Sat, 29 Mar 2025 10:59:17
کرناٹک کے بی جے پی لیڈر و رکن اسمبلی بسون گوڈا پاٹل یتنال کی معطلی نے ایک نئی بحث چھیڑ دی ہے۔ پارٹی نے انہیں چھ سال کے لیے معطل کر دیا اور وجہ صرف اتنی بتائی گئی کہ وہ "بہت زیادہ بولتے ہیں"۔ مگر کیا واقعی صرف "بولنا" اتنا بڑا جرم تھا؟ یا پھر یہ بی جے پی کی اس حکمت عملی کا حصہ ہے جس کے تحت وہ شدت پسند لیڈروں کو آہستہ آہستہ منظر سے غائب کر رہی ہے؟۔
View more
Thu, 27 Mar 2025 09:59:17
بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے بدھ کے روز اپنے سینئر لیڈر اور سابق مرکزی وزیر بسن گوڑا پاٹل یتنال کوبنیادی رکنیت سے پارٹی سے چھ سال کے لیے نکالنے کا اعلان کیا ہے۔ پارٹی کی مرکزی انضباطی کمیٹی نے یتنال کے خلاف مسلسل پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی کے الزامات کے تحت یہ فیصلہ سنایا اور انہیں کسی بھی پارٹی سرگرمی میں شامل نہ ہونے کی ہدایت دی۔
View more
Tue, 25 Mar 2025 13:33:32
کرناٹک میں سرکاری ٹھیکوں میں مسلم کمیونٹی کے لیے چار فیصد ریزرویشن کے معاملے پر پیر کے روز راجیہ سبھا میں شدید ہنگامہ آرائی دیکھنے کو ملی۔ حکمراں اور اپوزیشن جماعتوں کے درمیان تیکھی نوک جھونک ہوئی، جس کے باعث ایوان کی کارروائی دوپہر 2 بجے تک ملتوی کرنی پڑی۔
View more
Mon, 24 Mar 2025 23:34:54
بنگلور الیکٹریسٹی سپلائی کمپنی لمیٹڈ (BESCOM) کے دائرہ اختیار میں نئے بجلی کنکشنز کے لیے اسمارٹ میٹروں کی تنصیب مکمل شفافیت اور ایک سائنسی قیمتوں کے ڈھانچے کے ساتھ کی جا رہی ہے، BESCOM کے مینیجنگ ڈائریکٹر این شیواشنکرا نے پیر کے روز کہا۔
View more
Sun, 23 Mar 2025 13:58:35
بینگلورو میں کل شام کو شدید طوفانی برسات ہوئی جس کے دوران ایک تین سالہ بچی اس وقت ہلاک ہوگئی جب وہ اس چلتی ہوئی بائک پر ایک درخت کی شاخ ٹوٹ کر گری جس پر وہ اپنے والد کے ساتھ سوار تھی ۔
View more
Sun, 23 Mar 2025 11:27:30
پچھلے مہینے کرناٹک اور مہاراشٹرا کے درمیان بسوں کی آمد و رفت کے تنازعے کے بعد کنڑا تنظیموں نے 22 مارچ کو مراٹھی غنڈہ گردی کے خلاف کرناٹک بند کا اعلان کیا تھا، لیکن اس کا کوئی خاص اثر نظر نہیں آیا۔
View more
Sat, 22 Mar 2025 11:21:29
ریاست کرناٹک میں ایس ایس ایل سی امتحانات کے پہلے پرچے کا انعقاد کامیابی سے مکمل ہوا۔ ایس ایس ایل سی کے اس پہلے امتحان میں زبان اول کا پرچہ تھا۔ امتحان میں ریاست بھر کے امتحانی مراکز پر 8 لاکھ 22 ہزار 658 طلبہ نے شرکت کی، جبکہ 16 ہزار 313 طلبہ غیر حاضر رہے۔
View more
Sat, 22 Mar 2025 10:46:12
کرناٹک میں ہنی ٹریپ اسکینڈل نے سیاست، بیوروکریسی اور سماجی حلقوں میں زبردست ہلچل مچا دی ہے۔ یہ کوئی عام معاملہ نہیں بلکہ ایک ایسا پیچیدہ جال ہے، جس میں کئی بااثر شخصیات پھنس چکی ہیں۔ سیاست، طاقت، بلیک میلنگ اور انسانی کمزوریوں کا یہ کھیل کوئی نئی کہانی نہیں بلکہ ایک ایسی حقیقت ہے جو مختلف شکلوں میں بار بار دہرائی جاتی رہی ہے۔
View more
Sat, 22 Mar 2025 00:51:04
کرناٹک اسمبلی میں جمعہ کے روز شدید ہنگامہ آرائی ہوئی، جس کے نتیجے میں اسپیکر یو ٹی قادر نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے 18 اراکین اسمبلی کو چھ ماہ کے لیے معطل کرنے کا حکم جاری کیا۔ ان اراکین پر اسپیکر کی نشست کی توہین اور ایوان کی کارروائی میں خلل ڈالنے کا الزام عائد کیا گیا ہے
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy