Sat, 27 Oct 2018 11:54:18
پٹنہ میں جمعہ کو ایک نجی بس بے قابو ہوکر سڑک کنارے ایک گڑھے میں جاگر ی۔ حادثے میں بس میں سوار تین افراد کی موت ہو گئی جبکہ 25 دیگر زخمی بھی ہو گئے ہیں، اس کی اطلاع پولیس نے دی ہے ۔
View more
Sat, 27 Oct 2018 11:48:09
پونے کی ایک عدالت نے جمعہ کوتین کارکنان کی ضمانت کی درخواست مسترد کر دیا۔ مبینہ ماؤنوازوں سے تعلقات کی وجہ سے انہیں گرفتار کیا گیا تھا۔
View more
Sat, 27 Oct 2018 11:42:04
کانگریس صدر راہل گاندھی نے سی بی آئی ڈائریکٹر آلوک ورما سے حقوق سلب کرکے انہیں چھٹی پر بھیجے جانے کے حکومت کے اقدامات کے خلاف جمعہ کو سی بی آئی ہیڈ کوارٹر کے باہر احتجاج کرنے کے بعد گرفتاری دی۔
View more
Sat, 27 Oct 2018 11:39:25
بی جے پی صدر امت شاہ ایک دن کے دورے پر ہفتہ کو کیرل جائیں گے جہاں وہ کنور میں پارٹی کے نئے دفتر کا افتتاح سمیت کئی پروگراموں میں شرکت کریں گے۔بی جے پی کے میڈیا سیل کے سربراہ کے بیان کے مطابق، شاہ کل صبح سوا دس بجے کنور پہنچیں گے۔ اس کے بعد وہ کنور میں واقع بی جے پی کے نئے دفتر کا افتتاح کریں گے۔ ساتھ ہی وہ بی جے پی کی ’’قربانیوں‘‘ سے معنون ایک پروگرام کا بھی افتتاح کریں گے۔دوپہر میں امیت شاہ کنور
View more
Sat, 27 Oct 2018 11:34:40
صارفین کے امور کے محکمے (ڈی او سی اے)نے سیکریٹری اویناش کے شر ی واستوکی صدارت میں متعلقہ فریقوں کے ساتھ آج ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ میں دہلی میں پیازکی قیمت اور دستیابی کی صورت حال کا جائزہ لیا۔
View more
Fri, 26 Oct 2018 19:28:30
کٹپاڈی مسجد کی انتظامیہ کمیٹی کو برخاست کرکے نئی انتظامیہ کمیٹی تشکیل دینے کا عمل اس وقت ایک شرمناک رخ اختیار کرگیا جب اختلاف رائے کی وجہ سے ایک گروہ نے دوسرے گروہ پر مسجد کے اندر ہی حملہ کردیا اور مبینہ طور پر قاتلانہ حملے کے لئے ریوالور اور تلوار تک استعمال کیا گیا۔
View more
Fri, 26 Oct 2018 19:26:45
ساحلی علاقے میں ریت نکالنے کی اجازت نہ ملنے کی وجہ سے گویا ریت کا قحط پڑگیا ہے او رتعمیراتی کام پوری طرح رک گئے ہیں۔ ندیوں سے ریت نکالنے اور تعمیراتی ٹھیکیداری سے متعلقہ افراد پچھلے دودنوں سے اڈپی ضلع ڈپٹی کمشنر کے دفتر کے روبرو ریت کی فراہمی نہ ہونے پر احتجاجی مظاہرہ کررہے ہیں۔
View more
Fri, 26 Oct 2018 19:24:38
کرناٹکا سوابھیمانی کرانتی سنگھابھٹکل یونٹ کی طرف سے کاروار میں اینٹی کرپشن بیورو کے پاس شکایت کی گئی ہے کہ بھٹکل ریوینیو ڈپارٹمنٹ کی جانب سے پورورگا کے سروے نمبر4A1 اور دوسرے علاقوں میں سرکاری احکام کی خلاف ورزی کرتے ہوئے زیادہ جگہ منظور کی گئی ہے اس لئے 94Cسے متعلقہ ان معاملات کی تحقیقات کی جانی چاہیے۔
View more
Fri, 26 Oct 2018 19:22:46
سبرامنیا مندر سے متعلق ایک تنازعے میں ہندو جاگرن ویدیکے کے تعلقہ سیکریٹری گروپرساد اور اس کے ساتھیوں پر حملہ کرنے کے الزام میں ہندوتووادی اشتعال انگیز بیانات دینے والی چیترا کنداپورا اور اس کے 7ساتھیوں کو پولیس نے گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیا جہاں سے انہیں14 دنوں کے لئے عدالتی حراست میں بھیج دیاگیا۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy