Sat, 14 Jun 2025 17:21:45
کانگریس جنرل سکریٹری اور وائناڈ سے رکن پارلیمنٹ پرینکا گاندھی نے ہفتے کے روز وائناڈ کے مختلف علاقوں میں ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کیا۔ دریں اثنا، انہوں نے کئی عوامی منصوبے قوم کے نام وقف کیے اور نوجوانوں کو زندگی کی قدر، ہمدردی اور دیانت داری کا پیغام دیا۔
View more
Sat, 14 Jun 2025 17:17:01
احمد آباد طیارہ حادثہ میں مرنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہو گیا ہے۔ تازہ خبر کے مطابق اب تک 274 لوگوں کی موت کی تصدیق ہو چکی ہے۔ دراصل احمد آباد میں حادثہ کا شکار ہوئے ایئر انڈیا کی فلائٹ AI 171 کے ملبے سے جمعہ کو بلیک بکس اور 29 دیگر لاشوں کے باقیات برآمد کیے گئے۔ اس کے ساتھ ہی یہ یہ ہندوستان ہوا بازی کی تاریخ کا بدترین حادثہ بن گیا ہے جس میں 274 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔
View more
Sat, 14 Jun 2025 17:08:38
جرات کے احمد آباد میں جمعرات کو پیش آئے افسوسناک طیارہ حادثے کے بعد ہلاک شدگان کی لاشوں کی شناخت کے لیے ڈی این اے سیمپل لینے کا عمل مکمل کر لیا گیا ہے۔ چونکہ بیشتر لاشیں بری طرح جل چکی تھیں، اس لیے شناخت ممکن نہ تھی۔ اب ڈی این اے رپورٹ کی بنیاد پر ان لاشوں کی ورثا سے شناخت کی جائے گی۔
View more
Sat, 14 Jun 2025 17:05:09
احمد آباد میں 12 جون کو ہوئے ایئر انڈیا فلائٹ نمبر اے آئی-171 حادثہ صرف مسافروں کے لیے ہلاکت خیز ثابت نہیں ہوا، بلکہ ان ڈاکٹرس کے لیے بھی پروانۂ موت بن گیا جو بی جے میڈیکل کالج کے ہاسٹل میں ظہرانہ یعنی لنچ کر رہے تھے۔ اس تعلق سے اب 2 ڈاکٹروں کے ذریعہ سپریم کورٹ میں عرضی داخل کی گئی ہے۔
View more
Sat, 14 Jun 2025 11:45:32
راجہ رگھوونشی قتل کیس کی تفتیش میں تیزی آ گئی ہے۔ اس معاملے میں خصوصی تحقیقاتی ٹیم (ایس آئی ٹی) نے مرکزی ملزم سونم سمیت پانچوں ملزموں سے 25 گھنٹے طویل اور گہری پوچھ گچھ کی ہے۔ آئی اے این ایس نے ذرائع کے حوالہ سے خبر دی ہے کہ ایس آئی ٹی نے ملزمان سے الگ الگ انداز میں سوالات کیے تاکہ ان کے بیانات میں تضادات کو پرکھا جا سکے اور حقائق تک پہنچا جا سکے۔
View more
Sat, 14 Jun 2025 10:45:02
احمد آباد میں 12 جون کو پیش آیا ایئر انڈیا کا طیارہ حادثہ ہندوستان کی ہوابازی کی تاریخ کا بدترین سانحہ بن گیا ہے، جس میں اب تک 297 افراد کی موت کی تصدیق ہو چکی ہے۔
View more
Fri, 13 Jun 2025 21:45:02
آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کی جانب سے ملک گیر سطح پر وقف بچاو مہم جاری ہے جس کے تحت مغربی بنگال کے تمام اضلاع میں جمعہ کی نماز کے بعد ایک ساتھ انسانی زنجیر بنا کر وقف ترمیمی ایکٹ 2025 کی جم کر مخالفت کی گئی۔
View more
Thu, 12 Jun 2025 17:17:03
گجرات کے احمد آباد میں آج دوپہر ایئر انڈیا کا لندن جانے والا مسافر طیارہ پرواز کے فوراً بعد ہی خوفناک حادثے کا شکار ہو گیا، جس میں اب تک 130 سے زائد افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے، جب کہ 100 سے زائد زخمیوں کا علاج مختلف اسپتالوں میں جاری ہے۔ زخمیوں میں بیشتر کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔
View more
Thu, 12 Jun 2025 11:17:29
کانگریس نے دلت، او بی سی، قبائلی اور اقلیتی طلبا کی اسکالرشپ میں بہت زیادہ کٹوتی اور رہائشی ہاسٹلوں کی خستہ حالت کے لیے مرکز کی مودی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy