ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بھٹکل: اُتر کنڑا میں اقلیتوں، پسماندہ اور درج فہرست طبقات کو طاقتور بنانے کے لئے مہم کا اعلان؛ ہائی وے کے کام میں تاخیر پر ہائی کورٹ میں مفاداتِ عامہ کی عرضی

بھٹکل: اُتر کنڑا میں اقلیتوں، پسماندہ اور درج فہرست طبقات کو طاقتور بنانے کے لئے مہم کا اعلان؛ ہائی وے کے کام میں تاخیر پر ہائی کورٹ میں مفاداتِ عامہ کی عرضی

Mon, 02 Feb 2026 12:52:01    S O News
بھٹکل: اُتر کنڑا میں اقلیتوں، پسماندہ  اور درج فہرست طبقات کو طاقتور بنانے کے لئے مہم   کا اعلان؛  ہائی وے کے کام میں  تاخیر پر  ہائی کورٹ میں مفاداتِ عامہ کی عرضی

بھٹکل،  2 / فروری (ایس او نیوز) اتر کنڑا ضلع کے ہر تعلقہ میں اقلیتوں، پسماندہ اور درج فہرست طبقات کو تعلیمی، سماجی اور سیاسی طور پر طاقتور بنانے کے لئے عوامی سطح پر مہم چلائے گی ۔ عوامی مفادات کے لئے سرگرم اداروں کے مشترکہ محاذ کے صدر ڈاکٹر ناگیش نائک کاگال نے شہر میں منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اس بات کی اطلاع دی ۔
    
 انہوں نے  کہا کہ  اقلیتوں، پسماندہ طبقات اور ایس سی/ ایس ٹی (اہندا) تنظیم کو مضبوط اور مستحکم کرنے کے مقصد سے تمام تعلقہ جات میں نشستیں منعقد کرتے ہوئے غور و خوض کیا جا رہا ہے ۔ اس کا مقصد نوجوانوں کو سیاسی طور پر مضبوط بنانے کے ساتھ انہیں دستوری اقدار کو اپنی زندگی میں اُتارنے کی ترغیب دینا ہے ۔ سماجی اور سیاسی سرگرمیوں میں  ان کی شمولیت کے لئے تعلقہ اور ضلع سطح پر کمیٹیاں بنائی جائیں گی اور نارائن گرو کی سوچ کے مطابق منصوبے بنائے جائیں گے ۔   انہوں نے مزید بتایا کہ اہندا کو مضبوط کرنے کے سلسلے میں بھٹکل کے تمام لیڈروں نے اپنی رضامندی ظاہر کی ہے ۔ ڈاکٹر ناگیش نے بتایا کہ ضلع میں ملٹی اسپیشالٹی ہاسپٹل، نیشنل ہائی وے کے مسائل، ای - سوتّو، جنگلاتی زمین اتی کرمن جیسے سنگین مسائل ہیں ۔ ان کا حل نکالنے کے لئے عوامی بیداری مہم چلائی جائے گی ۔

انہوں نے کہا کہ نیشنل ہائی وے کا کام مکمل کرنے میں ہوئی تاخیر کے سلسلے  میں کرناٹکا ہائی کورٹ میں مفاداتِ عامہ کی عرضی (پی آئی ایل) داخل کی گئی ہے ۔ آنے والے دنوں میں اگر یہ کام مکمل نہیں ہوا تو پھر ضلع بھر میں اس کے خلاف احتجاجی مہم چلائی جائے گی ۔ ضرورت پڑی تو ساحلی اضلاع کے تعلقہ جات کی طرف سے عدالت میں مفادات عامہ کی عرضی داخل کی جائے گی ۔

اس موقع پر بولتے ہوئے سینئر لیڈر راما موگیر نے کہا کہ ضلع میں اہندا تنظیم کی ضرورت ہے ۔ اہندا طبقہ میں سماجی اور سیاسی بیداری لانا ضروری ہے ۔ مجلس اصلاح  و تنظیم کے صدر عنایت اللہ شاہ بندری نے کہا کہ اہندا تنظیم بنانے کی کوشش اچھی بات ہے ۔ ضلع کے مسائل کے سلسلے میں احتجاج کرنے کے لئے منظم ہونا بہت ضروری ہے ۔

پریس کانفرنس کے دوران ضلع کی مفاد عامہ کی تنظیموں کے متحدہ محاذ کے تعلقہ صدر اور ماروکیری گرام پنچایت کے نائب صدر ایم ڈی نائک ، سٹیزنس فورم کے صدر ستیش کمار نائک، قرض داروں کی فلاحی تنظیم کے صدر گنپتی نائک، وینکٹیا بیرومنے، کمٹہ کے سدھاکر، سرسی کے شیوانند نائک، کے سلیمان، سریدھر نائک، ٹی ڈی نائک، دنیش گونڈا، وینکٹیش نائک وغیرہ موجود تھے ۔

uttara_kannada_empowerment_drive_2

Share: