Mon, 12 May 2025 21:17:07
سرکاری آئل کمپنی سے ریٹائر ہونے والا ایک 60 سالہ شخص سرمایہ کاری کے نام پر سائبر فراڈ کا شکار ہوگیا اور اپنی زندگی بھر کی کمائی کی پونجی ایک کروڑ روپوں سے ہاتھ دھو بیٹھا ۔
View more
Sun, 11 May 2025 18:52:33
ہبلی-شولاپور قومی شاہراہ پر دن بہ دن بڑھتی ہوئی ٹریفک کی وجہ سے گاڑیوں کی آمد و رفت میں شدید رکاوٹ پیش آ رہی ہے۔ اس صورتحال سے نمٹنے کے لیے متعلقہ حکام نے مرکزی حکومت سے اپیل کی ہے کہ اس شاہراہ کو فور لین ہائی وے میں تبدیل کیا جائے۔ بتایا جا رہا ہے کہ اس منصوبے پر جلد پیش رفت متوقع ہے، کیونکہ مرکزی وزیر برائے شاہراہ نتن گڈکری نے اس پروجیکٹ میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔
View more
Sat, 10 May 2025 12:58:28
ہندوستان اور پاکستان کے درمیان بڑھتی ہوئی سرحدی کشیدگی کے تناظر میں ریاست کرناٹک میں بھی ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ تمام اضلاع کے حساس مقامات پر سیکیورٹی کے خصوصی انتظامات کیے جا رہے ہیں، اور پولیس و دیگر حفاظتی اداروں کو کسی بھی ممکنہ خطرے سے نمٹنے کے لیے تیار رہنے کی ہدایت دی گئی ہے۔
View more
Sat, 10 May 2025 11:43:39
ہاویری کے قریب پونہ - بینگلورو نیشنل ہائی 48 پر واقع موٹیبنور گرام میں ایک المناک سڑک حادثہ پیش آیا جس میں ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق ہوگئے ۔
View more
Sat, 10 May 2025 11:05:55
جموں و کشمیر کے پہلگام میں دہشت گردانہ حملے کے بعد ہندوستان کی طرف سے "آپریشن سندور" کے نام سے جو فوجی کارروائی کے فوراً بعد اس کی تفصیلات میڈیا کے سامنے رکھنے کے لئے حکومت کی طرف سے ویومیکا سنگھ اور صوفیہ قریشی نامی دو خواتین فوجی افسران کو ذمہ داری دی گئی تھی ۔
View more
Thu, 08 May 2025 20:22:23
وزیر داخلہ ڈاکٹر جی پرمیشور نے بتایا کہ "آپریشن سندور" کے بعد پیدا ہونے والی صورت حال کے پیش نظر ریاست بھر میں احتیاطی تدابیر اختیار کی گئی ہیں، جن کے تحت تمام اہم ہوائی اڈوں اور آبی ذخائر (ڈیموں) پر سیکیورٹی سخت کر دی گئی ہے تاکہ کسی بھی ممکنہ خطرے سے نمٹا جا سکے۔
View more
Wed, 07 May 2025 19:15:18
کوپل ضلع کے گاؤں مدیلی میں ذات پات کی تفریق کا ایک نیا معاملہ سامنے آیا ہے، جہاں دلت برادری کے لوگوں کی جانب سے نائی کی خدمات مانگنے کے بعد گاؤں کی تمام نائی کی دکانیں بند کر دی گئی ہیں۔ مدیلی گاؤں، کوپل ضلع ہیڈ کوارٹر سے صرف 7 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔
View more
Wed, 07 May 2025 10:54:50
پاکستان کے ساتھ جاری کشیدگی کے پیش نظر مرکزی حکومت نے ملک کے 244 اضلاع میں ایک بڑی سطح کی ماک ڈرل کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جن میں کرناٹک کے کاروار ، رائچور اور بنگلوروجیسے اہم اضلاع بھی شامل ہیں۔ اس مشق کا مقصد عام شہریوں کو ہوائی حملے کی صورت میں ضروری حفاظتی اقدامات سکھانا اور اُنہیں ایسے حالات کے لیے تیار کرنا ہے۔
View more
Tue, 06 May 2025 17:54:27
نیٹ - یوجی امتحان کی نگرانی کرنے والے اسٹاف کے ذریعے ایک برہمن طالب علم کے گلے سے مقدس دھاگہ (جینیو/جنیورا) اتارنے کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے دو افراد کو گرفتار کیا ۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy