Thu, 17 Aug 2017 01:37:51
پولیس نے ٹو وہیلرس کی چوری کرنے والے بدنام زمانہ چور کو گرفتار کرتے ہوئے اس کے قبضہ سے 20 چوری کی گاڑیوں کو ضبط کرلیا، جن کی مالیت 10 لاکھ روپئے ہے ۔پولیس نے یہاں کہا کہ 28سالہ نوجوان جس کی شناخت رنگاسوامی کے طور پر کی گئی ہے ،دن کے اوقات میں گھروں کے باہر کھڑی گاڑیوں پر نشان لگادیتا اور نقلی چابیوں کی مدد سے رات میں ان گاڑیوں کی چوری کرلیتا ۔پولیس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرلیاہے
View more
Thu, 17 Aug 2017 01:07:16
ریاستی وزیراعلیٰ سدارامیا 18اگست کو الماٹی ڈیم میں دریائے کرشنا کی پوجا کریں گے ۔یہ پوجا ، ڈیم کی سطح میں پانی کی سطح مکمل ہونے کے بعد کی جائے گی۔کرشنا باگیہ جل نگم لمیٹید(کے بی جے این ایل) نے یہ بات بتائی۔کے بی جے این ایل کے چیف انجینئراین منجوپا جنہوں نے آج مقام کا دورہ کیا ،کہا کہ سدارامیا کی پوجا کیلئے انتظامات تیزی کے ساتھ جاری ہیں جس کو ''باگیناکا نام دیا گیا ہے ۔پوجا کے بعد وہ تین روزہ نیشن
View more
Thu, 17 Aug 2017 00:59:01
وزیراعلیٰ سدارامیا آئندہ ماہ ایشیا کے سب سے بڑے انٹی گریٹیڈ مائیکرو اری گیشن سسٹم رام تھل مائیکرو اریگییشن پروجیکٹ کو قوم کے نام کریں گے ۔وزیر آبی وسائل ایم بی پاٹل نے آج اس بات کا اعلان کیا۔قومی سطح کے واٹر کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے جس کا اہتمام محکمہ آبی وسائل ، وجئے پورہ ضلع انتظامیہ اور جالا بیرادی تنظیم کی جانب سے مشترکہ طور پر کیا گیا ہے ، ، کہاکہ باگل کوٹ کے ہنگوڑ تعلقہ کی تقریبا 70000ایکڑ ا
View more
Thu, 17 Aug 2017 00:48:22
ریاستی کانگریس حکومت نے اے آئی سی سی کے نائب صدر راہل گاندھی کی جانب سے سلسلہ وار اندرا کینٹنس کے افتتاح کے ذریعہ اس ہائی ٹیک شہر میں غریب ترین افراد کو سبسڈی پر غذا کی فراہمی کی نئی مقبول عام اسکیم کا آغاز کیا۔ چار سال پہلے حلف برداری کے اندرون چند گھنٹے ایک روپیہ میں چاول کی تقسیم کی اسکیم متعارف کرنے کا سہرا وزیراعلیٰ سدارامیا کے سر جاتا ہے ،انہوں نے اس نئے قدم کو ریاست کو بھوک سے پاک بنانے کی
View more
Wed, 16 Aug 2017 23:46:59
شہر میں 14اگست کی شب شدید بارش کے بعد کئی نشیبی علاقوں کے محصور ہوجانے کے بعد آئی ٹی کے اس مرکز کے عوام ڈراونے خواب سے ہنوز نہیں نکل پائے ہیں ،کیونکہ جنوبی اور جنوب مغرب بنگلورو کے کئی علاقوں میں ابھی بھی پانی بھرا ہوا ہے ۔ریاستی ٹرانسپورٹ کارپوریشن شانتی نگر بس ٹرمنل سے اپنی خدمات کو معطل کرنے پر مجبور ہوگیا، جہاں سے شمالی تمل ناڈو اور آندھراپردیش کیلئے بسیں چلائی جاتی ہیں ،کیونکہ بس ٹرمنس میں پا
View more
Wed, 16 Aug 2017 23:41:18
آسام میں غیر ملکی شہری معاملے میں گوہاٹی ہائی کورٹ کے فیصلے کو چیلنج کرنے والی جمعیت علماء ہند و دیگر کی عرضداشتوں پر آج سپریم کورٹ میں سماعت ہوئی۔ عدالت کے حکم پر مرکزی حکومت ، ریاستی حکومت اور اسٹیٹ کورڈی نیٹر کے داخل کردہ جوابات پر غور کرتے ہوئے عدالت نے فریقین سے چند سوالات کئے اور سماعت 24اگست تک کے لئے ملتوی کر دی۔ امکان ہے کہ عدالت 24اگست کو اس تعلق سے اپنا فیصلہ سنا ئے گی
View more
Wed, 16 Aug 2017 22:25:32
جے این یو میں این ایس یو آئی(کانگریس کی طلبہ ونگ) کے مختلف عہدوں پر ہونے والے انتخاب میں علیم الدین نے کامیابی حاصل کی ہے ۔ یونیورسٹی کو ایک ریاست کادرجہ حاصل ہونے کی وجہ سے علیم الدین کو صوبائی نائب صدرکا مقام ملا ہے ۔ واضح رہے کہ طلبا کے درمیان کے یہ عمومی انتخاب نہیں ہوتاہے ، بلکہ منتخب طلبا باضابطہ الیکشن سسٹم سے پارٹی کے دیگر عہدے داروں کا انتخاب کرتے ہیں۔اس عہد ہ پر کامیاب ہونے سے قبل علیم ا
View more
Wed, 16 Aug 2017 21:58:51
دہلی کے وزیر اعلی اروند کجریوال کی آج سالگرہ ہے، وہ 49 سال کے ہو گئے ہیں، انہیں مبارک دینے کے لئے صبح سے ہی ان کے گھر کے باہر کارکنوں کی بھیڑ جمع ہے۔ دہلی حکومت کے وزیر اور رکن اسمبلی بھی مع اہل و عیال وزیراعلی کجریوال کو مبارکباد دینے پہنچ رہے ہیں۔ مبارک دینے آئے لوگوں کا مٹھائی کھلا کر شکریہ ادا کیا جا رہا ہے۔ سالگرہ پر کجریوال نے رشتہ داروں اور ممبران اسمبلی کے ساتھ برتھ ڈے کیک بھی کاٹا۔سی ایم
View more
Wed, 16 Aug 2017 21:53:06
کانگریس نائب صدر راہل گاندھی نے وزیر اعظم نریندر مودی پر کرارا حملہ بولا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم ہندوستان کے لوگوں کے جذبے کی نمائندگی کرتے ہیں اور اب وقت آ گیا ہے، جب نریندر مودی کو وزیر اعظم کی طرح کام کرنا شروع کر دینا چاہئے۔بنگلور میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے راہل نے الزام لگایا کہ مودی کی پالیسی سے پاکستان کو جموں و کشمیر میں زیادتی کرنے کا موقع ملا۔کانگریس نائب صدر نے کہا کہ پی ایم مودی
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy