Sat, 06 May 2017 02:08:24
شہر کے بلندور تالاب کی صفائی کیلئے نیشنل گرین ٹریبونل، ریاستی حکومت اور آلودگی کنٹرول بورڈ کی طرف سے سخت کارروائی کی جارہی ہے۔ٹریبونل نے ریاستی حکومت اور پلیوشن کنٹرول بورڈ کو ہدایت دی ہے کہ بلندور تالاب کے آس پاس موجود تمام صنعتوں کو فوری طور پر بند کردیا جائے، اس ہدایت کے بعد آج شہر میں آلودگی کنٹرول بورڈ کی ایک اہم میٹنگ منعقد ہوئی، جس میں طے کیا گیا کہ اس تالاب کے حدود میں آنے والے 448کارخانو
View more
Sat, 06 May 2017 02:00:20
ریاست میں ایک بار پھر قبل از مانسون بارشوں کی ناکامی کے سبب کسانوں کی پریشانیوں میں اضافہ ہوسکتا ہے۔ پچھلے پانچ سال سے مسلسل خشک سالی سے دوچار ریاست کے مختلف علاقوں میں قبل از مانسون کی بارشوں میں اس بار بھی 23 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ ریاست کے جنوبی اندرونی علاقوں کو چھوڑ کر کسی بھی علاقہ میں معمول کے مطابق بارش نہیں ہوئی۔حالانکہ مختلف مقامات پر ہمہ وقت بوندا باندی کا سلسلہ چلتا رہا، لیکن اس سے
View more
Sat, 06 May 2017 01:54:26
سینئر کانگریس لیڈر اور سابق مرکزی وزیر سی کے جعفر شریف نے اچانک اپنی روش بدلتے ہوئے حالیہ ضمنی انتخابات میں کانگریس کی کامیابی پر وزیر اعلیٰ سدرامیا، کے پی سی سی صدر ڈاکٹر جی پرمیشور اور وزیر توانائی ڈی کے شیوکمار کو مبارکباد دی ہے۔ اس سلسلے میں وزیر اعلیٰ سدرامیا کے نام لکھے گئے مکتوب میں جعفر شریف نے ضمنی انتخابات میں اس جیت کیلئے وزیر اعلیٰ کی تعریفوں کے پل باندھے ہیں اور کہاکہ ان کی دور اندیشا
View more
Sat, 06 May 2017 01:50:21
تقریباً 16 ایکڑ پر پھیلے ہوئے ہینور بنڈے علاقہ میں ایک جدید ترین پارک اور خوبصورت سوئمنگ پول تعمیر کیا جائے گا۔وزیر برائے ترقیات بنگلور کے جے جارج نے آج اس علاقہ کا دورہ کیا اور کہا کہ بی جے پی کی طرف سے اس زمین پر پارک اور سوئمنگ پول کی تعمیر کی جائے گی، اس کیلئے پراجکٹ رپورٹ جلد از جلد تیار کرنے کی وزیر موصوف نے ہدایت دی۔ وزیر موصوف نے کہا کہ بہت جلد ہی اس زمین کو ضلعی انتظامیہ سے بی ڈی اے کے سپ
View more
Sat, 06 May 2017 01:45:49
سابق مرکزی وزیر اور چکبالاپور کے رکن پارلیمان ایم ویرپا موئیلی نے کہا ہے کہ یتنا ہولے پراجکٹ سے شہر کے ہسر گٹہ تالاب کو ایک ٹی ایم سی فیٹ پانی مہیا کرایا جائے گا، جس سے اس علاقہ کے کسانوں کو کافی فائدہ ہونے کی توقع ہے۔ آج یلہنکا کے متوگدہلی میں ملک کوآپریٹیو سوسائٹی کی نئی عمارت کا افتتاح کرنے کے بعد انہوں نے کہا کہ 14ہزار کروڑ روپیوں کی لاگت پر یتنا ہولے پراجکٹ کا کام جاری ہے، اس میں سے تین ہزار
View more
Sat, 06 May 2017 01:39:17
پچھلی بی جے پی حکومت نے ریاست میں پانچ سال صرف ریسارٹوں کی سیاست میں صرف کردئے جس سے اکتاکر ریاستی عوام نے کانگریس کو اقتدار سونپا، پچھلے چار سال کے دوران کانگریس نے کبھی اپنے آپ کو اس طرح کی سیاست میں نہیں الجھایا اور ہمہ وقت وہ ریاست کی ترقی کیلئے کوشاں رہی، جس کی وجہ سے کانگریس کو یقین ہے کہ آنے والے انتخابات میں بھی ریاستی عوام کانگریس کو دوبارہ اقتدار پر لائیں گے۔ یہ بات آج کرناٹک پردیش کانگر
View more
Sat, 06 May 2017 01:35:23
ریاستی بی جے پی میں سنگین بحران اور بی جے پی صدر یڈیورپا اور کونسل کے اپوزیشن لیڈر ایشورپا کے درمیان شدید اختلافات کے قطع نظر کل میسور میں بی جے پی کی مجلس عاملہ کی میٹنگ شروع ہونے جارہی ہے، حالانکہ یڈیورپا نے واضح طور پر اعلان کردیا ہے کہ اس مجلس عاملہ میں دانستہ طور پر غیر حاضر رہنے والوں کے خلاف سخت تادیبی کارروائی کی جائے گی، اس کی پرواہ کئے بغیر ایشورپا اور دیگر ناراض لیڈروں نے واضح کردیا ہے
View more
Sat, 06 May 2017 01:31:22
وزیر اعلیٰ سدرامیا نے کہا ہے کہ ریاست میں گؤ رکشا کے نام پر غنڈہ گردی قطعاً برداشت نہیں کی جائے گی، جو لوگ گائے کے تحفظ کے نام پر قانون ہاتھ میں لینے کی کوشش کریں گے، ان کے خلاف حکومت سخت ترین کارروائی کرے گی۔آج ودھان سودھا میں اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ انسداد گؤ کشی قانون 1964کے نفاذ کی حکومت پابند ہے، لیکن اس قانون میں خود ساختہ گؤ رکشکوں کو بڑھاوا دینے کی کوئی اجازت نہ
View more
Sat, 06 May 2017 01:23:12
شہر کی سنٹرل کرائم برانچ پولیس نے ملک کی 38 سے زائد یونیورسٹی اور کالجوں کے فرضی مارکس کارڈ بنانے والے ایک جال کو بے نقاب کرتے ہوئے ملزمین کو گرفتار کیا ہے۔ملک کی تمام ریاستوں میں جائین از فار ایجوکیشن نامی ادارہ کے تحت فرضی مارکس کارڈ کا نیٹ ورک چلانے والے ملزمین کی طرف سے کسی بھی کورس کیلئے مقررہ رقم لے کر مارکس کارڈ فروخت کردیا جاتا۔ سی سی بی کے ڈی سی پی آنند کمار نے یہ بات بتائی۔انہوں نے کہاکہ
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy