Sat, 11 Mar 2017 01:10:10
چکنائکنا ہلی کے ہلیار میں ایک نجی ہاسٹل میں تین بچوں کی موت کے بعد ان بچوں نے جو کھانا کھایا تھا اس کی جانچ کرائی گئی ہے، اور جانچ کے ذریعہ یہ نتیجہ سامنے آیا ہے کہ اس میں محلول زہر ملایا گیا تھا۔ اس جانچ کے بعد ہاسٹل کے عملہ پر شبہات بڑھ چکے ہیں۔ ٹمکور ضلع کے ڈسٹرکٹ ڈاکٹر ، ڈاکٹر دنیش جنہوں نے تینوں بچوں کا پوسٹ مارٹم کیا تصدیق کی ہے کہ ان بچوں کے جسم سے محلول زہر کے نشانات برآمد ہوئے ہیں۔
View more
Sat, 11 Mar 2017 00:56:20
ایک طالبہ کوکچھ نامعلوم افراد کی طرف سے اغوا کیے جانے اور پھر کہیں دور لے جا کر چھوڑدینے کی جو شکایت برکے پولیس اسٹیشن درج کی گئی تھی،اس سلسلے میں متعلقہ لڑکی نے ہی اب اقرار کیا ہے کہ اس نے یہ جھوٹی کہانی گھڑی تھی۔
View more
Sat, 11 Mar 2017 00:38:59
پچھلے کچھ دنوں سے منگلوروڈسٹرکٹ جیل میں گانجہ ، موبائل فون اور دیگر غیر قانونی اشیاء کی اسمگلنگ کے علاوہ قیدیوں کے درمیان جان لیوا حملوں کی وارداتیں عام ہوگئی ہیں۔ اوراس طرح کی سرگرمیوں پرقابو پانے کے لئے وہاں سیکیوریٹی کے انتظامات بھی سخت کردئے گئے ہیں۔اس کے باوجود معلوم ہوا ہے کہ جمعہ کی شب میں 3.30بجے کے قریب اس جیل سے ایک زیرسماعت قیدی فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ہے۔
View more
Sat, 11 Mar 2017 00:29:30
تعلیمی اداروں میں حجاب کے استعمال کی مخالفت شمالی ہند کے بعد ساحلی کرناٹک اور حال ہی میں شیموگہ تک محدود تھی، لیکن اب ایسا لگتا ہے کہ یہ متعصبانہ رویہ ریاست گیر پیمانے پر پھیلتے پھیلتے راجدھانی بنگلور تک بھی پہنچ گیا ہے۔ ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق کل پی یو سی سال دوم کے سالانہ امتحان کے پہلے دن شہر کے ایک معروف تعلیمی مرکز سے وابستہ حجاب پہنی ہوئی مسلم طالبات کو دانستہ طور پر امتحانی مرکز میں ام
View more
Sat, 11 Mar 2017 00:11:19
دفاعی امور پر پارلیمنٹ کی مستقل کمیٹی نے فوجی تنصیبات کی حفاظت میں اصلاحا ت کے لیے ایماندار پہل نہ کرنے پر وزارت دفاع تنقید کی ہے۔کمیٹی نے کہا ہے کہ پٹھان کوٹ اور اڑی میں دہشت گردانہ حملے کے باوجود حکومت ابھی بھی بیدا رنہیں ہوئی ہے۔ کمیٹی نے ملک کے دفاعی بجٹ میں اضافہ کی وکالت کی ہے۔
View more
Fri, 10 Mar 2017 23:56:06
یوپی انتخابات کے بعد وزیر اعلی اکھلیش یادو کے سماج وادی پارٹی اور بی ایس پی کے درمیان اتحاد والے بیان پر بی ایس پی کی جانب سے کھل کر کوئی بات سامنے نہیں آ رہی ہے، لیکن پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ ابھی کسی سے اتحاد کو لے کر کسی طرح کا غوروخوض نہیں چل رہا ہے۔ذرائع کے مطابق، بی ایس پی کو فی الحال انتخابات کے نتائج کا انتظار ہے، فی الحال بی ایس پی ’دیکھو اور انتظار کرو‘ کی پالیسی اپنا رہی ہے۔
View more
Fri, 10 Mar 2017 23:51:49
بنگلور ٹیسٹ میں ہوا ڈی آرایس تنازعہ تھمنے کا نام نہیں لے رہا ہے۔اس مسئلے پر سابق کرکٹر سنیل گواسکر نے اب انٹر نیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی)پر دوہرے رویے کا الزام لگایا ہے۔گواسکر نے آئی سی سی کی طرف سے آسٹریلیائی کپتان اسٹیو اسمتھ کو سزا نہ دینے کے لیے اسے جانبدار قرار دیا ہے۔قابل ذکرہے کہ اسمتھ نے ہندوستان کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے دوران ڈی آرایس ریفرل لینے کے لیے ڈریسنگ روم کا اشارہ مانگا تھا جو قوان
View more
Fri, 10 Mar 2017 23:48:24
انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل)کی فرنچائزی ٹیم کنگز الیون پنجاب کو نیا کپتان مل گیا ہے۔5/اپریل سے شروع ہونے والے آئی پی ایل- 10سیزن کے لیے آسٹریلیا کے دھماکے دار بلے باز گلین میکسویل کو ٹیم کا نیا کپتان منتخب کیا گیا ہے۔
View more
Fri, 10 Mar 2017 23:32:33
فیفا کی تازہ عالمی رینکنگ میں ہندوستانی فٹ بال ٹیم دو مقام نیچے کھسک گئی ہے۔فیفا کی تازہ عالمی رینکنگ میں ہندوستان 132ویں نمبر پر ہے۔ہندوستان کے 233پوائنٹس ہیں جو اس کے گزشتہ ماہ کے یوگا سے 11کم ہیں
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy