Mon, 16 Jun 2025 10:52:33
اقوام متحدہ میں غزہ جنگ بندی قرار داد کو لے کر ووٹنگ معاملے میں ہندوستان کے رخ پر این سی پی (ایس پی) سربراہ نے اپنا ردعمل ظاہر کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ غزہ جنگ بندی قرارداد پر ووٹنگ سے دور رہنے کا ہندوستان کا فیصلہ اس کی غیر ملکی پالیسی کے مطابق نہیں ہے اور اس سے عالمی سطح پر ملک کے بارے میں بھرم کی حالت پیدا ہو گئی ہے۔
View more
Sun, 15 Jun 2025 20:03:43
2025اتوار کی دوپہر ایک افسوسناک واقعہ اُس وقت پیش آیا جب مہاراشٹرا کے ضلع پونے کی تحصیل ماول کے معروف سیاحتی مقام کندمالا میں اندریانی ندی پر بنا ایک پرانا لوہے کا پل گر گیا۔ حادثہ تقریباً 3:30 بجے شام اُس وقت ہوا جب بڑی تعداد میں سیاح بارش کے باعث ندی کے تیز بہاؤ کا نظارہ کرنے کے لیے پل پر جمع تھے۔
View more
Sun, 15 Jun 2025 20:01:27
برطانیہ کا جدید ترین F-35B لائٹننگ II جنگی طیارہ ہفتہ کی رات دیر گئے کیرالہ کے ترواننت پورم انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایمرجنسی لینڈنگ کرنے پر مجبور ہوا۔ یہ فیصلہ اس وقت کیا گیا جب طیارہ بحر ہند پر مشن کے دوران ایندھن کی کمی کا شکار ہو گیا۔
View more
Sun, 15 Jun 2025 19:40:03
ایئر انڈیا کے بوئنگ 787؍ ڈریم لائنر طیارہ حادثہ میں 270؍ افراد کی ہلاکت کے بعد ہندوستانی حکومت اور ایوی ایشن ریگولیٹر نے اہم قدم اٹھاتے ہوئے ملک میں چلنے والے تمام بوئنگ 787؍ طیاروں کی جامع جانچ کا حکم دے دیا ہے۔ اس ہدایت کا مقصد حادثے کی وجوہات کا پتہ لگانا اور مستقبل میں ایسے سانحات کی روک تھام کو یقینی بنانا ہے۔
View more
Sun, 15 Jun 2025 18:12:38
منالی، 15 جون 2025 (ایس او نیوز) – ہماچل پردیش کے مشہور سیاحتی مقام منالی میں ایک زپ لائن حادثے میں مہاراشٹرا کے شہر ناگپور سے تعلق رکھنے والی 12 سالہ لڑکی شدید زخمی ہو گئی۔ حادثہ اُس وقت پیش آیا جب زپ لائن کی ہارنس سے جُڑی رسی اچانک ٹوٹ گئی اور بچی تقریباً 30 فٹ کی بلندی سے نیچے پتھریلی زمین پر گر گئی۔
View more
Sun, 15 Jun 2025 17:51:34
کانگریس کے رکن پارلیمان اور جنرل سیکریٹری انچارج رابطہ عامہ جے رام رمیش نے ایران میں اسرائیل کی جانب سے حالیہ بمباری اور ٹارگٹڈ قتل کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔ انہوں نے ایکس پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ یہ ایک خطرناک اشتعال انگیزی ہے جس کے نہ صرف علاقائی بلکہ عالمی سطح پر سنگین نتائج سامنے آ سکتے ہیں۔
View more
Sun, 15 Jun 2025 17:40:08
احمد آباد میں پیش آئے المناک طیارہ حادثے کے بعد لاشوں کی شناخت کا عمل جاری ہے۔ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق گجرات کے سابق وزیر اعلیٰ وجئے روپانی کی لاش کی ڈی این اے کے ذریعے شناخت کر لی گئی ہے۔ ان کے اہل خانہ کو لاش سونپ دی گئی ہے اور اب ان کی آخری رسومات راجکوٹ میں ادا کی جائیں گی۔
View more
Sun, 15 Jun 2025 17:34:13
اتراکھنڈ کے مشہور مذہبی مقام کیدارناتھ میں اتوار کی صبح ایک دردناک ہیلی کاپٹر حادثہ پیش آیا جس میں سات افراد کی موت واقع ہو گئی۔ یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب گپت کاشی سے شری کیدارناتھ دھام کی طرف جا رہا آرین ایوی ایشن کا ہیلی کاپٹر گوری کنڈ اور سون پریاگ کے درمیان جنگلاتی علاقے میں گر کر تباہ ہو گیا۔
View more
Sun, 15 Jun 2025 12:58:21
غزہ میں جاری انسانی بحران اور شہریوں کی ہلاکتوں کے معاملے پر اقوام متحدہ کی قرارداد پر ووٹنگ سے حکومت ہند کی غیرحاضری پر کانگریس نے شدید تنقید کی ہے۔ کانگریس نے اس اقدام کو نہ صرف اخلاقی بزدلی قرار دیا بلکہ سوال اٹھایا کہ آخر گزشتہ چھ ماہ میں ایسی کیا تبدیلی آئی کہ حکومت نے جنگ بندی کی حمایت سے گریز کیا، جو کہ سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپئی کے دور کے اصولوں کے بھی خلاف ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy