Wed, 24 Oct 2018 12:21:29
ہزاروں تارکین وطن کا ایک قافلہ گوئٹے مالا میں میکیسیکو کے ساتھ سرحد کے قریب جمع ہو گیا ہے اور وہ میکسیکو کو عبور کرتے ہوئے امریکہ داخل ہونے کا خواہاں ہے۔ اس کارواں میں شامل اکثر لوگ ہنڈورس سے تعلق رکھتے ہیں۔ تاہم ان میں سے بہت سے افراد سفر کی شدید دشواریوں کے باعث یا تو واپس ہنڈورس لوٹ گئے ہیں یا پھر میکسیکو کی سرحد پر سختیاں برداشت کر رہے ہیں۔
View more
Wed, 24 Oct 2018 10:59:11
صدر جمہوریہ ہند رام ناتھ کووند نےکل پونے میں سمبایوسیس بین الاقوامی یونیورسٹی کی تقسیم اسناد کی 15 ویں تقریب میں کہا کہ ملک میں 20 تعلیمی اداروں کو بین الاقوامی معیارکا بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ یہ ہمارے لئے بڑے فخر کی بات ہے کہ ہندوستان دنیا کے ملکوں کے لئے سیکھنے کا ایک کلیدی مرکزرہا ہے۔
View more
Wed, 24 Oct 2018 10:44:17
پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے منگل کو کہا کہ انہوں نے ہندوستان کی طرف دوستی کا ہاتھ بڑھایا، لیکن دوسری طرف سے اچھا جواب نہیں ملا۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان میں 2019 کے عام انتخابات ہوجانے کے بعد وہ پھرسے تعلقات بہتر بنانے کی کوشش کریں گے۔ عمران خان بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے علاوہ دوست ممالک سے اقتصادی مدد لینے کے لئے سعودی عرب کے دورے پرگئے ہوئے ہیں۔
View more
Tue, 23 Oct 2018 19:20:20
بہارمیں قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے) کے اندرلوک سبھا انتخابات 2019 کے لئے سیٹوں کی تقسیم کے فارمولے نے پھرطول پکڑ لیا ہے۔ لوک جن شکتی پارٹی کے لیڈر چراغ پاسوان اور راشٹریہ لوک سمتا پارٹی کے جنرل سکریٹری مادھو آنند نے نیوز 18 سے بات چیت میں واضح کردیا ہے کہ سیٹ شیئرنگ پرکوئی بھی رسمی فیصلہ نہیں ہوا ہے۔
View more
Tue, 23 Oct 2018 18:57:59
آج آسام شہریت کے معاملوں میں سپریم کورٹ میں چیف جسٹس رنجن گگوئی اور جسٹس ایف آر نریمن کی دورکنی بینچ میں سماعت کا آغاز ہوا
View more
Tue, 23 Oct 2018 18:46:19
ڈسٹرکٹ چیف اینڈ سیشنس کورٹ کے جج وینکٹیش نائک نے بھاسکر شیٹی سنسنی خیز مرڈر کیس کی سماعت کے دوران فورنسک ماہر کی جانب سے عدالت میں حاضری کوٹالنے پر سخت اقدام کرتے ہوئے مذکورہ افسر پر دس ہزار روپے جرمانہ عائد کردیا ۔
View more
Mon, 22 Oct 2018 17:48:37
جامعہ فیض ناصر حضرت شیخ الاسلام کا لونی مملانا روڈ مظفر نگرمیں گزشتہ روز علماء کی زیر نگرانی طلباء وطالبات کا تعلیمی جائزہ لیا گیا واضح ہو کہ جامعہ فیض ناصر اپنے علاقہ کا وہ ادارہ ہے جو اکابر کی رہنمائی میں مسلسل ترقی کی راہ پر گامزن ہے موقع بموقع اکابرین علماء جامعہ میں قدم رنجہ فر ماکر اپنے مفید مشوروں سے نواز تے رہتے ہیں
View more
Mon, 22 Oct 2018 17:42:34
جب گھر کے مکین گہری نیند میں سورہے تھے تو لٹیروں نے دروازے کے قفل توڑ کر گھر میں داخل ہوتے ہوئے نقدرقم اور زیورات اڑالے جانے کی واردات ایروتور نامی علاقے کے دوگھروں میں انجام دی ہے۔
View more
Mon, 22 Oct 2018 17:39:21
ریوینیو اور ضلع انچارج وزیر آر وی دیشپانڈے نے کہا ہے کہ ضلع شمالی کینرا میں جنتا دل ایس کا کوئی وجود نہیں ہے، بلکہ کانگریس پارٹی ضلع میں پوری طرح مستحکم ہے۔ اس لئے آئندہ لوک سبھا انتخاب میںیہاں سے کانگریس کا امیدوار ہی میدان میں اتارا جائے گا۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy