Thu, 20 Jul 2017 01:48:49
منگلورو سٹی کرائم برانچ نے آر ایس ایس کے کارکن شرد مڈیوالا کے قتل کے معاملہ میں 2افراد کو گرفتار کیا، لیکن ایک شخص پولیس کو دھوکہ دے کر فرار ہوگیا۔ سی سی بی پولیس نے جو کٹے علاقہ میں ایک مکان سے دو اصل مشتبہ افراد کو جال بچھاکر پکڑا تھا۔ واضح رہے کہ 28سالہ شرد جو آر ایس ایس کا کارکن تھا ' پر 4جولائی کو نامعلوم افراد نے حملہ کیا تھا
View more
Thu, 20 Jul 2017 01:41:20
ریاست کے لئے الگ پرچم کا کرناٹک حکومت کی جانب سے مطالبہ کرنے کے بعد چیف منسٹر سدارامیا نے آج کہا ہے کہ بی جے پی اور جنتادل ایس دستور کی غیر موجود شق کا حوالہ دے رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ریاست کے لئے علاحدہ پرچم کے مطالبہ سے ہندوستان کے قومی نشان کی کوئی توہین نہیں ہوئی ہے۔ انہو ں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ علاحدہ پرچم کا مطالبہ ہندوستان کے قومی نشانات کی توہین کسی بھی طرح نہیں ہے۔ ہم ہم
View more
Wed, 19 Jul 2017 00:47:16
ریاست میں دن بدن مانسون کی ناکامی کے سبب خشک سالی کی بگڑتی صورتحال اور ایک بار پھر پانی کی قلت کے سبب فصلوں کے ناکام ہوجانے کے اندیشوں کو دیکھتے ہوئے محکمہئ زراعت نے راحت کاری کے طویل مدتی منصوبے کی ترتیب شروع کردی ہے۔ محکمہئ موسمیات نے محکمہئ زراعت کو واضح طور پر بتادیا ہے کہ مانسون کے تحت جتنی بارش کی توقع کی گئی ہے رواں سال اتنی بارش ہونے کے امکانات بہت کم ہیں۔ سال گزشتہ کے مقابل امسال بارش کی
View more
Wed, 19 Jul 2017 00:43:17
ریاست میں بارش کی قلت سے سنگین خشک سالی کی پریشانیوں کے درمیان ڈینگو اور ملیریا کے پھیلنے کی ایک نئی پریشانی کھڑی ہوگئی ہے۔ خاص طور پر ڈینگو اور ملیریا کمسن بچوں کو شکار بنانے پر تلی ہوئی ہیں۔ ریاستی حکومت کی طرف سے حالانکہ اس سے نمٹنے کیلئے ٹھوس قدم اٹھانے کا بارہا اعلان کیاگیاہے، لیکن اس کے باوجود بھی راجدھانی بنگلور کے علاوہ میسور، ٹمکور اور دیگر مقامات پر ڈینگو اور ملیریا کی شکایات میں اضافہ ہ
View more
Tue, 18 Jul 2017 23:29:28
برہت بنگلور مہانگر پالیکے کی طرف سے متعین گندگی کی نکاسی کیلئے استعمال میں آنے والی گاڑیاں بار بار خراب ہوجاتی ہیں اور ان کی مرمت کے بہانے خطیر رقومات حاصل کی جاتی ہیں۔ آج اس معاملے کا بذات خود مشاہدہ کرنے اور دھاندلیوں کا پتہ لگانے کیلئے میئر جی پدماوتی نے اعلیٰ افسران کے ساتھ دورہ کیاتو وہ خود یہ دیکھ کر حیرت زدہ ہوگئیں کہ شہر میں گندگی کی نکاسی کیلئے متعین 125 کامپیاکٹر گاڑیاں مرمت کیلئے رکی ہو
View more
Tue, 18 Jul 2017 23:22:10
شہر میں میٹرو ٹرینوں کے استعمال کی بڑھتی مانگ اور مسافروں کی تعداد میں اضافہ کو دیکھتے ہوئے پرپل اور گرین لائن پر میٹرو ٹرینوں کی تعداد میں اضافہ کرنے کا بنگلور میٹرو ریل کارپوریشن نے منصوبہ بنایا ہے۔ بیپنا ہلی سے میسور روڈ کی طرف سے جانے والی پرپل لائن پر مسافروں کی تعداد میں غیر معمولی اضافے کو دیکھتے ہوئے پہلے ہی میٹرو ریل کے انتظامیہ نے گاڑیوں میں اضافہ کا فیصلہ کیا تھا، تاہم حال ہی میں شروع ہ
View more
Tue, 18 Jul 2017 23:13:23
ایک طرف مرکز کی ین ڈی اے حکومت ایک ملک ایک نظام کا رونا رورہی ہے تو دوسری طرف اس کے ذریعہ ریاستوں پر ہندی مسلط کرنے کی درپردہ کوشش کی جارہی ہے، ان کوششوں کو ناکام بنانے کیلئے ریاستی حکومت نے کرناٹک کے صوبائی پرچم کو قانونی درجہ دینے کی پہل کی ہے۔ ریاست کی علیحدہ علامت اور علیحدہ پرچم کے مقصد سے وزیر اعلیٰ سدرامیا کی قیادت میں ایک 9/ رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے، جس کو یہ ذمہ داری سونپی گئی ہے کہ صو
View more
Tue, 18 Jul 2017 23:08:16
ریاست میں سنگین خشک سالی کے سبب ہونے والے نقصانات اور دیگر حالات کے پیش نظر عالمی کنڑا کانفرنس کے اہتمام کو لے کر کنڑا ادیبوں اور شعراء کے درمیان اختلافی ماحول پیدا ہوگیا ہے۔ بعض لوگوں نے کہا ہے کہ حالات کے سدھار کے بعد اس کانفرنس کا اہتمام کیا جائے تو دوسری طرف بعض لوگوں نے کانفرنس کو آگے بڑھانے کا مشورہ دیتے ہوئے سادگی سے اس کا اہتمام کرنے حکومت سے اپیل کی ہے۔ ریاستی حکومت نے تیسری عالمی کنڑا کا
View more
Tue, 18 Jul 2017 22:52:02
ریاستی حکومت کی طرف سے شہر کے پرپنااگراہارا سنٹرل جیل میں ڈی آئی جی روپا کے تبادلے کی مذمت کرتے ہوئے آج دہلی میں بی جے پی کی طرف سے احتجاجی مظاہرہ کیاگیا تو دوسری طرف کل اسی معاملے کو لے کر شہر میں بڑے پیمانے پر احتجاجی مظاہرہ کرکے بی جے پی ریاستی حکومت کو کٹہرے میں کھڑا کرنے کی کوشش کررہی ہے۔ ریاستی حکومت کی طرف سے محکمہئ قید خانہ کے ڈی جی پی ستیہ نارائن راؤ، ڈی آئی جی روپا اور جیل سپرنٹنڈنٹ کرشن
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy