Tue, 11 Mar 2025 16:58:25
دنیا کے 20 انتہائی آلودہ شہروں کی تازہ فہرست میں ہندوستانی شہروں کا غلبہ دکھائی دے رہا ہے، جس میں اکیلے 13 شہر شامل ہیں۔ اس فہرست میں سب سے زیادہ آلودگی میگھالیہ کے برنی ہاٹ کو ظاہر کرتی ہے۔ آئی کیو ایئر کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق، دہلی دنیا کی سب سے آلودہ راجدھانی کے طور پر نمایاں ہے۔
View more
Tue, 11 Mar 2025 16:51:40
اس وقت ملک بھر میں موسم کے مختلف رنگ دیکھنے کو مل رہے ہیں۔ ایک جانب گجرات کے کچھ علاقوں میں شدید گرمی اور لُو کا زور ہے، تو دوسری طرف کشمیر اور ہماچل پردیش میں برفباری اور بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ اسی دوران محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ آنے والے دنوں میں شمالی ہندوستان کے موسم میں نمایاں تبدیلی متوقع ہے۔
View more
Tue, 11 Mar 2025 12:23:58
سابق مرکزی وزیر خزانہ پی چدمبرم نے آندھرا پردیش کے رکن پارلیمنٹ کالی سیٹی اپالا نائیڈو کی جانب سے تیسرا بچہ پیدا کرنے والی خواتین کو 50 ہزار روپے نقد اور لڑکا پیدا ہونے پر گائے دینے کے اعلان پر سخت ردعمل ظاہر کیا ہے۔ چدمبرم نے اس اقدام کو غیر دانشمندانہ اور غلط قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ ہندوستان کے مستقبل کے لیے نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے۔
View more
Tue, 11 Mar 2025 12:17:46
کانگریس کی نوجوان اور طلبا شاخ نے پیر کے روز اعلان کیا کہ وہ اس ہفتے کے آخر میں بہار بھر میں ’پدیاترا‘ نکالے گی، تاکہ ریاست میں بے روزگاری اور ہجرت جیسے اہم مسائل کو اجاگر کیا جا سکے۔ یہ اعلان این ایس یو آئی کے قومی انچارج کنہیا کمار اور یوتھ کانگریس کے قومی انچارج کرشنا الّاورو نے تاریخی صداقت آشرم، جو بہار کانگریس کا ہیڈکوارٹر ہے، میں کیا۔
View more
Tue, 11 Mar 2025 12:12:34
آل انڈیا مہیلا کانگریس کی صدر الکا لامبا کی قیادت میں 10 مارچ کو جنتر منتر پر خواتین نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ یہ احتجاج خواتین کے لیے 33 فیصد ریزرویشن کو عملی جامہ پہنانے کے مطالبے کے تحت کیا گیا۔ الکا لامبا نے زور دے کر کہا کہ لوک سبھا اور ریاستی اسمبلیوں میں خواتین کے لیے 33 فیصد ریزرویشن فوری طور پر نافذ کیا جائے۔ انہوں نے عزم ظاہر کیا کہ جب تک خواتین کو ان کا حق نہیں ملتا، یہ جدوجہد جاری رہے گی۔
View more
Tue, 11 Mar 2025 12:04:08
ہلدوانی تشدد کیس میں مبینہ طور پر پولیس زیادتی کے شکار 22 ملزمان کی ڈیفالٹ ضمانت کی عرضی پر سماعت اتراکھنڈ ہائی کورٹ کی نینی تال بنچ میں مکمل ہو گئی۔ سماعت کے دوران ملزمان کی جانب سے پیش سینئر وکیل نتیا رام کرشنن نے عدالت کو یاد دلایا کہ اس سے قبل 50 ملزمان کی ڈیفالٹ ضمانت منظور کی جا چکی ہے۔ انہوں نے دلیل دی کہ آج زیر سماعت 22 ملزمان کا معاملہ بھی ان 50 ملزمان سے مشابہت رکھتا ہے، لہٰذا انہیں بھی
View more
Tue, 11 Mar 2025 11:51:24
وانواتو کے وزیر اعظم نے انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) کے سابق چیئرمین للت مودی کے پاسپورٹ کی منظوری کو منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ للت مودی مختلف ہندوستانی ایجنسیوں کی تفتیش کے دائرے میں ہیں، جن میں فاریکس قوانین کی خلاف ورزیوں اور ۲۰۰۹ء کے آئی پی ایل کے دوران ورلڈ اسپورٹس گروپ کے ساتھ ۴۲۵؍ کروڑ روپے کے ٹی وی حقوق کے معاہدے جیسے الزامات شامل ہیں۔
View more
Tue, 11 Mar 2025 11:50:48
وقف ترمیمی بل کی مخالفت میں ملک کے مختلف شہروں میں جاری احتجاج کے باوجود مودی حکومت کے سخت مؤقف کو دیکھتے ہوئے آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ (AIMPLB) نے 17 مارچ کو دہلی کے جنتر منتر پر زبردست احتجاجی دھرنے کا اعلان کیا ہے۔ اس دھرنے میں مسلمانوں سمیت انصاف پسند عوام سے بڑی تعداد میں شرکت کی اپیل کی گئی ہے تاکہ حکومت پر دباؤ ڈالا جا سکے کہ وہ اس متنازعہ بل کو واپس لے۔
View more
Tue, 11 Mar 2025 11:45:11
بجٹ اجلاس کے دوسرے مرحلے کے آغاز پر پیر کے روز لوک سبھا میں شدید ہنگامہ آرائی دیکھنے کو ملی۔ مرکزی وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان کے ریمارکس پر ڈی ایم کے ارکان نے سخت احتجاج کیا، جس کے باعث ایوان کی کارروائی تقریباً ۳۰ منٹ کے لیے ملتوی کرنا پڑی۔ کانگریس نے بھی اپنی اتحادی جماعت ڈی ایم کے کے موقف کی حمایت کی اور احتجاج میں شریک رہی۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy