Mon, 30 Dec 2024 01:06:22
کار اور پرائیویٹ بس کے درمیان ہوئی خوفناک ٹکر میں دو لوگوں کی موقع پر ہی موت واقع ہوگی جن کی شناخت اکشے اور شرن کے طور پر ہوئی ہے، جو دوڈا بلّاپور کے رہائشی تھے اور سیاحتی مقصد سے شیموگہ آئے تھے۔حادثہ شیموگہ ضلع کے ساگر تعلقہ کے آنندپور علاقے میں اتوار 29 دسمبر کی صبح پیش آیا۔
View more
Sun, 29 Dec 2024 17:52:44
کرناٹک پولیس نے مالی دھوکہ دہی کے ایک بڑے معاملے میں چار افراد کو گرفتار کیا ہے، جن میں ایکسس بینک کا ریلیشن شپ منیجر اور دیگر شامل ہیں۔ پولیس کے مطابق ریلیشن شپ منیجر ویبھو پتھادیا (29 سال) نے بینگلورو کی ایک کمپنی، ڈریم پلگ پیٹیک سالوشنس پرائیویٹ لمیٹڈ کے کھاتوں سے دھوکہ دہی کے ذریعے 12 کروڑ روپے نکالے۔
View more
Thu, 26 Dec 2024 17:11:03
کانگریس آج بیلگاوی میں اپنی توسیعی ورکنگ کمیٹی کا اجلاس منعقد کر رہی ہے، جس کا نام 'نو ستیہ گرہ اجلاس' رکھا گیا ہے۔ یہ اجلاس 1924 کے تاریخی کانگریس اجلاس کی یاد میں منعقد کیا جا رہا ہے، جب مہاتما گاندھی کو بیلگاوی میں کانگریس کا صدر منتخب کیا گیا تھا۔
View more
Thu, 26 Dec 2024 11:12:15
کرناٹک میں وقف اراضی سے متعلق تنازعات کے معاملات مسلسل خبروں میں ہیں۔ ’وقف (ترمیمی) بل 2024‘ کے جائزے کے لیے جوائنٹ پارلیمانی کمیٹی مختلف فریقوں سے مشاورت کر رہی ہے۔ اس سلسلے میں، کرناٹک حکومت کے افسران نے ریاست میں وقف اراضی کے بڑھتے ہوئے تنازعات کا مسئلہ جے پی سی کے سامنے اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔
View more
Thu, 26 Dec 2024 01:22:50
کرناٹک کی وزیر لکشمی ہیبالکر نے بی جے پی سے تعلق رکھنے والے ایم ایل سی سی ٹی روی کو دھرمستھل میں بھگوان کے سامنے حلف لینے کا چیلنج دیتے ہوئے کہا کہ اگر اُن میں سچ کا سامنا کرنے کا دم ہے تو مندر آجائیں اور بھگوان کے سامنے قسم کھا کر بتائے کہ انہوں نے کونسل میں ان کے خلاف ہتک آمیز الفاظ استعمال نہیں کئے
View more
Wed, 25 Dec 2024 19:11:04
پارلیمنٹ کے سرمائی سیشن میں وزیر داخلہ امیت شاہ نے امبیڈکر کے تعلق سے اور کرناٹکا اسمبلی سیشن میں کاونسل کے رکن سی ٹی روی نے وزیر لکشمی ہیبالکر کے بارے میں جو ہتک آمیز تبصرے کیے تھے ، اس کی مذمت کرتے ہوئے اڈپی سمیت ریاست کے مختلف شہروں میں احتجاجی مظاہرے کیے گئے ۔
View more
Tue, 24 Dec 2024 18:10:33
وزیر اعلیٰ سدارامیا اور نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیو کمار نے بیلگاوی میں 26 دسمبر کو ہونے والی کانگریس ورکنگ کمیٹی (سی ڈبلیو سی) کی میٹنگ کے لیے اپنے کابینہ کے ساتھیوں اور کانگریس کے عہدیداروں کے ساتھ تبادلہ خیال کیا۔
View more
Tue, 24 Dec 2024 17:40:17
کرناٹک کے وزیر داخلہ جی پر میشور نے منگل کو اعلان کیا کہ بی جے پی ایم ایل سی سی ٹی روی کے حالیہ واقعے کی سی آئی ڈی انکوائری کا حکم جاری کیا گیا ہے۔ وزیر نے کہا کہ اس معاملے کی تحقیقات کو بغیر کسی دباؤ یا مداخلت کے انجام دینے دیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا، "میں نے سی آئی ڈی انکوائری کا حکم دیا ہے۔ جب تک تحقیقات مکمل نہیں ہوتیں، ہمیں اس پر کسی نتیجے پر پہنچنے یا بیان دینے سے گریز کرنا چاہیے۔"
View more
Tue, 24 Dec 2024 17:04:28
کانگریس نے کرناٹک کے بیلگاوی میں 26 دسمبر کو ہونے والی اپنی ورکنگ کمیٹی کی توسیعی میٹنگ کو ’نو ستیہ گرہ بیٹھک‘ کا نام دیا ہے، جس کے بعد 27 دسمبر کو پارٹی ’جے باپو، جے بھیم، جے سمویدھان‘ ریلی کا انعقاد کرے گی۔ یہ تاریخی موقع بیلگاوی کنونشن کے 100 سال مکمل ہونے کی یاد میں منایا جا رہا ہے، جہاں 1924 میں مہاتما گاندھی نے کانگریس کے صدر کی حیثیت سے ذمہ داری سنبھالی تھی۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy