Tue, 11 Mar 2025 11:25:16
بنگلورو کے شہری انتظامیہ میں عدم مرکزیت لانے اور بی بی ایم پی کونسلوں کی تعداد میں اضافے کے مقصد سے پیش کیے گئے گریٹر بنگلورو اتھارٹی بل 2025 کو پیر کے روز ریاستی اسمبلی میں اپوزیشن کے احتجاجی واک آؤٹ کے باوجود صوتی ووٹ کے ذریعے منظور کر لیا گیا۔
View more
Sun, 09 Mar 2025 13:12:44
سری نواس پور ٹاؤن کے ڈاکٹر ذاکر حسین محلہ میں واقع سرکاری اردو اور انگلش میڈیم ہائر پرائمری اسکول میں زیر تعلیم طلبہ کے لیے ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام ایجوکیشنل ٹرسٹ کی جانب سے شاندارافطار تقریب کا اہتمام کیا گیا۔
View more
Sun, 09 Mar 2025 10:14:11
کرناٹک کے ہمپی میں ایک 27 سالہ اسرائیلی سیاح سمیت دو خواتین کی اجتماعی عصمت دری کے معاملے میں پولیس نے دو افراد کو گرفتار کر لیا ہے، جبکہ تیسرا ملزم تاحال فرار ہے اور اس کی تلاش جاری ہے۔رپورٹ کے مطابق، کوپل کے پولیس سپرنٹنڈنٹ رام ایل اراسیدی نے کہا، "ہم نے تین میں سے دو ملزمین کو گرفتار کر لیا ہے، جبکہ تیسرے کی گرفتاری کے لیے کوششیں جاری ہیں۔
View more
Sat, 08 Mar 2025 10:24:00
کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے آج (7 مارچ 2025) ریاستی اسمبلی میں اپنا 16 واں بجٹ پیش کیا، جس میں معیشت، بنیادی ڈھانچے، صحت، تعلیم اور سماجی بہبود کے لیے متعدد اعلانات کیے گئے۔ سدارامیا نے کہا کہ یہ بجٹ ریاست کی ہمہ جہت ترقی میں اہم کردار ادا کرے گا۔
View more
Sat, 08 Mar 2025 10:02:51
کرناٹک میں وزیرِ اعلیٰ سدارامیا نے جمعہ کو اپنا سولہواں بجٹ پیش کیا، جس کا مجموعی حجم تقریباً چار لاکھ کروڑ روپے ہے۔ تاہم، اس میں اقلیتی فلاح و بہبود کے لیے محض ساڑھے چار ہزار کروڑ روپے مختص کیے گئے، جو کل بجٹ کا تقریباً ایک فیصد ہے۔ جبکہ ریاست کی آبادی میں اقلیتی طبقے (مسلمان، عیسائی، جین، سکھ، بدھ وغیرہ) کی نمائندگی 15 سے 20 فیصد کے درمیان ہے۔
View more
Thu, 06 Mar 2025 16:49:35
کرناٹک حکومت ایک بار پھر مسلم ٹھیکیداروں کو عوامی کاموں میں 4 فیصد ریزرویشن دینے کی تجویز پر غور کر رہی ہے، جسے ایک سال قبل تنازعہ اور خوشامد کی سیاست کے الزامات کے باعث واپس لے لیا گیا تھا۔ وزیر اعلیٰ سدارامیا، جو اقلیتوں، پسماندہ طبقات اور دلتوں کے حقوق کی حمایت کے لیے مشہور ہیں، ’اہندا‘ پالیسی کے تحت ان طبقات کو مستحکم کرنے کے لیے یہ قدم اٹھا سکتے ہیں۔
View more
Thu, 06 Mar 2025 09:59:21
بی جے پی نے بدھ کے روز الزام لگایا کہ کرناٹک میں حکمراں کانگریس حکومت سرکاری ٹھیکوں میں مسلمانوں کے لیے 4 فیصد ریزرویشن مختص کرنے کی تیاری کر رہی ہے۔
View more
Wed, 05 Mar 2025 16:34:32
قانون ساز اسمبلی کے دوسرے دن کے اجلاس میں گرما گرم مباحثے ہوئے۔ کے پی ایس سی کے معاملات پر قاعدہ 69 کے تحت تفصیلی بحث کی گئی، جبکہ اپوزیشن نے الزام لگایا کہ کیمروں کی توجہ ان پر نہیں دی گئی، جس کے باعث ایوان میں ہنگامہ آرائی ہوئی۔اس دوران حکومت اور اپوزیشن کے اراکین ایوان میں آرام کرتے نظر آئے، کچھ ری کلائنر کرسیوں پر لیٹے رہے جبکہ دیگر مساج کرسیوں پر بیٹھ کر جسمانی تھکن دور کرتے دکھائی دیے۔
View more
Wed, 05 Mar 2025 11:48:45
کرناٹک کے ساحلی علاقوں میں موسم کی غیر معمولی تبدیلی اورمسلسل بڑھتے ہوئے درجہ حرارت کے پیش نظر اندازہ لگایا گیا ہے کہ اس مرتبہ مانسون سے پہلے والی بارشوں کا سلسلہ مقررہ وقت سے پہلے ہی شروع ہو سکتا ہے ۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy