Tue, 11 Mar 2025 12:17:46
کانگریس کی نوجوان اور طلبا شاخ نے پیر کے روز اعلان کیا کہ وہ اس ہفتے کے آخر میں بہار بھر میں ’پدیاترا‘ نکالے گی، تاکہ ریاست میں بے روزگاری اور ہجرت جیسے اہم مسائل کو اجاگر کیا جا سکے۔ یہ اعلان این ایس یو آئی کے قومی انچارج کنہیا کمار اور یوتھ کانگریس کے قومی انچارج کرشنا الّاورو نے تاریخی صداقت آشرم، جو بہار کانگریس کا ہیڈکوارٹر ہے، میں کیا۔
View more
Tue, 11 Mar 2025 12:12:34
آل انڈیا مہیلا کانگریس کی صدر الکا لامبا کی قیادت میں 10 مارچ کو جنتر منتر پر خواتین نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ یہ احتجاج خواتین کے لیے 33 فیصد ریزرویشن کو عملی جامہ پہنانے کے مطالبے کے تحت کیا گیا۔ الکا لامبا نے زور دے کر کہا کہ لوک سبھا اور ریاستی اسمبلیوں میں خواتین کے لیے 33 فیصد ریزرویشن فوری طور پر نافذ کیا جائے۔ انہوں نے عزم ظاہر کیا کہ جب تک خواتین کو ان کا حق نہیں ملتا، یہ جدوجہد جاری رہے گی۔
View more
Tue, 11 Mar 2025 12:04:08
ہلدوانی تشدد کیس میں مبینہ طور پر پولیس زیادتی کے شکار 22 ملزمان کی ڈیفالٹ ضمانت کی عرضی پر سماعت اتراکھنڈ ہائی کورٹ کی نینی تال بنچ میں مکمل ہو گئی۔ سماعت کے دوران ملزمان کی جانب سے پیش سینئر وکیل نتیا رام کرشنن نے عدالت کو یاد دلایا کہ اس سے قبل 50 ملزمان کی ڈیفالٹ ضمانت منظور کی جا چکی ہے۔ انہوں نے دلیل دی کہ آج زیر سماعت 22 ملزمان کا معاملہ بھی ان 50 ملزمان سے مشابہت رکھتا ہے، لہٰذا انہیں بھی
View more
Tue, 11 Mar 2025 11:51:24
وانواتو کے وزیر اعظم نے انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) کے سابق چیئرمین للت مودی کے پاسپورٹ کی منظوری کو منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ للت مودی مختلف ہندوستانی ایجنسیوں کی تفتیش کے دائرے میں ہیں، جن میں فاریکس قوانین کی خلاف ورزیوں اور ۲۰۰۹ء کے آئی پی ایل کے دوران ورلڈ اسپورٹس گروپ کے ساتھ ۴۲۵؍ کروڑ روپے کے ٹی وی حقوق کے معاہدے جیسے الزامات شامل ہیں۔
View more
Tue, 11 Mar 2025 11:50:48
وقف ترمیمی بل کی مخالفت میں ملک کے مختلف شہروں میں جاری احتجاج کے باوجود مودی حکومت کے سخت مؤقف کو دیکھتے ہوئے آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ (AIMPLB) نے 17 مارچ کو دہلی کے جنتر منتر پر زبردست احتجاجی دھرنے کا اعلان کیا ہے۔ اس دھرنے میں مسلمانوں سمیت انصاف پسند عوام سے بڑی تعداد میں شرکت کی اپیل کی گئی ہے تاکہ حکومت پر دباؤ ڈالا جا سکے کہ وہ اس متنازعہ بل کو واپس لے۔
View more
Tue, 11 Mar 2025 11:45:11
بجٹ اجلاس کے دوسرے مرحلے کے آغاز پر پیر کے روز لوک سبھا میں شدید ہنگامہ آرائی دیکھنے کو ملی۔ مرکزی وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان کے ریمارکس پر ڈی ایم کے ارکان نے سخت احتجاج کیا، جس کے باعث ایوان کی کارروائی تقریباً ۳۰ منٹ کے لیے ملتوی کرنا پڑی۔ کانگریس نے بھی اپنی اتحادی جماعت ڈی ایم کے کے موقف کی حمایت کی اور احتجاج میں شریک رہی۔
View more
Tue, 11 Mar 2025 10:25:10
پیر کو پارلیمنٹ کے بجٹ اجلاس کے دوسرے مرحلے کے آغاز پر ہی اپوزیشن نے مختلف ریاستوں میں ایک ہی نمبر کے متعدد ووٹر شناختی کارڈ جاری ہونے کے معاملے کو زور شور سے اٹھایا۔ اپوزیشن نے اس معاملے کو جمہوری عمل کے لیے خطرہ قرار دیتے ہوئے انتخابات کی شفافیت پر شدید خدشات کا اظہار کیا اور پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں اس پر بحث کا مطالبہ کیا، تاہم حکومت نے اس مطالبے کو مسترد کر دیا۔
View more
Mon, 10 Mar 2025 16:27:17
مدھیہ پردیش کے مہو شہر میں اتوار کی رات آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ میں ہندوستان کی جیتنے کی خوشی میں نکالی گئی ریلی پر پتھراؤ کے بعد ہونے والے پرتشدد جھڑپوں کے سلسلے میں 13 افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ حکام نے پیر کو اس کی تصدیق کی۔
View more
Mon, 10 Mar 2025 16:17:19
ریاست مہاراشٹر کے ضلع چھترپتی سمبھاجی نگر میں پیش آئے ایک المناک سڑک حادثے میں چھ مزدور ہلاک اور 11 دیگر زخمی ہوگئے۔ حادثہ ممبئی سے قریب ٣٥٠ کلو میٹر دور پشور گھاٹ پر اس وقت پیش آیا جب پیر کی علی الصبح تقریباً 2:30 بجے گنے سے لدا ہوا ایک تیز رفتار ٹرک بے قابو ہوکر اُلٹ گیا۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy