Wed, 23 Oct 2019 19:23:23
مرکزی کابینہ کے اجلاس میں پرائیویٹ پیٹرول پمپ کو لے کر لے بڑا فیصلہ آ سکتا ہے۔ذرائع کے مطابق مودی حکومت پٹرول پمپ کھولنے سے منسلک قوانین میں ڈھیل دے سکتی ہے۔بتایا جا رہا ہے کہ اس فیصلے کے بعد بڑے شاپنگ مال یا بڑی خوردہ دکان میں بھی پٹرول ڈیزل مل سکے گا۔
View more
Wed, 23 Oct 2019 19:19:44
جب سے این سی آر بی کا نیا ڈیٹا آیا ہیں ہر ریاست میں اپوزیشن پارٹیاں حکومت کو اسی بہانے تنقید کر رہی ہیں۔بہار اسمبلی میں حزب اختلاف کے رہنما تیجسوی یادو نے بھی اسی کو لے کہا کہ بہار کے وزیر اعلی نتیش کمارانتھک پلٹی مارنے کی کوششوں سے ملک بھر میں بہار کو فسادات میں پہلا مقام حاصل ہوا ہے۔
View more
Wed, 23 Oct 2019 19:15:45
سابق وزیر خزانہ پی چدمبرم نے آئی این ایکس میڈیا منی لانڈرنگ معاملے میں ضمانت کے لئے دہلی ہائی کورٹ میں بدھ کو عرضی پیش کی۔ آئی این ایکس میڈیا معاملے میں انہیں منگل کو سپریم کورٹ نے ضمانت دے دی تھی۔
View more
Wed, 23 Oct 2019 19:13:50
بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) کی صدر اور اتر پردیش کی سابق وزیر اعلی مایاوتی نے نیشنل کرائم ریکارڈ بیورو (این سی آر بی) کے اعداد و شمار پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے بدھ کو دعوی کیا کہ یہ اعداد و شمار ہندوستان کی شبیہہ بہتر بنانے والے ہرگز نہیں ہیں۔
View more
Wed, 23 Oct 2019 19:08:36
کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی قانون کو لے کر مسلسل یوگی حکومت پر حملہ بول رہی ہیں۔گزشتہ دنوں بھی این سی آر بی کے تازہ اعداد وشمار پر تبصرہ کرتے ہوئے پرینکا نے ٹویٹ کیا تھا کہ خواتین کے خلاف جرائم میں اترپردیش ریاست سب سے اوپر ہے۔
View more
Wed, 23 Oct 2019 19:04:33
اتر پردیش کی حکومت نے اپوزیشن کے حملے سے نمٹنے کے لئے چار نئے ترجمان مقرر کئے ہیں۔حکومت نے دونوں نائب وزیر اعلیٰ کیشو پرساد موریہ اور ڈاکٹر دنیش شرما کے ساتھ ساتھ کابینہ وزیر مہندر سنگھ اور انیل راج بھر بھی اب حکومت کے ترجمان کی ذمہ داری سنبھالیں گے۔کابینہ وزیر سدھارتھ ناتھ سنگھ اور سری کانت شرما پہلے ہی ترجمان ہیں۔
View more
Wed, 23 Oct 2019 18:58:59
بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نجم الحسن نے کہا کہ قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کے ہڑتال کے پیچھے کوئی سازش نظر آ رہی ہے لیکن انہیں امید ہے کہ آئندہ ہندوستان دورہ شیڈول کے مطابق ہوگا۔ حسن نے کہاکہ مجھے امید ہے کہ کیمپ لگے گا۔ہندوستان کا دورہ کریں گے۔
View more
Wed, 23 Oct 2019 18:54:27
جنوبی افریقہ کے سابق کپتان گریم اسمتھ کو کرکٹ میں مخصوص کامیابیاں حاصل کرنے کے لئے ملبورن کرکٹ کلب (ایم سی سی) کا اعزازی رکن منتخب کیا گیا ہے۔ اسمتھ 22 سال کی عمر میں جنوبی افریقہ کے سب سے نوجوان کپتان بنے اور ملک کے لئے کل 117 ٹیسٹ میچ کھیلے۔
View more
Wed, 23 Oct 2019 18:52:01
ٹاپ سیڈ بی سائی پریت نے بیڈبلیوایف کی تازہ رینکنگ میں چھٹا مقام برقرار رکھا ہے جبکہ بی سا ئی پریت کیریئر کی بہترین 11 ویں رینکنگ پر پہنچ گئے۔اگست میں عالمی چمپئن شپ میں کانسی کا تمغہ جیتنے والے پریت اس سے پہلے 12 ویں رینکنگ پر تھے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy