرا گیا،جس سے نو افراد کی موقع پر ہی موت ہو گئی اور 10 دیگر زخمی ہو گئے۔پولیس نے بتایا کہ ٹائر پھٹنے کی وجہ سے لاری کے ڈرائیور کاگاڑی پر سے توازن بگڑ گیا اور لاری پہلے ٹیمپو اور اس کے بعد آٹورکشا سے جا ٹکرائی۔ لاری ڈرائیور حادثے کے بعد موقع سے فرار ہو گیا۔زخمیوں کو رام پور اور چتردرگ کے اسپتالوں میں داخل کرایا گیا ہے۔
View more
Sun, 19 Mar 2017 02:16:34
شہر کے راجیوگاندھی ہیلتھ سائنسس یونیورسٹی کو رام نگرم منتقل کرنے پر گورنر کی طرف سے کوئی اعتراض نہیں کیاگیا ہے، بلکہ طے شدہ پروگرام کے تحت کل یونیورسٹی کو منتقل کرنے کے عمل کو آگے بڑھایا جائے گا۔ یہ بات آج وزیر توانائی اور رام نگرم ضلع کے انچارج وزیر ڈی کے شیوکمار نے کہی۔ انہوں نے کہاکہ کل صبح گیارہ بجے رام نگرم کے ریوینیو بھون میں یونیورسٹی کے آغاز کی تقریب منعقد کی گئی ہے۔ایک اخباری کانفرنس سے خ
View more
Sun, 19 Mar 2017 02:03:06
راجدھانی دہلی میں میٹرو ٹرین پراجکٹ کے معمار اور بنگلور میٹرو ریل پراجکٹ کے بانی ای سریدھرن نے ریاستی حکومت کی طر ف سے بنگلور سے کیمپے گوڈا انٹرنیشنل ایرپورٹ تک میٹرو ریلوے لائن بچھانے کے پراجکٹ کو غیر سودمند قرار دیتے ہوئے کہاکہ اس روٹ پر میٹرو کی بجائے تیز رفتار ٹرین کی سہولت مہیا کرائی جانی چاہئے۔ آج شہر میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ آج ملک میں ضرورت ہے کہ اخلاقیات پر مبنی قیا
View more
Sun, 19 Mar 2017 01:49:48
کرناٹک پردیش کانگریس کمیٹی صدر اور وزیر داخلہ ڈاکٹر جی پرمیشور نے ان الزامات کو بے بنیاد قرار دیا ہے کہ وزیراعلیٰ سدرامیا دلتوں کے دشمن ہیں۔ میسور میں اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ دلتوں سمیت ریاست کے تمام اہندا طبقات کی فلاح وبہبود کیلئے سدرامیا نے بہترین بجٹ پیش کیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ اپوزیشن پارٹیوں کی طرف سے وزیراعلیٰ کو دلت مخالف قرار دینے کا الزام بعید از حقیقت ہے۔ دلتو
View more
Sun, 19 Mar 2017 01:43:51
ریاست بھر میں ایک مخصوص سیاسی جماعت کے لیڈروں کے ٹھکانوں پر انکم ٹیکس اور دیگر مرکزی ایجنسیوں کے چھاپوں کو وزیر اعلیٰ سدرامیا نے سیاست پر مبنی قرار دیا اور کہاکہ مرکزی حکومت کے اشارہ پر دانستہ طور پر اس طرح کے چھاپوں کے ذریعہ اپوزیشن پارٹیوں کو کمزور کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ مرکزی حکومت کی ایماء پر ایک منظم سازش کے تحت محکمہئ انکم ٹیکس نشانہ بنارہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ کیا بی جے پی میں انکم ٹیکس اد
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy