Mon, 08 May 2017 02:19:40
چھتیس گڑھ کے نکسل متاثرہ سکما ضلع میں پولیس ٹیم نے 19نکسلیوں کو گرفتار کیا ہے۔گرفتار نکسلیوں میں سے 9لوگوں پر برکاپال حملے میں ملوث ہونے کا الزام ہے۔سکما ضلع کے پولیس افسران نے اتوار کو میڈیا کو فون پر بتایا کہ پولیس نے برکاپال حملے میں شامل 9 نکسلیوں کو ضلع کے چنتا گو فا اور چنتلنار تھانہ علاقے سے گرفتار کیا ہے۔وہیں 10دیگر نکسلیوں کو کا نار تھانہ علاقے سے گرفتار کیا گیا ہے۔یہ نکسلی گزشتہ فروری می
View more
Sun, 07 May 2017 02:39:31
برا برتاؤ کرنے والے مسافروں کیلئے پرواز سے روک لگانے والی فہرست (نو فلائی لسٹ)کی مرکز کی تجویز کے بعد شیوسینا کے ایم پی رویندر گایکواڑ نے ہفتہ کو کہا کہ ہوائی جہاز کے عملے کے ارکان کے لئے بھی سخت ہدایات بنائی جانی چاہئیں کہ وہ کس طرح مسافروں کے ساتھ برتاؤ کریں۔ ایئر انڈیا کے ملازم کے ساتھ نامناسب سلوک کرنے کی وجہ سے گھریلو ایئر لائنز نے گایکواڑ پر سفر پابندی لگا دی تھی۔وہ بدسلوکی کرنے اور پرواز م
View more
Sun, 07 May 2017 02:25:19
اتر پردیش کے اٹاوہ ضلع کے ہسپتال کی طرف سے ایمبولینس کی خدمت دینے سے مبینہ طور پر انکار کے سبب اپنے نوعمر بیٹے کی لاش کندھے پر لاد کر لے جانے پر مجبور ہوئے ایک مزدور کا معاملہ سامنے آنے پر قومی انسانی حقوق کمیشن نے اتر پردیش کی حکومت کو نوٹس جاری کیا ہے۔قومی انسانی حقوق کمیشن نے کہا ہے کہ اس نے میڈیا میں آئی خبروں کا از خود نوٹس لیا ہے اور ریاست کے چیف سکریٹری کو نوٹس جاری کیا ہے۔کمیشن نے کہاکہ می
View more
Sun, 07 May 2017 02:12:53
سابق وزیر اعلیٰ اور ریاستی جنتادل (ایس) صدر ایچ ڈی کمار سوامی نے کانگریس اور بی جے پی پر شدید نکتہ چینی کرتے ہوئے کہاکہ یہ دونوں پارٹیاں ریاستی عوام کی آنکھوں میں دھول جھونک رہی ہیں۔ چکوڈی میں اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ وزیر اعلیٰ سدرامیا کا یہ دعویٰ سراسر بے بنیاد ہے کہ حکومت نے چالیس ہزار کروڑ روپیوں تک کے آبپاشی پراجکٹوں کو مکمل کرلیا ہے۔انہوں نے کہاکہ وزیر اعلیٰ سدرامی
View more
Sun, 07 May 2017 02:10:07
سابق وزیر اعلیٰ اور ریاستی بی جے پی صدر بی ایس یڈیورپا نے ریاستی کانگریس کو بے حس حکومت قرار دیا ہے۔آج میسور میں بی جے پی کی مجلس عاملہ میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ریاستی عوام کا بہت بڑا طبقہ خشک سالی سے بد حال ہے اس سے نمٹنے کی بجائے وزیر اعلیٰ سدرامیااور ان کے کابینی رفقاء محض کونسل کیلئے نامزدگی کے معاملے میں اعلیٰ کمان کو منانے میں لگے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ریاستی حکومت کی یہ ذمہ
View more
Sun, 07 May 2017 02:05:07
وزیر اعلیٰ سدرامیا نے تمام اضلاع کے انچارج سکریٹریوں کو سخت تاکید کی ہے کہ خشک سالی سے متاثرہ علاقوں کا وہ مسلسل دورہ کرتے رہیں اور حکومت کی طرف سے راحت رسانی کیلئے جو بھی قدم اٹھائے جارہے ہیں ان کو بروقت نافذ کریں۔اس میں کسی بھی طرح کے تساہل کوبرداشت نہیں کیا جائے گا۔ ساتھ ہی حکومت کی طرف سے کی جارہی راحت رسانی میں کسی بھی طرح کی بدعنوانی یا بے قاعدگی یا پھر حکومت کی طرف سے دی جارہی مدد کو مستحقی
View more
Sun, 07 May 2017 01:53:47
2018 کے اسمبلی انتخابات کیلئے کرناٹک میں تیاریاں مکمل کرنے اور ہمہ وقت ان کی نگرانی کرنے کیلئے اے آئی سی سی نائب صدر راہول گاندھی نے اپنے طور پر حکمت عملی وضع کی ہے اور اس کیلئے اپنے معتمد سکریٹریوں کی ٹیم کرناٹک میں تعینات کرتے ہوئے انہیں بغیر مداخلت کے انتخابات کی تیاریوں کا مکمل اختیار دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ بتایاجاتاہے کہ مختلف ریاستوں کے اسمبلی انتخابات میں مرکزی قائدین کی بے جا مداخلت کے سبب
View more
Sun, 07 May 2017 01:51:08
گزشتہ سال مانسون کی ناکامی کے سبب بھاری خسارہ اٹھانے والے ریاست کے کسانوں کو 262.2 کروڑ روپیوں کی سبسیڈی ان کے بینک کھاتوں میں جمع کرادی گئی۔ وزیر اعلیٰ سدرامیا نے آج ودھان سودھا میں باضابطہ سبسیڈی کی رقم کو بینک کھاتوں میں منتقل کرنے کا آغازکیا۔اس کیلئے محکمہئ زراعت کی طرف سے بنائے گئے سافٹ ویر کے ذریعہ وزیراعلیٰ نے اس ان پٹ سبسیڈی کی رقم کو جمع کرنے کی شروعات کی
View more
Sun, 07 May 2017 01:41:09
شدید اختلافات کے درمیان آج میسور میں بی جے پی کی مجلس عاملہ میٹنگ ریاست میں بی جے پی کو اقتدار پر لانے کے اعلان کے ساتھ شروع ہوگئی۔ میسور کے راجیندرا بھون میں شروع ہوئی دوروزہ میٹنگ میں دو کٹر سیاسی حریف یڈیورپا اور ایشورپا نے ایک دوسرے سے نظریں نہیں ملائیں، جبکہ مرکزی وزیر برائے کیمیا وکھاد اننت کمار نے دعویٰ کیا کہ ریاست میں بی جے پی متحد ہوکر اقتدار پر آنے کیلئے جدوجہد کررہی ہے۔ ہر ضلع اور تعلق
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy