Wed, 23 Oct 2019 17:17:24
بیلجیم کے دارالحکومت برسلز میں افغان امن عمل پر ہونے والے اجلاس کا امریکا اور یورپ کا مشترکہ اعلامیہ جاری کردیا گیا، جس میں جنگ کے خاتمے پر زور دیا گیا ہے۔
View more
Wed, 23 Oct 2019 17:02:46
امریکی وزیر دفاع مارک ایسپر نے ٹویٹر پر اپنے ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ ان کی سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے ساتھ انتہائی نتیجہ خیز ملاقات ہوئی ہے۔ایسبر نے مزید کہا کہ اس ملاقات میں خطے کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کی ایرانی سرگرمیوں پر بات چیت کی گئی۔
View more
Wed, 23 Oct 2019 16:58:42
ترکی نے بدھ کے روز ایک اعلان میں کہا ہے کہ جنگ بندی کا دورانیہ ختم ہونے کے بعد اسے شمال مشرقی شام میں کرد جنگجوؤں کے خلاف دوبارہ حملے شروع کرنے کی "ضرورت نہیں"۔ ترکی کے مطابق امریکا نے اسے آگاہ کیا ہے کہ سرحدی علاقوں سے کرد فورسز کا انخلا کامیابی سے پورا ہو گیا۔ ترکی کی وزارت دفاع نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اس مرحلے پر کسی نئے آپریشن پر عمل درامد کی ضرورت نہیں ہے۔
View more
Wed, 23 Oct 2019 16:54:14
متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابوظبی میں محکمہ سیاحت و ثقافت سے وابستہ ماہرین آثار قدیمہ نے دنیا کا قدیم ترین ہیرا دریافت کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ ماہرین کو یہ ہیرا شہر سے 100 کلو میٹر دور 'مروح' جزیرے میں کھدائیوں کے دوران ملا۔ اس کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے یہ یہ 7600 سے 7800 سال پرانا ہوسکتا ہے۔
View more
Wed, 23 Oct 2019 16:51:22
سعودی عرب اور جاپان ان دنوں مملکت کی جانب سے قائم کیے جانے والے خصوصی اکنامک زونز میں داخلے کے لیے جاپانی کمپنیوں کی سپورٹ بڑھانے پر کام کر رہے ہیں۔ اس سلسلے میں جاپان کی خارجہ تجارت کی تنظیمJETRO سعودی جانب کے ساتھ تعاون میں مصروف ہے تا کہ کاروباری ماحول تیار کر کے رواں سال کے دوران جاپانی کمپنیوں کا داخلہ آسان بنایا جا سکے۔
View more
Wed, 23 Oct 2019 16:48:27
سعودی عرب نے باور کرایا ہے کہ مشرق وسط کو جوہری اور وسیع تباہی کے ہتھیاروں سے پاک خطہ بنانا بین الاقوامی سطح پر ایک اجتماعی ذمے داری ہے۔
View more
Wed, 23 Oct 2019 16:41:22
سعودی عرب نے ایک بار پھر اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ مملکت فلسطینی ریاست کے قیام کے لیے ہونے والی کوششوں کی حمایت کے ساتھ مظلوم فلسطینی قوم کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گی۔منگل کے روز سعودی کابینہ کا اجلاس قصر الیمامہ میں خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان کی زیرصدارت منعقد ہوا۔
View more
Tue, 22 Oct 2019 17:44:52
متحدہ عرب امارات میں طالب علم کے والد کا استاد کو دھمکیاں دینا مہنگا پڑ گیا، ٹیچر نے دھمکانے والے شخص کے خلاف مقدمہ درج کرا دیا۔
View more
Tue, 22 Oct 2019 17:39:41
کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے عوام کی جانب سے بھرپور اعتماد اور الیکشن میں بھاری اکثریت میں ووٹ دینے پر شکریہ ادا کیا۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy