Tue, 17 Jun 2025 12:52:55
ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری کشیدگی نے خطے میں سلامتی کے شدید خدشات پیدا کر دیے ہیں۔ اسی تناظر میں ہندوستان نے ایران میں موجود اپنے شہریوں کے لیے ایک تازہ ایڈوائزری جاری کی ہے۔ ہندوستانی سفارت خانے نے شہریوں اور ہندوستانی نژاد افراد سے اپیل کی ہے کہ وہ اگر ممکن ہو تو فوراً تہران شہر کو چھوڑ کر محفوظ مقامات پر منتقل ہو جائیں۔
View more
Tue, 17 Jun 2025 12:47:02
حج 2026 (1447 ہجری) کے سلسلے میں تیاریوں کا عمل باضابطہ طور پر شروع کر دیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں حج کمیٹی آف انڈیا نے ایک اہم سرکلر جاری کرتے ہوئے تمام ممکنہ عازمین حج سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنا پاسپورٹ فوری طور پر تیار رکھیں، تاکہ حج 2026 کے باضابطہ اعلان کے فوراً بعد تمام ضروری کارروائی بروقت مکمل کی جا سکے۔
View more
Tue, 17 Jun 2025 11:24:03
بے روزگاری کے محاذ پر آج ایک بُری خبر یہ سامنے آئی کہ مئی ماہ کے دوران شرح بے روزگاری میں اضافہ درج کیا گیا ہے۔ حکومت کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق مئی 2025 میں ہندوستان کی بے روزگاری شرح بڑھ کر 5.6 فیصد ہو گئی ہے، جو اپریل میں 5.1 فیصد تھی۔
View more
Tue, 17 Jun 2025 11:19:27
مرکزی حکومت نے مردم شماری سے متعلق گزٹ نوٹیفکیشن تو جاری کر دیا، لیکن اس میں ذات پر مبنی مردم شماری کا کوئی ذکر موجود نہیں ہے۔ اس معاملے میں مودی حکومت پر کانگریس لگاتار حملہ آور دکھائی دے رہی ہے۔
View more
Tue, 17 Jun 2025 11:12:55
کانگریس کے سینئر ترجمان اور آل انڈیا کانگریس کمیٹی کے رکن ڈاکٹر نریش کمار نے دہلی ماتحت سروسز سلیکشن بورڈ (ڈی ایس ایس ایس بی) کے کام کاج پر سنگین سوال اٹھاتے ہوئے اسے فوری طور پر تحلیل کرنے اور مستقل چیئرمین کی تقرری کا مطالبہ کیا ہے۔
View more
Tue, 17 Jun 2025 11:09:06
وزارت برائے شماریات و پروگرام نفاذ کے تازہ اعداد و شمار کے مطابق مئی ماہ میں بے روزگاری کی شرح میں اضافہ دیکھنے کو ملا ہے۔ یہ بے روزگاری شرح شہر اور گاؤں دونوں جگہوں پر دیکھنے کو ملی ہے۔
View more
Tue, 17 Jun 2025 11:06:21
ہانگ کانگ سے دہلی آ رہے ایئر انڈیا کے طیارہ اے آئی 315 کو پرواز کے درمیان ہی تکنیکی مسائل کی وجہ سے واپس ہانگ کانگ لوٹنا پڑا۔ ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق بوئنگ 8-787 ڈریم لائنر کے طیارہ کو ہانگ کانگ میں بحفاظت اتار لیا گیا ہے۔ طیارہ کے تمام مسافرین محفوظ ہیں اور تکنیکی ٹیمیں طیارہ کی جانچ کر رہی ہے تاکہ تکنیکی خرابی کی اصل وجہ معلوم کی جا سکے۔
View more
Mon, 16 Jun 2025 20:03:02
ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری شدید تنازعے نے مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی کو انتہا تک پہنچا دیا ہے۔ 13 جون سے شروع ہونے والی جھڑپوں کے بعد ایران نے اسرائیل کے کئی علاقوں، پر بیلسٹک میزائل داغے، جن کے نتیجے میں اب تک اسرائیل میں 24 افراد ہلاک اور 600 سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔
View more
Mon, 16 Jun 2025 19:56:59
احمد آباد میں ایئر انڈیا کے طیارے کے ہولناک حادثے میں 270 جانوں کے نقصان کے چار روز بعد اب تک 87 متاثرین کی شناخت ڈی این اے میچنگ کے ذریعے کر لی گئی ہے جبکہ 47 لاشیں ان کے لواحقین کے حوالے کی جا چکی ہیں،
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy