Wed, 26 Mar 2025 10:45:14
یکم مئی 2025 سے اے ٹی ایم سے رقم نکالنے پر اضافی چارجز کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ آر بی آئی نے بینکوں کو اے ٹی ایم انٹرچینج فیس بڑھانے کی اجازت دے دی ہے، جس کا اثر خاص طور پر ان صارفین پر پڑے گا جو بار بار اے ٹی ایم کا استعمال کرتے ہیں۔ ہوم بینک نیٹ ورک کے علاوہ کسی اور بینک کے اے ٹی ایم سے کیش نکالنے یا بیلنس چیک کرنے پر اضافی فیس ادا کرنی ہوگی، جس سے صارفین کے لیے یہ سہولت مزید مہنگی ہو جائے گی۔
View more
Tue, 25 Mar 2025 16:38:10
دہلی میں بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت نے منگل کو اسمبلی میں مالی سال 2025-26 کے لیے ایک لاکھ کروڑ روپے کا بجٹ پیش کیا، جو پچھلے سال کے مقابلے میں 31.5 فیصد زیادہ ہے۔ یہ بی جے پی حکومت کا دہلی میں 27 سال بعد پیش کیا جانے والا پہلا بجٹ ہے۔
View more
Tue, 25 Mar 2025 16:32:36
ممبئی کے دھاراوی علاقے میں اس وقت خوف و ہراس پھیل گیا جب ایک ٹرک میں رکھے ایل پی جی سلنڈروں میں یکے بعد دیگرے دھماکے ہوئے۔ دھماکوں کے بعد آگ کے شعلے بلند ہو گئے اور ہر طرف دھواں چھا گیا۔ اطلاعات کے مطابق، یہ واقعہ پیر کی رات تقریباً 10 بجے دھاراوی لنک روڈ پر پیش آیا، جس سے علاقے میں افرا تفری مچ گئی۔
View more
Tue, 25 Mar 2025 16:24:54
مارچ کا مہینہ اختتام کی طرف بڑھ رہا ہے اور گرمی کی شدت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ اگرچہ ملک کے کچھ حصوں میں بارش اور تیز ہوائیں چل رہی ہیں، لیکن 30 مارچ تک درجہ حرارت میں نمایاں اضافہ متوقع ہے۔
View more
Tue, 25 Mar 2025 16:18:16
پولیس نے پیر کے روز بتایا کہ سری نگر کی سائبر پولیس نے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے غلط استعمال پر 8 افراد کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کیا ہے۔ ان افراد پر الزام ہے کہ وہ انتہا پسندوں کی تعریف کرنے، نوجوانوں کو شدت پسندی کی طرف مائل کرنے اور آن لائن ملک مخالف پروپیگنڈہ پھیلانے میں ملوث تھے۔
View more
Tue, 25 Mar 2025 16:12:56
سپریم کورٹ کے جج یشونت ورما کے دہلی میں واقع سرکاری رہائش گاہ سے آگ بجھانے کی کارروائی کے دوران بڑی مقدار میں نقدی برآمد ہونے کے بعد انہیں الہ آباد ہائی کورٹ منتقل کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔ تاہم، اس تبادلے کے خلاف الہ آباد ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن نے شدید احتجاج کرتے ہوئے اسے غیر منصفانہ قرار دیا ہے۔
View more
Tue, 25 Mar 2025 16:07:54
اتراکھنڈ حکومت نے حالیہ دنوں میں قومی کمیشن برائے تحفظ حقوق اطفال (این سی پی سی آر) کی سفارشات کی بنیاد پر مدرسوں کے خلاف کارروائی کا آغاز کیا ہے، جس کے خلاف جمعیۃ علمائے ہند نے سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا ہے۔ اس معاملے میں منگل، 25 مارچ کو سپریم کورٹ میں سماعت متوقع ہے۔
View more
Tue, 25 Mar 2025 16:03:03
کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے لوک سبھا اور راجیہ سبھا کی کارروائی میں مسلسل رخنہ ڈالے جانے پر اپنی ناراضگی ظاہر کی ہے۔ پیر کے روز میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے حکومت نے ایوان کو نہ چلانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
View more
Tue, 25 Mar 2025 15:56:55
جب سے کرناٹک اسمبلی نے سرکاری ٹھیکوں میں مسلمانوں کے لیے 4 فیصد ریزرویشن کا بل منظور کیا ہے، بی جے پی کے اعلیٰ رہنما مسلسل کانگریس کو تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔ آج، لوک سبھا اور راجیہ سبھا میں بی جے پی اراکین پارلیمنٹ نے اس معاملے پر ہنگامہ کھڑا کر دیا۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy